Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 3:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 پھر ہم نے اُس وقت جو مُلک قبضہ میں لے لیا تھا اُس میں سے ارنُونؔ کی گھاٹی کے پاس کے عروعؔر کے شمال کا علاقہ اَور گِلعادؔ کے کوہستانی مُلک کا نِصف حِصّہ اَور اُس کے شہر، مَیں نے رُوبِنیوں اَور گادیوں کو دے دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 سو اِس مُلک پر ہم نے اُس وقت قبضہ کر لِیا اور عَروعیرؔ جو وادیِ ارنونؔ کے کنارے ہے اور جِلعادؔ کے کوہِستانی مُلک کا آدھا حِصّہ اور اُس کے شہر مَیں نے رُوبِینِیوں اور جدّیوں کو دِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जब हमने दरियाए-यरदन के मशरिक़ी इलाक़े पर क़ब्ज़ा किया तो मैंने रूबिन और जद के क़बीलों को उसका जुनूबी हिस्सा शहरों समेत दिया। इस इलाक़े की जुनूबी सरहद दरियाए-अरनोन पर वाक़े शहर अरोईर है जबकि शिमाल में इसमें जिलियाद के पहाड़ी इलाक़े का आधा हिस्सा भी शामिल है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جب ہم نے دریائے یردن کے مشرقی علاقے پر قبضہ کیا تو مَیں نے روبن اور جد کے قبیلوں کو اُس کا جنوبی حصہ شہروں سمیت دیا۔ اِس علاقے کی جنوبی سرحد دریائے ارنون پر واقع شہر عروعیر ہے جبکہ شمال میں اِس میں جِلعاد کے پہاڑی علاقے کا آدھا حصہ بھی شامل ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 3:12
10 حوالہ جات  

ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے اَور اُس وادی میں کے شہر سے لے کر گِلعادؔ تک اَیسا کویٔی شہر نہ تھا جسے فتح کرنا ہمارے لیٔے مُشکل ہُوا ہو۔ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اُن سَب کو ہمارے تابع کر دیا۔


یردنؔ کے مشرقی علاقے سے لے کر پُورا گِلعادؔ، گادؔ، رُوبِنؔ اَور منشّہ کا علاقہ، عروعؔر سے ارنُونؔ کی وادی تک یعنی گِلعادؔ سے باشانؔ تک کا سارا علاقہ حزائیلؔ نے فتح کر لیا تھا۔


یہ مُلک ارنُونؔ کی وادی کے سِرے پر کے عروعؔر سے لے کر کوہِ سِریُونؔ (یعنی کوہِ حرمُونؔ) تک پھیلا ہُواہے،


چنانچہ مَوشہ نے گِلعادؔ کا علاقہ مکیرؔ بِن منشّہ کو دے دیا اَور اُس کی نَسل کے لوگ وہاں بس گیٔے۔


گِلعادؔ کا بقیّہ حِصّہ اَور سارا باشانؔ جو عوگؔ کی سلطنت میں تھا مَیں نے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو دے دیا۔ (باشانؔ میں ارگوبؔ کا سارا علاقہ رفائیمؔ کا مُلک کہلاتا ہے۔


ہم نے اُن کے مُلک پر قبضہ کرکے اُسے مِیراث کے طور پر رُوبِنیوں، گادیوں اَور منشّہیوں کے نِصف قبیلوں کو دے دیا۔


جَب تُم اِس مقام پر پہُنچے، تو حِشبونؔ کا بادشاہ سیحونؔ اَور باشانؔ کا بادشاہ عوگؔ ہم سے جنگ کرنے کو نکلے، لیکن ہم نے اُنہیں شِکست دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات