Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یَاہوِہ تمہارے دُشمنوں کو جو تمہارے خِلاف سَر اُٹھائیں گے تمہارے سامنے شِکست دِلائیں گے۔ وہ ایک سمت سے آکر تُم پر حملہ کریں گے لیکن سات سمتوں کی طرف تمہارے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 خُداوند تیرے دُشمنوں کو جو تُجھ پر حملہ کریں تیرے رُوبرُو شِکست دِلائے گا۔ وہ تیرے مُقابلہ کو تو ایک ہی راستہ سے آئیں گے پر سات سات راستوں سے ہو کر تیرے آگے سے بھاگیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जब तेरे दुश्मन तुझ पर हमला करेंगे तो वह रब की मदद से शिकस्त खाएँगे। गो वह मिलकर तुझ पर हमला करें तो भी तू उन्हें चारों तरफ़ मुंतशिर कर देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جب تیرے دشمن تجھ پر حملہ کریں گے تو وہ رب کی مدد سے شکست کھائیں گے۔ گو وہ مل کر تجھ پر حملہ کریں توبھی تُو اُنہیں چاروں طرف منتشر کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:7
21 حوالہ جات  

میں اُس کے مُخالفوں کو اُس کے سامنے کُچل دُوں گا اَور اُس کے رقیبوں کو مار ڈالوں گا۔


یہوشافاطؔ یروشلیمؔ میں مُقیم رہا۔ پھر ایک دفعہ وہ باہر نکل کر بیرشبعؔ سے لے کر اِفرائیمؔ کے پہاڑی مُلک تک لوگوں کے درمیان گیا اَور اَپنی کوششوں سے اُنہیں پھر سے یَاہوِہ اُن کے آباؤاَجداد کے خُدا کی طرف رُجُوع کیا۔


گھات میں بیٹھے ہُوئے لوگوں نے بھی شہر سے نکل کر اُن کا مُقابلہ کیا۔ اِس طرح وہ بیچ میں پھنس گیٔے اَور اِسرائیلی اُن کی دونوں جانِب تھے۔ اِسرائیلیوں نے اُنہیں مار گرایا یہاں تک کہ اُن میں سے نہ تو کویٔی زندہ بچا اَور نہ کویٔی بھاگ سَکا۔


یَاہوِہ تُمہیں تمہارے دُشمنوں سے شِکست دِلائیں گے۔ تُم اُن پر ایک سمت سے حملہ کروگے لیکن سات سمتوں کی جانِب اُن کے سامنے سے بھاگ جاؤگے؛ اَور دُنیا کی تمام سلطنتوں کے لوگ تمہاری حالت دیکھ کر دہشت کھایٔیں گے۔


اِن سَب بادشاہوں اَور اُن کے مُلکوں کو یہوشُعؔ نے ایک ہی معرکہ میں شِکست دی کیونکہ یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا اِسرائیل کی خاطِر لڑے۔


بھلا یہ کیسے ممکن ہوتا کہ اُن کا ایک دُشمن ہزار کو، اَور دو دُشمن دس ہزار کو کھدیڑ دیتے، جَب تک بنی اِسرائیل کی چٹّان ہی اُنہیں دُشمنوں کے حوالہ نہ کرتی، اَور یَاہوِہ ہی اُنہیں دُشمنوں سے شِکست نہ دِلاتے؟


اَور تُم گھر کے اَندر آتے وقت اَور باہر جاتے وقت بھی مُبارک ہوگے۔


یَاہوِہ تمہارے اناج کے ذخیروں میں اَور ہر اُس چیز پر جِس میں تُم ہاتھ لگاؤگے برکت نازل کریں گے۔ اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں جسے وہ تُمہیں عنایت کر رہے ہیں برکت بخشیں گے۔


تُم میں سے ایک آدمی ہزار آدمیوں کو پسپا کر دیتاہے کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے وعدہ کے مُطابق تمہاری خاطِر لڑتے ہیں۔


لہٰذا شام کے وقت میں وہ چاروں اُٹھے اَور ارامیوں کی چھاؤنی کی طرف چل دئیے۔ اَور جَب وہ ارامیوں کی چھاؤنی کے پاس پہُنچے تو دیکھا کہ وہاں کویٔی بھی نہ تھا،


مَیں نے اُنہیں کُچل دیا تاکہ وہ اُٹھ نہ پائیں؛ وہ میرے پاؤں کے نیچے گِر گیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات