Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 29:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 تَب آنے والی پُشتوں میں تمہارے بال بچّے جو تمہارے بعد پیدا ہوں گے اَور وہ پردیسی بھی جو دُور دراز مُلکوں سے آئیں گے، اَور جَب وہ اِس مُلک پر نازل ہویٔی بَلاؤں اَور یَاہوِہ کی پھیلائی ہُوئی بیماریوں کو دیکھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور آنے والی پُشتوں میں تُمہاری نسل کے لوگ جو تُمہارے بعد پَیدا ہوں گے اور پردیسی بھی جو دُور کے مُلک سے آئیں گے جب وہ اِس مُلک کی بلاؤں اور خُداوند کی لگائی ہُوئی بیمارِیوں کو دیکھیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 मुस्तक़बिल में तुम्हारी औलाद और दूर-दराज़ ममालिक से आनेवाले मुसाफ़िर उन मुसीबतों और अमराज़ का असर देखेंगे जिनसे रब ने मुल्क को तबाह किया होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 مستقبل میں تمہاری اولاد اور دُوردراز ممالک سے آنے والے مسافر اُن مصیبتوں اور امراض کا اثر دیکھیں گے جن سے رب نے ملک کو تباہ کیا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 29:22
9 حوالہ جات  

میں اِس شہر کو اَیسا تباہ کروں گا کہ وہ دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا۔ جو کویٔی اُس کے پاس سے گزرے گا وہ اُس کی بُری حالت دیکھ کر حیرت زدہ ہوگا اَور اِس کا مذاق اُڑائے گا۔


لیکن اگر وہ زمین صِرف کانٹے اَور جھاڑ جھنکار اُگاتی رہے تو کسی کام کی نہیں۔ اَور اِس خطرے میں ہے کہ اُس پر جلد ہی لعنت بھیجی جائے اَور اُس کا آخِری اَنجام آگ میں جَلایا جاناہے۔


”اِدُوم حیرت کا مقام بَن جائے گا؛ اَور اُس کے نزدیک سے گزرنے والے سَب لوگ حیران ہوں گے، اَور اُس کے تمام زخموں کے باعث، اُس کا مذاق اُڑائیں گے۔


یَاہوِہ کے قہر کے باعث وہ پھر آباد نہ ہوگی، بَلکہ بالکُل ویران ہو جائے گی۔ جو کویٔی بابیل کے پاس سے گزرے گا وہ اُس کے تمام زخموں دیکھ کر حیران ہوگا اَور اُس کا مذاق اُڑائے گا۔


تَب یَاہوِہ نے اَپنی طرف سے سدُومؔ اَور عمورہؔ پر آسمان سے جلتی ہُوئی گندھک برسائی۔


وہ آدمی اُن شہروں کی مانند ہو، جنہیں یَاہوِہ نے نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا۔ کاش کہ وہ صُبح کو ماتم کی آواز سُنے، اَور دوپہر کو جنگ کی للکار۔


جِس طرح سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَپنے ہمسائے شہروں کے ساتھ غارت کئے گیٔے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اُسی طرح مُلکِ اِدُوم میں کویٔی بشر نہ رہے گا، اَور نہ ہی لوگ وہاں بسیں گے۔


اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟ اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟ مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟ اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟ میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛ اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔


اِس لیٔے میری حیات کی قَسم، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔ مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گا اَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔ وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان، اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔ میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛ اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات