Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:38 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 تُم کھیت میں کافی بیج ڈالوگے لیکن بہت ہی کم فصل کاٹوگے کیونکہ ٹِڈّیاں اُسے کھا جایٔیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

38 تُو کھیت میں بُہت سا بِیج لے جائے گا لیکن تھوڑا سا جمع کرے گا کیونکہ ٹِڈّی اُسے چاٹ لے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 तू अपने खेतों में बहुत बीज बोने के बावुजूद कम ही फ़सल काटेगा, क्योंकि टिड्डे उसे खा जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 تُو اپنے کھیتوں میں بہت بیج بونے کے باوجود کم ہی فصل کاٹے گا، کیونکہ ٹڈے اُسے کھا جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:38
15 حوالہ جات  

تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے۔ تُم اَپنی کمائی ہُوئی مزدُوری سوراخ دار تھیلی میں رکھتے ہو۔“


تُو بوئے گا پر فصل نہ پایٔےگا؛ زَیتُون کا تیل نکالے گا لیکن اِستعمال نہ کرےگا، انگور روندےگا پر مَے نہ پیئے گا۔


جو کچھ ٹِڈّیوں کے غول سے بچا اُسے بڑی ٹِڈّیوں نے کھا لیا؛ اَورجو بڑی ٹِڈّیوں نے چھوڑ دیا اُسے جَوان ٹِڈّیوں نے کھا لیا؛ اَورجو جَوان ٹِڈّیوں نے چھوڑ دیا اُسے دُوسری ٹِڈّیوں نے کھا لیا۔


کیٔی مرتبہ مَیں نے تمہارے باغوں اَور تاکستانوں پر، بادِ سموم اَور پھپھُوندی سے مارا۔ ٹِڈّیوں نے تمہارے اَنجیر اَور زَیتُون کے درختوں کو چٹ کر لیا، یَاہوِہ کا فرمان ہے، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے،


اَور جِن سالوں کی پیداوار ٹِڈّیوں نے کھا لی ہیں، یعنی اُن بڑی اَور چُھوٹی ٹِڈّیوں نے میں اُس نُقصان کی بھرپائی کر دُوں گا۔ جسے ٹِڈّیوں کی فَوج نے کھا لیا یعنی اُس زبردست فَوج نے جنہیں مَیں نے تمہارے درمیان بھیجا تھا۔


اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے، اَور اُن کے پیچھے شُعلے کی لپٹیں ہیں۔ اُن کے سامنے کی زمین باغِ عدنؔ کی مانند ہے، اَور اُن کے پیچھے ایک ویران بیابان ہے۔ کویٔی چیز اُن سے نہیں بچ پاتی۔


دس ایکڑ تاکستان سے صِرف ایک بَت مَے حاصل کی جا سکے گی، اَور ایک حُومر بیج صِرف ایک ایفہ اناج۔“


اَور اگر تُم اُنہیں جانے نہ دوگے تو کل مَیں تمہارے مُلک پر ٹِڈّیاں لے آؤں گا۔


تمہارے سَب درختوں اَور تمہاری زمین کی ساری فصلوں پر ٹِڈّیوں کے غول قبضہ کر لیں گے۔


”اَور جَب اُس مُلک میں قحط یا وَبا یا بادِ سموم یا پھپھُوندی، ٹِڈّیوں یا اِلّیوں کا حملہ ہو، یا کویٔی دُشمن اُن کے کسی شہر کا محاصرہ کر لے، خواہ کویٔی بھی آفت یا بیماری اُن پر آ جایٔے،


وہ گیہُوں بوئیں گے لیکن کانٹے بٹوریں گے؛ وہ مشقّت تو کریں گے لیکن کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ لہٰذا یَاہوِہ کے قہر شدید کے سبب سے وہ شرمندگی کی فصل کاٹیں گے۔“


”تمہارے باعث مَیں تمہاری اَولاد کو ڈانٹوں گا اَور تمہارے مُنہ پر تمہاری عیدوں کی قُربانی کی غِلاظت پھیکوں گا اَور تُم بھی اُن کے ساتھ اُٹھاکر پھینک دئیے جاؤگے۔


تُم نے بہت فصل پانے کی اُمّید رکھی لیکن تھوڑا ہی مِلا اَور جَب تُم اُسے لے کر اَپنے گھر لایٔے تو مَیں نے اُسے اُڑا دیا۔ کیوں؟ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، کیونکہ میرا بیت المُقدّس ویران ہے اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر میں مصروف ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات