Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 31:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 جَب سَب اِسرائیلی یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور اُن کے مُنتخب مقام پر آکر حاضِر ہوں، تَب تُم یہ آئین اُن کے سامنے پڑھ کر سُنانا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 جب سب اِسرائیلی خُداوند تیرے خُدا کے حضُور اُس جگہ آ کر حاضِر ہوں جِسے وہ خُود چُنے گا تو تُو اِس شرِیعت کو پڑھ کر سب اِسرائیلِیوں کو سُنانا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 31:11
17 حوالہ جات  

اَور بادشاہ، بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے سَب لوگوں اَور کاہِنؔ اَور نبیوں کے ساتھ کیا چُھوٹے کیا بڑے، سَب لوگوں کو ساتھ لے کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو گیا اَور بادشاہ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں پائی گئی اُس عہد کی کِتاب کی تمام باتیں بُلند آواز سے پڑھ کر اُنہیں سُنائیں۔


مگر تُم یَاہوِہ کی عبادت اُسی مقام میں کرنا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے سَب قبیلوں میں سے خُود مُنتخب کریں گے تاکہ وہاں اَپنا نام اَور قِیام قائِم کریں۔ تُم اُسی مقام کے طالب ہوکر وہاں جایا کرنا۔


میں قوموں کو تمہارے سامنے سے نکال دُوں گا اَور تمہاری سرحدوں کو وسعت دُوں گا اَور جَب تُم ہر سال تین بار یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور حاضِر ہونے کے لیٔے جاؤگے تو کویٔی بھی تمہاری زمین کا لالچ نہ کرےگا۔


اِس لیٔے کہ ہر شہر میں قدیم زمانہ سے حضرت مَوشہ کے حُکموں کی مُنادی کی گئی ہے اَور وہ یہُودی عبادت گاہوں میں ہر سَبت کو پڑھ کر سُنائے بھی جاتے ہیں۔“


جَب توریت اَور نبیوں کے صحیفوں میں سے تِلاوت ہو چُکی تو یہُودی عبادت گاہ کے قائدین نے اُن کو یہ پیغام بھیجا، ”بھائیو، اگر لوگوں کی حوصلہ اَفزائی کے لیٔے آپ کچھ کہنا چاہتے ہو تو براہِ کرم بَیان کیجئے۔“


وہ طاقت پر طاقت پاتے جاتے ہیں، یہاں تک کہ ہر ایک صِیّونؔ میں خُدا کے حُضُور مَیں حاضِر ہو جاتے ہیں۔


وہ جہاں بھی تھے وہیں کھڑے رہے اَور اُنہُوں نے دِن کا ایک چوتھائی حِصّہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی کِتاب تورہ کی تِلاوت کرنے میں اَور ایک چوتھائی حِصّہ گُناہوں کا اقرار کرنے اَور اَپنے یَاہوِہ خُدا کو سَجدہ کرنے میں گزارا۔


مہینے کے دُوسرے دِن آبائی خاندانوں کے سردار کاہِنوں اَور لیویوں کے ہمراہ شَریعت کے مُعلّم عزراؔ کے پاس جمع ہویٔے تاکہ تورہ کی باتوں پر غور کریں۔


عزراؔ نے پہلے دِن سے لے کر آخِری دِن تک روزانہ خُدا کی کِتاب تورہ میں سے پڑھا اَور اُنہُوں نے سات دِن تک عید منائی اَور آٹھویں دِن دستور کے مُطابق اِجتماع ہُوا۔


تَب جو مقام یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے نام کے قِیام کے لیٔے مُنتخب کریں گے وہیں تُم یہ سَب چیزیں لے جایا کرنا جِن کا میں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں یعنی اَپنی سوختنی نذریں اَور ذبیحے اَپنی دہ یکیاں اَور خصوصی نذرانے اَور اَپنی خاص نذر کی اَشیا جِن کی مَنّت تُم نے یَاہوِہ کے لیٔے مانی ہو۔


مگر تُم صِرف اُسی جگہ سوختنی نذر گزراننا جسے یَاہوِہ تمہارے کسی ایک قبیلہ کی جگہ میں مُنتخب کریں گے اَور تُم وہیں سَب کُچھ کرنا؛ جِس کا حُکم میں تُمہیں دے رہا ہُوں۔


اِس کے علاوہ جو قوانین اَور ضوابط، اَور آئین اَور اَحکام اُنہُوں نے تمہارے لیٔے قلم بند کئے ہیں اُنہیں تُم ہمیشہ بڑی احتیاط کے ساتھ عَمل کرنا اَور غَیر معبُودوں کی عبادت مت کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات