Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:55 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

55 اَور وہ اُن میں سے کسی کو بھی اَپنے بچّوں کے گوشت میں سے جو وہ خُود کھا رہا ہوگا کچھ نہ دے گا کیونکہ تمہارے تمام شہروں کے محاصرہ کے دَوران تمہارے دُشمنوں کی نازل کی ہُوئی مُصیبتوں کی وجہ سے اُس کے پاس صِرف وُہی چیز باقی بچی ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

55 یہاں تک کہ وہ اِن میں سے کِسی کو بھی اپنے ہی بچّوں کے گوشت میں سے جِن کو وہ خُود کھائے گا کُچھ نہیں دے گا کیونکہ اُس مُحاصرہ کے مَوقع پر اور اُس آڑے وقت میں جب تیرے دُشمن تُجھ کو تیری ہی سب بستِیوں میں تنگ کر ماریں گے تو اُس کے پاس اَور کُچھ باقی نہ رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:55
7 حوالہ جات  

اَور چوتھے مہینے کے نویں دِن سے شہر میں قحط کی شِدّت میں اِس قدر اِضافہ ہو گیا کہ لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہ رہا۔


”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے پاس جاؤ اَور اُس سے کہو، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں یہ شہر شاہِ بابیل کے حوالہ کرنے کو ہُوں اَور وہ اُسے جَلا ڈالے گا۔


”اُن کے انگوری باغ میں داخل ہو جاؤ اَور اُنہیں اُجاڑ دو، لیکن اُنہیں مُکمّل طور پر تباہ نہ کرو۔ اُس کی شاخیں کاٹ ڈالو، کیونکہ یہ لوگ یَاہوِہ کے نہیں ہیں۔


محاصرہ کے دَوران اَپنے دُشمنوں سے پہُنچی ہُوئی اَذیّت سے تنگ آکر تُم اَپنی اَولاد یعنی اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کا گوشت کھاؤگے، جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے۔


اُس وقت تمہارے درمیان کا سَب سے نرم دِل اَور حسّاس آدمی بھی اَپنے بھایٔی، اَپنی چہیتی بیوی اَور اَپنے باقی بچے بچّوں پر رحم نہ کھائے گا،


تمہارے درمیان وہ عورت بھی جو یہاں تک نرم دِل اَور حسّاس ہو کہ اَپنی نزاکت کی وجہ سے اَپنے پاؤں کا تلوا بھی زمین سے لگانے کی جُرأت نہ کرتی ہو، تو بھی وہ اَپنے محبُوب خَاوند اَور اَپنے بیٹے اَور بیٹی کے خِلاف خُود غرض ہو جایٔےگی۔


میں اُنہیں اُن کے اَپنے ہی بیٹوں اَور بیٹیوں کا گوشت کھانے پر مجبُور کروں گا اَور وہ اَپنی جانی دُشمن دُشمنوں کے محاصرہ کی شِدّت سے تنگ آکر ایک دُوسرے کا گوشت کھایٔیں گے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات