Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:53 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

53 محاصرہ کے دَوران اَپنے دُشمنوں سے پہُنچی ہُوئی اَذیّت سے تنگ آکر تُم اَپنی اَولاد یعنی اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کا گوشت کھاؤگے، جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

53 تب اُس مُحاصرہ کے مَوقع پر اور اُس آڑے وقت میں تُو اپنے دُشمنوں سے تنگ آ کر اپنے ہی جِسم کے پَھل کو یعنی اپنے ہی بیٹوں اور بیٹِیوں کا گوشت جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو عطا کِیا ہو گا کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

53 जब दुश्मन तेरे शहरों का मुहासरा करेगा तो तू उनमें इतना शदीद भूका हो जाएगा कि अपने बच्चों को खा लेगा जो रब तेरे ख़ुदा ने तुझे दिए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

53 جب دشمن تیرے شہروں کا محاصرہ کرے گا تو تُو اُن میں اِتنا شدید بھوکا ہو جائے گا کہ اپنے بچوں کو کھا لے گا جو رب تیرے خدا نے تجھے دیئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:53
11 حوالہ جات  

رحم دِل عورتوں نے خُود اَپنے ہاتھوں سے اَپنے بچّوں کو پکایا، میرے لوگوں کی تباہی کے وقت وُہی اُن کی خُوراک بنے۔


دیکھیں اَے یَاہوِہ اَور توجّہ فرمائیں: کہ آپ نے کس کے ساتھ یہ سلُوک کیا ہے؟ کیا عورتیں اَپنی اَولاد کو کھا جایٔیں، جِن کی اُنہُوں نے پرورش کی؟ کیا کاہِنؔ اَور نبی خُداوؔند کے پاک مَقدِس میں قتل کئے جایٔیں؟


میں اُنہیں اُن کے اَپنے ہی بیٹوں اَور بیٹیوں کا گوشت کھانے پر مجبُور کروں گا اَور وہ اَپنی جانی دُشمن دُشمنوں کے محاصرہ کی شِدّت سے تنگ آکر ایک دُوسرے کا گوشت کھایٔیں گے۔‘


تُم اَپنے بیٹوں اَور اَپنی بیٹیوں کا گوشت کھاؤگے۔


وہ اَپنے رِحم سے نکلی ہُوئی نَوزائیدہ بچّہ کو اَور اَپنے فرزند کو چھُپ چھُپ کر کھانا چاہے گی کیونکہ دُشمنوں کی طرف سے اَذیّت ناک محاصرہ کے دَوران تمام اشیائے خُوردنی کی قِلّت ہو جائے گی۔


اِس لیٔے تیرے درمیان والدین اَپنے بچّوں کو اَور بچّے اَپنے والدین کو کھا جایٔیں گے۔ مَیں تُجھے سزا دُوں گا اَور تیرے باقی بچے ہُوئے تمام لوگوں کو ہَوا میں تِتّر بِتّر کر دُوں گا۔


اَور وہ اُن میں سے کسی کو بھی اَپنے بچّوں کے گوشت میں سے جو وہ خُود کھا رہا ہوگا کچھ نہ دے گا کیونکہ تمہارے تمام شہروں کے محاصرہ کے دَوران تمہارے دُشمنوں کی نازل کی ہُوئی مُصیبتوں کی وجہ سے اُس کے پاس صِرف وُہی چیز باقی بچی ہوگی۔


مگر حاملہ خواتین اَور اُن ماؤں کا جو اُن دِنوں میں دُودھ پِلاتی ہوں گی، وہ دِن کتنے خوفناک ہوں گے!


تمہاری اَولاد لعنتی ہوگی اَور تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہارے گائے، بَیل کے بچھڑے اَور تمہاری بھیڑ بکریوں کے برّے لعنتی ہوں گے۔


اُس وقت تمہارے درمیان کا سَب سے نرم دِل اَور حسّاس آدمی بھی اَپنے بھایٔی، اَپنی چہیتی بیوی اَور اَپنے باقی بچے بچّوں پر رحم نہ کھائے گا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات