Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 جِس عورت سے تمہاری منگنی ہوگی، کویٔی دُوسرا شخص اُسے اَپنا بنا لے گا اَور اُس سے ہم بِستر ہوگا۔ تُم گھر بناؤگے لیکن اُس میں بسنے نہ پاؤگے۔ تُم انگوری باغ لگاؤگے لیکن اُس کے پھل کا لُطف نہ اُٹھا پاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 عَورت سے منگنی تو تُو کرے گا لیکن دُوسرا اُس سے مُباشرت کرے گا۔ تُو گھر بنائے گا پر اُس میں بسنے نہ پائے گا۔ تُو تاکِستان لگائے گا پر اُس کا پَھل اِستعمال نہ کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 तेरी मँगनी किसी औरत से होगी तो कोई और आकर उस की इसमतदरी करेगा। तू अपने लिए घर बनाएगा लेकिन उसमें नहीं रहेगा। तू अपने लिए अंगूर का बाग़ लगाएगा लेकिन उसका फल नहीं खाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 تیری منگنی کسی عورت سے ہو گی تو کوئی اَور آ کر اُس کی عصمت دری کرے گا۔ تُو اپنے لئے گھر بنائے گا لیکن اُس میں نہیں رہے گا۔ تُو اپنے لئے انگور کا باغ لگائے گا لیکن اُس کا پھل نہیں کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:30
19 حوالہ جات  

تُم غریبوں کے بھُوسے پر بھی محصُول لیتے ہو، اَور اُن کے اناج پر بھی زبردستی محصُول لگاتے ہو۔ اِس لئے اگر تُم نے اَپنے لئے پتّھروں کے محلوں کو بھی تعمیر کیا ہو تو بھی، تُم اُس میں رہنے نہ پاؤگے؛ اگرچہ تُم نے نفیس تاکستان بھی لگائے ہوں تو بھی تُم اُن کی مَے نہ پی سکوگے۔


اِس لیٔے مَیں اُن کی بیویاں غَیر مَردوں کو اَور اُن کے کھیت نئے مالکوں کو دے دُوں گا۔ کیونکہ وہ سَب چُھوٹے سے بڑے تک، سبھی اَپنے مفاد کے لالچی ہیں؛ اَور کیا نبی اَور کیا کاہِنؔ، سبھی دغاباز ہیں۔


تو میری بیوی دُوسرے شخص کا اناج پیسے، اَور غَیر مَرد اُس کے ساتھ سوئیں۔


اُن کی دولت لُٹ جائے گی، اُن کے مکان گرا دئیے جایٔیں گے۔ وہ گھر تو بنائیں گے پر اُن میں رہنے نہ پائیں گے؛ وہ تاکستان لگائیں گے پر اُن کی مَے نہ پیئیں گے۔


تُو بوئے گا پر فصل نہ پایٔےگا؛ زَیتُون کا تیل نکالے گا لیکن اِستعمال نہ کرےگا، انگور روندےگا پر مَے نہ پیئے گا۔


یہاں صِرف لعنت، دروغ گوئی اَور گوشت و خُون، اَور چوری اَور زناکاری ہے؛ وہ تمام حُدوُد توڑتے ہیں، اَور خُون پر خُون ہوتاہے۔


ہماری مِیراث بیگانوں کے حوالہ کی گئی، اَور ہمارے گھر پردیسیوں کے ہو گئے۔


وہ گیہُوں بوئیں گے لیکن کانٹے بٹوریں گے؛ وہ مشقّت تو کریں گے لیکن کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ لہٰذا یَاہوِہ کے قہر شدید کے سبب سے وہ شرمندگی کی فصل کاٹیں گے۔“


وہاں قَیدی بھی اَپنی رِہائی کا لُطف اُٹھاتے ہیں؛ اَب اُنہیں پہرےداروں کا چِلّانا سُنایٔی نہیں دیتا۔


تمہارا بَیل تمہاری آنکھوں کے سامنے ذبح کیا جائے گا لیکن تُم اُس کا گوشت کھانے نہ پاؤگے۔ تمہارا گدھا تُم سے زبردستی چھین لیا جائے گا اَور لَوٹایا نہ جائے گا۔ تمہاری بھیڑیں تمہارے دُشمنوں کو دے دی جایٔیں گی اَور کویٔی اُنہیں بچا نہ پایٔےگا۔


”اِس لئے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’مَیں تیرے اَپنے ہی گھر سے تُجھ پر مُصیبت لانے والا ہُوں اَور تیری بیویوں کو لے کر تیری آنکھوں کے بالکُل سامنے تیرے ہمسایہ کو دوں گا جو دِن دہاڑے اُن سے ہمبستر ہوگا۔


اُن کے مکانات، اُن کے کھیت اَور اُن کی بیویاں دُوسروں کی ہو جائیں گی، کیونکہ مَیں اَپنا ہاتھ اِس مُلک کے باشِندوں کے خِلاف بڑھاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جو چیز اُس نے مشقّت سے حاصل کی اُسے بغیر کھائے واپس کر دے گا؛ نہ ہی وہ اَپنے کاروبار کے منافع سے مستفید ہوگا۔


یَاہوِہ نے اَپنے داہنے ہاتھ اَور اَپنے قوی بازو کی قَسم کھائی ہے: ”مَیں پھر کبھی تیرے اناج کو تیرے دُشمنوں کی خُوراک نہ بننے دوں گا، نہ ہی پڑوسی تیری نئی مَے پینے پائیں گے جِس کے لیٔے تُم نے محنت اُٹھائی ہے؛


صِیّونؔ میں عورتوں کو، اَور بنی یہُوداہؔ کے شہروں میں کنواریوں کو بےحُرمت کیا گیا۔


اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے اَور تاک میں انگور نہ لگیں، زَیتُون پھل نہ دے اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو، اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات