Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 3:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 چنانچہ اُس وقت ہم نے اُن دو امُوری بادشاہوں سے ارنُونؔ کی گھاٹی سے لے کر کوہِ حرمُونؔ تک یردنؔ کے مشرق کا سارا علاقہ اَپنے اِختیار میں کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 یُوں ہم نے اُس وقت امورِیوں کے دونوں بادشاہوں کے ہاتھ سے جو یَردنؔ پار رہتے تھے اُن کا مُلک وادیِ ارنونؔ سے کوہِ حرمُوؔن تک لے لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 यों हमने उस वक़्त अमोरियों के इन दो बादशाहों से दरियाए-यरदन का मशरिक़ी इलाक़ा वादीए-अरनोन से लेकर हरमून पहाड़ तक छीन लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 یوں ہم نے اُس وقت اموریوں کے اِن دو بادشاہوں سے دریائے یردن کا مشرقی علاقہ وادیٔ ارنون سے لے کر حرمون پہاڑ تک چھین لیا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 3:8
12 حوالہ جات  

یردنؔ کے مشرق میں ارنُونؔ کی وادی سے لے کر حرمُونؔ کے پہاڑ تک عراباہؔ کے مشرق کے علاقہ سمیت جِن ممالک کے بادشاہوں کو اِسرائیلیوں نے شِکست دی اَور اُن کے ممالک پر قبضہ کر لیا اُن کی فہرست یہ ہے،


منشّہ کے دُوسرے نِصف قبیلہ، اَور بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ نے اَپنی اَپنی مِیراث پائی تھی جو مَوشہ نے اُنہیں یردنؔ کے مشرق میں دی کیونکہ یَاہوِہ کے اُس خادِم نے اُسے اُن ہی کے لیٔے مخصُوص کیا تھا۔


اَور صوبے گِلعادؔ میں اوری کا بیٹا گیبر حاکم تھا، جو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کا مُلک اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کا مُلک تھا۔ اُس صوبے کا وُہی اکیلا حاکم تھا۔


اَے میرے خُدا! میری جان مُجھ میں اُداس ہے؛ اِس لیٔے میں یردنؔ کی سرزمین سے اَور حرمُونؔ کی بُلندیوں، یعنی کوہِ مِصفاؔر پر سے خُدا آپ کو یاد کروں گا۔


آپ نے ہی شمال اَور جُنوب پیدا کئے؛ کوہِ تبورؔ اَور کوہِ حرمُونؔ آپ کے نام کے سبب سے خُوشی مناتے ہیں۔


اُنہُوں نے اُس کے اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ اَور یردنؔ کے مشرق کے دو امُوری بادشاہوں کے مُلکوں پر قبضہ کر لیا تھا۔


یہ مُلک ارنُونؔ کی وادی کے سِرے پر کے عروعؔر سے لے کر کوہِ سِریُونؔ (یعنی کوہِ حرمُونؔ) تک پھیلا ہُواہے،


منشّہ کے آدھے قبیلہ کے لوگ بہت زِیادہ تھے اَور وہ باشانؔ سے لے کر بَعل حرمُونؔ یعنی سنیرؔ (کوہِ حرمُونؔ) تک پھیلے ہُوئے تھے۔


آپ کی آبشاروں کی گرج سُن کر گہراؤ گہراؤ کو پُکارتا ہے؛ آپ کی سَب لہریں اَور موجیں میرے اُوپر سے تیزی سے گزر گئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات