Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 3:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَور جِس طرح ہم نے حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کے ساتھ کیا تھا وَیسے ہی اِن سَب کو بالکُل تباہ کر دیا۔ ہر شہر کو مَردوں عورتوں اَور بچّوں سمیت بالکُل نابود کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور جَیسا ہم نے حسبونؔ کے بادشاہ سِیحوؔن کے ہاں کِیا وَیسا ہی اِن سب آباد شہروں کو مع عَورتوں اور بچّوں کے بِالکُل نابُود کر ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 हमने उनके साथ वह कुछ किया जो हमने हसबोन के बादशाह सीहोन के इलाक़े के साथ किया था। हमने सब कुछ रब के हवाले करके हर शहर को और तमाम मर्दों, औरतों और बच्चों को हलाक कर डाला।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ہم نے اُن کے ساتھ وہ کچھ کیا جو ہم نے حسبون کے بادشاہ سیحون کے علاقے کے ساتھ کیا تھا۔ ہم نے سب کچھ رب کے حوالے کر کے ہر شہر کو اور تمام مردوں، عورتوں اور بچوں کو ہلاک کر ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 3:6
12 حوالہ جات  

اُسی وقت ہم نے اُس کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا اَور اُنہیں مَرد عورتوں اَور بچّوں سمیت بالکُل تباہ کر ڈالا اَور کسی کو باقی نہ چھوڑا۔


”لہٰذا اُٹھو اَور ارنُونؔ کی وادی کے پار جاؤ۔ دیکھو مَیں نے حِشبونؔ کے بادشاہ امُوری سیحونؔ کو اُس کے مُلک سمیت تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔ اُس سے جنگ چھیڑ دو اَور اُس کے مُلک پر قبضہ کرنا شروع کر دو۔


بنی اِسرائیل نے اِن شہروں کا تمام مالِ غنیمت اَور مویشی اَپنے قبضہ میں لے لیٔے لیکن تمام لوگوں کو اُنہُوں نے تلوار سے قتل کرکے بالکُل نِیست و نابود کر دیا اَور کسی مُتنفِّس کو زندہ نہ چھوڑا۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اُس سے خوفزدہ مت ہو کیونکہ مَیں نے اُسے اُس کے سارے لشکر اَور اُس کے مُلک سمیت تمہارے حوالہ کر دیا ہے۔ لہٰذا جَیسا تُم نے امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے ساتھ کیا، جو حِشبونؔ میں حُکمراں تھا وَیسا ہی اُس کے ساتھ بھی کرنا۔“


تَب اِسرائیل نے یَاہوِہ کے حُضُور یہ مَنّت مانی: ”اگر آپ اِن لوگوں کو ہمارے ہاتھ میں کر دیں تو ہم اُن کے شہروں کو تباہ کر دیں گے۔“


اِس وقت مَوشہ امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کو جو حِشبونؔ میں حُکمراں تھا اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو جو عستاراتؔ میں حُکمراں تھا، ادرعیؔ کے مقام پر شِکست دے چُکے تھے۔


یہ سَب شہر اُونچی اُونچی فصیلوں اَور پھاٹکوں اَور بینڈوں سے مُستحکم کئے گیٔے تھے اَور کیٔی اَیسے دیہات بھی تھے جو فصیلدار نہ تھے۔


اَور اُس دَوران تُم نے نہ تو دُنیاوی روٹی کھائی نہ انگوری شِیرہ پیا اَور نہ ہی مَے پی۔ مَیں نے یہ اِس لیٔے کیا تاکہ تُم اقرار کر سکو کہ میں ہی یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات