65 اُن قوموں میں تُمہیں نہ تو راحت ملے گی اَور نہ ہی تمہارے پاؤں کو آرام کی جگہ نصیب ہوگی۔ وہاں یَاہوِہ کی طرف سے تُمہیں فِکرمند دِل، دھُندھلی آنکھیں اَور غمگین رُوح دی جائے گی۔
65 اُن قَوموں کے بِیچ تُجھ کو چَین نصِیب نہ ہو گا اور نہ تیرے پاؤں کے تلوے کو آرام مِلے گا بلکہ خُداوند تُجھ کو وہاں دِل لرزان اور آنکھوں کی دُھندلاہٹ اور جی کی کُڑھن دے گا۔
65 उन ममालिक में भी न तू आरामो-सुकून पाएगा, न तेरे पाँव जम जाएंगे। रब होने देगा कि तेरा दिल थरथराता रहेगा, तेरी आँखें परेशानी के बाइस धुँधला जाएँगी और तेरी जान से उम्मीद की हर किरण जाती रहेगी।
65 اُن ممالک میں بھی نہ تُو آرام و سکون پائے گا، نہ تیرے پاؤں جم جائیں گے۔ رب ہونے دے گا کہ تیرا دل تھرتھراتا رہے گا، تیری آنکھیں پریشانی کے باعث دُھندلا جائیں گی اور تیری جان سے اُمید کی ہر کرن جاتی رہے گی۔
” ’اَور تُم میں سے جو باقی بچیں گے میں اُن کے دُشمنوں کے ممالک میں اُن کے دِلوں کو اَیسا خوفزدہ کر دُوں گا کہ ہَوا سے اُڑتے ہُوئے پتّے کی آواز سُن کر بھی وہ بھاگ کھڑے ہوں گے۔ وہ اَیسے بھاگیں گے گویا کویٔی تلوار لیٔے ہویٔے اُن کا پیچھا کر رہا ہو، ہالانکہ کویٔی اُن کا پیچھا بھی نہیں کر رہا ہوگا تو بھی وہ گرتے پڑتے بھاگیں گے۔
اگر اُن کے دُشمن اُن کو اسیر کرکے لے جایٔیں، تو مَیں وہاں تلوار کو حُکم دُوں گا کہ اُنہیں قتل کرے۔ مَیں اُن کی بھلائی کے لیٔے نہیں بَلکہ اُن کی بُرائی کے لیٔے اُن پر نگاہ رکھوں گا۔
تو میں تُم پر اَچانک دہشت، برباد کرنے والی بیماریاں اَور بُخار کو بھیجوں گا جو تمہاری بینائی کو تباہ کر دیں گی اَور تمہاری جان لے لیں گی۔ تمہارا بیج بونا بے فائدہ ہوگا کیونکہ وہ تمہارے دُشمنوں کا لقمہ بَن جائیں گے۔
لیکن اُس فاختہ کو اَپنے پنجے ٹیکنے کو جگہ نہ مِل سکی کیونکہ ابھی تمام رُوئے زمین پر پانی مَوجُود تھا۔ چنانچہ وہ نوحؔا کے پاس جہاز میں لَوٹ آئی۔ تَب اُنہُوں نے اَپنا ہاتھ بڑھا کر اُسے تھام لیا اَور جہاز کے اَندر اَپنے پاس لے آئے۔
لوگ اِس اَندیشے سے کہ دُنیا پر کیا کیا مُصیبتوں آنے والی ہیں اِس قدر خوف کھایٔیں گے کہ اُن کے ہوش و حواس باقی نہ رہیں گے، کیوں کہ آسمان کی قُوّتیں ہِلا دی جایٔیں گی۔
مَیں نے سُنا اَور میرا دِل دہل گیا، اُس آواز سے میرے ہونٹ تھرتھرانے لگے؛ میری ہڈّیاں گلنے لگیں، اَور میری ٹانگیں کانپنے لگیں۔ پھر بھی میں صبر سے مُصیبت کے دِن کا اِنتظار کروں گا جو ہمارے اُوپر حملہ کرنے والی قوم پر آنے کو ہے۔
جاگو، جاگو! اُٹھ جاؤ، اَے یروشلیمؔ، تُو، جِس نے یَاہوِہ کے ہاتھ سے اُن کے غضب کا پیالہ پیا ہے، تُونے اُس جام کو تہہ تک خالی کر دیا جسے پی کر لوگ ڈگمگا جاتے ہیں۔
ذِلّت اَور سخت مشقّت کے سبب سے، بنی یہُوداہؔ جَلاوطن ہُوا۔ وہ مُختلف قوموں کے درمیان سکونت پذیر ہے؛ لیکن اُسے کہیں راحت کی جگہ نہیں ملتی۔ جِتنوں نے اُس کا تعاقب کیا اُنہُوں نے اُسے اُس کی غمگینی کی حالت میں جا لیا۔