Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:49 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

49 جِس طرح عُقاب جھپٹ کر نیچے آتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ دُور دراز سے بَلکہ زمین کے اِنتہا سے ایک اَیسی قوم کو تمہارے اُوپر چڑھا لائیں گے جِس کی زبان کو تُم سمجھ نہ پاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

49 خُداوند دُور سے بلکہ زمِین کے کنارے سے ایک قَوم کو تُجھ پر چڑھا لائے گا جَیسے عُقاب ٹُوٹ کر آتا ہے۔ اُس قَوم کی زُبان کو تُو نہیں سمجھے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

49 रब तेरे ख़िलाफ़ एक क़ौम खड़ी करेगा जो दूर से बल्कि दुनिया की इंतहा से आकर उक़ाब की तरह तुझ पर झपट्टा मारेगी। वह ऐसी ज़बान बोलेगी जिससे तू वाक़िफ़ नहीं होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

49 رب تیرے خلاف ایک قوم کھڑی کرے گا جو دُور سے بلکہ دنیا کی انتہا سے آ کر عقاب کی طرح تجھ پر جھپٹا مارے گی۔ وہ ایسی زبان بولے گی جس سے تُو واقف نہیں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:49
26 حوالہ جات  

ہمارا تعاقب کرنے والے آسمان پر اُڑنے والے عُقابوں سے بھی زِیادہ تیزرَو تھے؛ اُنہُوں نے پہاڑوں پر ہمارا پیچھا کیا اَور بیابان میں ہمارے لیٔے گھات لگا کر بیٹھے رہے۔


دیکھو، وہ ایک عُقاب کی طرح پرواز کرےگا اَور نیچے تیزی سے جھپٹّا مارے گا، اَور اَپنے پر بُضراؔہ کے خِلاف پھیلائے گا۔ اُس دِن اِدُوم کے جنگجو فَوجیوں کے دِل، ایک زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ ایک عُقاب نیچے کی طرف جھپٹ رہاہے، اَور مُوآب کے اُوپر اَپنے پر پھیلا رہاہے۔“


نرسنگا اَپنے ہونٹوں سے لگا لو! چونکہ لوگوں نے میرا عہد توڑا اَور میری آئین کے خِلاف بغاوت کی اِس لیٔے ایک عُقاب یَاہوِہ کے گھر کے اُوپر ٹوٹ پڑا ہے۔


اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: طاقتور بازو اَور لمبے پروں والا ایک بڑا عُقاب جِس کے رنگ برنگے پر تھے، لبانونؔ میں آیا اَور ایک دیودار کے درخت کی چوٹی پر جا بیٹھا۔


”اُس سرکش خاندان سے کہہ، ’کیا تُم اِن باتوں کا مطلب نہیں جانتے؟‘ اُن سے کہہ: ’شاہِ بابیل، یروشلیمؔ گیا، اَور اُس کے بادشاہ اَور اُمرا کو اَپنے ہمراہ بابیل واپس لے گیا۔


توریت میں لِکھّا ہے خُداوؔند فرماتے ہیں: ”میں اِس اُمّت سے بیگانہ زبانوں میں اَور بیگانہ ہونٹوں سے باتیں کروں گا، پھر بھی اُمّت کے لوگ میری نہ سُنیں گے۔“


جہاں مَرا ہُوا جانور ہوتاہے وہاں گِدھ بھی جمع ہو جاتے ہیں۔


’سات‘ ہفتے اَور باسٹھ ہفتوں کے بعد ممسوح کو قتل کر دیا جائے گا اَور اُس وقت شہر اُس کے ہاتھ میں نہیں آئے گا اَور آنے والے حُکمران کے لوگ شہر اَور پاک مَقدِس کو تباہ کر دیں گے۔ لیکن اُس ممسوح حُکمران کا اِختتام سیلاب کی مانند جلد ہو جائے گا، جنگ آخِر تک جاری رہے گی اَور تباہیوں کا فرمان جاری کیا جا چُکاہے۔


دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے، اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں، اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔ ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!


کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے جہاز آئیں گے؛ اَور وہ اشُور اَور عِبرؔ دونوں پر قبضہ کر لیں گے، لیکن وہ بھی تباہ ہو جایٔیں گے۔“


تُو مُختلف قوموں کی طرف نہیں بھیجا جا رہاہے جِن کی بولی انوکھی اَور زبان مُشکل ہے جسے تُو سمجھ نہیں سَکتا۔ اگر مَیں تُجھے اُن کے پاس بھیجتا تو یقیناً وہ تیری باتیں سُنتے۔


آؤ، ہم نیچے جا کر اُن کی زبان میں اِختلاف پیدا کریں تاکہ وہ ایک دُوسرے کی بات ہی نہ سمجھ سکیں۔“


جَب خُدا مُلک مِصر کے خِلاف نکلیں، خُدا نے اُسے یُوسیفؔ کے لیٔے قانُون ٹھہرایا۔ اَور جہاں ہم نے اَیسی آواز سُنی جِس سے ہم آشنا نہ تھے۔


آسمان میں عُقاب کی راہ، چٹّان پر سانپ کی راہ، سمُندر کے درمیان جہاز کی راہ، اَور مَرد کی راہ کنواری کے ساتھ۔


اُس وقت یَاہوِہ سیٹی کی آواز سے مِصر کے نیل کے دُور دُور کے دریاؤں سے شہد کی مکھّیوں کو اَور اشُور کے مُلک سے زنبوروں کو بُلائیں گے۔


تُو اُن تُندخو لوگوں کو پھر کبھی نہ دیکھے گا، جِن کی بولی غَیر واضح، اَور جِن کی زبان بیگانہ اَور سمجھ سے باہر ہے۔


تَب یَشعیاہ نبی نے حِزقیاہؔ بادشاہ کے پاس جا کر پُوچھا، ”اُن لوگوں نے کیا کہا اَور وہ کہاں سے آئےتھے؟“ حِزقیاہؔ نے جَواب دیا، ”وہ دُور کے مُلک، بابیل سے میرے پاس آئےتھے۔“


میں تُمہیں شہر سے باہر نکال دُوں گا اَور پردیسیوں کے حوالہ کر دُوں گا اَور تُمہیں سزا دُوں گا۔


”پہلا حَیوان شیرببر کی مانند تھا اَور اُس کو عُقاب کے مانند پَر تھے۔ میں دیکھتا رہا یہاں تک کہ اُس کے پَر نوچ ڈالے گیٔے اَور اُسے زمین پر سے اُٹھایا گیا تاکہ وہ اِنسان کی طرح دو پاؤں پر کھڑا ہو جائے اَور اُسے اِنسان کا دِل دیا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات