استثنا 30:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ2 اَور جَب تُم اَور تمہاری اَولاد دونوں یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف رُجُوع کرو اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کے اَحکام پرجو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں عَمل کرو، باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 اور تُو اور تیری اَولاد دونوں خُداوند اپنے خُدا کی طرف پِھریں اور اُس کی بات اِن سب احکام کے مُطابِق جو مَیں آج تُجھ کو دیتا ہُوں اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان سے مانیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 तब तू और तेरी औलाद रब अपने ख़ुदा के पास वापस आएँगे और पूरे दिलो-जान से उस की सुनकर उन तमाम अहकाम पर अमल करेंगे जो मैं आज तुझे दे रहा हूँ। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 تب تُو اور تیری اولاد رب اپنے خدا کے پاس واپس آئیں گے اور پورے دل و جان سے اُس کی سن کر اُن تمام احکام پر عمل کریں گے جو مَیں آج تجھے دے رہا ہوں۔ باب دیکھیں |
اَور مَیں داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں پر فضل اَور مناجات کی رُوح نازل کروں گا، وہ اُس پر جسے اُنہُوں نے چھید ڈالا نظر کریں گے اَور اُس کے لئے اَیسا ماتم کریں گے جَیسے کویٔی اَپنے اِکلوتے بیٹے کے لیٔے کرتا ہے۔ اَور اِس کے لیے اِس طرح غمگین ہوں گے جَیسے کوئی اَپنے پہلوٹھے کے لیے غمگین ہوتاہے۔
پھر جو مُختلف قوموں میں اسیر ہوکر چلے گیٔے ہوں گے اَور اِس طرح بچ نکلے ہوں گے وہ مُجھے یاد کریں گے۔ کہ کس طرح اُن کے زناکار دِلوں نے جو مُجھ سے پھر گیٔے ہیں اَور اُن کی آنکھوں نے جو بُتوں کے پیچھے لگی رہتی تھیں مُجھے رنجیدہ کیا۔ اَپنی بدکاری کے باعث اَور اَپنی مکرُوہ حرکتوں کی وجہ سے اُن کا ضمیر اُن پر ملامت کرےگا۔