Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 تمہارا بَیل تمہاری آنکھوں کے سامنے ذبح کیا جائے گا لیکن تُم اُس کا گوشت کھانے نہ پاؤگے۔ تمہارا گدھا تُم سے زبردستی چھین لیا جائے گا اَور لَوٹایا نہ جائے گا۔ تمہاری بھیڑیں تمہارے دُشمنوں کو دے دی جایٔیں گی اَور کویٔی اُنہیں بچا نہ پایٔےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 تیرا بَیل تیری آنکھوں کے سامنے ذبح کِیا جائے گا پر تُو اُس کا گوشت کھانے نہ پائے گا۔ تیرا گدھا تُجھ سے جبراً چِھین لِیا جائے گا اور تُجھ کو پِھر نہ ملے گا۔ تیری بھیڑیں تیرے دُشمنوں کے ہاتھ لگیں گی اور کوئی نہ ہو گا جو تُجھ کو بچائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 तेरे देखते देखते तेरा बैल ज़बह किया जाएगा, लेकिन तू उसका गोश्त नहीं खाएगा। तेरा गधा तुझसे छीन लिया जाएगा और वापस नहीं किया जाएगा। तेरी भेड़-बकरियाँ दुश्मन को दी जाएँगी, और उन्हें छुड़ानेवाला कोई नहीं होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 تیرے دیکھتے دیکھتے تیرا بَیل ذبح کیا جائے گا، لیکن تُو اُس کا گوشت نہیں کھائے گا۔ تیرا گدھا تجھ سے چھین لیا جائے گا اور واپس نہیں کیا جائے گا۔ تیری بھیڑبکریاں دشمن کو دی جائیں گی، اور اُنہیں چھڑانے والا کوئی نہیں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:31
8 حوالہ جات  

بنی اِسرائیل نے پھر یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی اِس لیٔے اُس نے اُنہیں سات بَرس تک مِدیانیوں کے ہاتھ میں رکھا۔


جِس عورت سے تمہاری منگنی ہوگی، کویٔی دُوسرا شخص اُسے اَپنا بنا لے گا اَور اُس سے ہم بِستر ہوگا۔ تُم گھر بناؤگے لیکن اُس میں بسنے نہ پاؤگے۔ تُم انگوری باغ لگاؤگے لیکن اُس کے پھل کا لُطف نہ اُٹھا پاؤگے۔


تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں دُوسری قوم کو دئیے جایٔیں گے اَور تمہاری آنکھیں دِن بہ دِن اُن کا اِنتظار کرتے کرتے تھک جایٔیں گی مگر تمہارا کچھ بس نہ چلے گا۔


وہ آتے اَور مُلک میں ڈیرے لگا کر غزّہؔ تک ساری فصل تباہ کر ڈالتے اَور بنی اِسرائیل کے لیٔے کویٔی بھیڑ بکری، گائے بَیل یا گدھا الغرض کویٔی جاندار شَے باقی نہ چھوڑتے تھے۔


خُدا کے روز قہر کا تُند سیلاب، اُس کے گھر کا مال و اَسباب بہا لے جائے گا۔


یَاہوِہ نے اَپنے داہنے ہاتھ اَور اَپنے قوی بازو کی قَسم کھائی ہے: ”مَیں پھر کبھی تیرے اناج کو تیرے دُشمنوں کی خُوراک نہ بننے دوں گا، نہ ہی پڑوسی تیری نئی مَے پینے پائیں گے جِس کے لیٔے تُم نے محنت اُٹھائی ہے؛


وہ تمہاری فصل اَور تمہارا کھانا، تمہارے بیٹے اَور تمہاری بیٹیاں؛ تمہارے گلّے اَور تمہارے ریوڑ، تمہاری انگوری فصل اَور اَنجیر کے باغ بالکُل چٹ کر جایٔیں گے۔ جِن مُستحکم شہروں پر تُمہیں اِعتماد ہے اُنہیں وہ تلوار سے تباہ کر ڈالیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات