Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:51 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

51 اِس کے علاوہ وہ قوم تَب تک تمہارے مویشیوں کے بچّے اَور تمہاری زمین کی فصل کو کھاتے رہیں گے جَب تک کہ تُم تباہ نہ ہو جاؤ، یعنی وہ تمہارے لیٔے نہ اناج، نہ نئے انگوری شِیرے یا زَیتُون کا تیل نہ گائے، بَیلوں کے بچھڑے یا تمہاری بھیڑ بکریوں کے برّے چھوڑیں گے، جَب تک کہ تُم فنا نہ ہو جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

51 اور وہ تیرے چَوپایوں کے بچّوں اور تیری زمِین کی پَیداوار کو کھاتے رہیں گے جب تک تیرا ناس نہ ہو جائے اور وہ تیرے لِئے اناج یا مَے یا تیل یا گائے بَیل کی بڑھتی یا تیری بھیڑ بکرِیوں کے بچّے کُچھ نہیں چھوڑیں گے جب تک وہ تُجھ کو فنا نہ کر دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

51 वह तेरे मवेशी और फ़सलें खा जाएगी और तू भूके मर जाएगा। तू हलाक हो जाएगा, क्योंकि तेरे लिए कुछ नहीं बचेगा, न अनाज, न मै, न तेल, न गाय-बैलों या भेड़-बकरियों के बच्चे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

51 وہ تیرے مویشی اور فصلیں کھا جائے گی اور تُو بھوکے مر جائے گا۔ تُو ہلاک ہو جائے گا، کیونکہ تیرے لئے کچھ نہیں بچے گا، نہ اناج، نہ مَے، نہ تیل، نہ گائےبَیلوں یا بھیڑبکریوں کے بچے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:51
13 حوالہ جات  

تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہاری محنت و مشقّت کی کمائی ایک اَیسی قوم کھائے گی جِس سے تُم واقف نہیں ہو اَور عمر بھر شدید ظُلم ہی تمہارے پَلّے پڑےگا۔


یَاہوِہ نے اَپنے داہنے ہاتھ اَور اَپنے قوی بازو کی قَسم کھائی ہے: ”مَیں پھر کبھی تیرے اناج کو تیرے دُشمنوں کی خُوراک نہ بننے دوں گا، نہ ہی پڑوسی تیری نئی مَے پینے پائیں گے جِس کے لیٔے تُم نے محنت اُٹھائی ہے؛


مُلک کے لوگوں سے کہہ: ’یروشلیمؔ اَور اِسرائیل کے مُلک میں رہنے والوں کے متعلّق یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: وہ پریشانی اَور مایوسی کی حالت میں اَپنا کھانا کھایٔیں گے اَور پانی پیئیں گے کیونکہ اُن کے مُلک میں بسنے والے لوگوں کے تشدّد کے باعث اُن کے مُلک کی ہر چیز چھین لی جائے گی۔


اِس لئے اَے میرے مُقدّس پہاڑ تُو جو میدان میں ہے، تیری دولت اَور تمام خزانے، اَور تمہارے پرستش کے اُونچے مقامات بھی، جو اِس مُلک میں مَوجُود ہیں، تمہارے گُناہوں کے باعث لُوٹ جانے دُوں گا۔


”تمہارے تمام گُناہوں کے باعث جو تمام مُلک میں سرزد ہُوئے ہیں، مَیں تمہاری دولت اَور تمہارے خزانے مُفت لُٹوا دُوں گا۔


تمہارا مُلک ویران پڑا ہے، تمہارے شہر آگ سے جَل گئے؛ پردیسی تمہارے کھیتوں کی فصل کاٹ لیتے ہیں، تمہارے سامنے ہی، اَور وہ اَیسے اُجڑے پڑے ہیں جَیسے اجنبیوں کے ہاتھوں برباد ہو چُکے ہُوں۔


اَور جَب مَیں تمہاری رسد مُہیّا کے سلسلہ کو برباد کر دُوں گا تو دس عورتیں ایک ہی تنور میں تمہاری روٹی پکائیں گی اَور تُمہیں وزن کے حِساب سے تھوڑی تھوڑی دیں گی۔ تُم کھاؤگے لیکن سیر نہ ہوگے۔


وہ ایک غضبناک اَور پتّھر دِل قوم ہوگی جو نہ ضعیفوں کا اِحترام کرےگی اَور نہ جَوانوں پر رحم کھائے گی۔


وہ تمہارے مُلک کے تمام شہروں کا محاصرہ کئے رہیں گے؛ جَب تک کہ تمہاری اُونچی اُونچی اَور مضبُوط فصیلیں جِن پر تُمہیں بھروسا ہے گِر نہ جایٔیں۔ وہ تمہارے مُلک کے سَب شہروں کا محاصرہ کر لیں گے، جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔


اِس لیٔے میں تُمہیں اہلِ مشرق کے سُپرد کرتا ہُوں تاکہ تُم اُس کی مِلکیّت بنو اَور وہ تمہارے درمیان اَپنے ڈیرے ڈالیں گے اَور خیمے کھڑے کریں گے۔ وہ تمہارا پھل کھایٔیں گے اَور تمہارا دُودھ پیئیں گے۔


شاہی پہرےداروں کے سردار کی زیرِ قیادت کَسدیوں کی تمام فَوج نے یروشلیمؔ کے چاروں طرف کی فصیلوں کو گرا دیا۔


تلوار سے قتل ہونے والوں کا حال بھُوکوں مرنے والوں سے بہتر ہے؛ کیونکہ کھیت سے اناج نہ مِلنے کی وجہ سے وہ کُڑھ کُڑھ کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات