Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تُم شہر اَور کھیت میں کام کرتے ہُوئے مُبارک ہوگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 شہر میں بھی تُو مُبارک ہو گا اور کھیت میں بھی مُبارک ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 रब तुझे शहर और देहात में बरकत देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 رب تجھے شہر اور دیہات میں برکت دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:3
15 حوالہ جات  

جَب سے اُس نے یُوسیفؔ کو اَپنے گھر کا مختار اَور اَپنے مال و متاع کا نِگراں مُقرّر کیا، تَب سے یَاہوِہ نے یُوسیفؔ کی وجہ سے اُس مِصری کے گھر کو برکت بخشی۔ پُطیفؔار کی ہر شَے پر خواہ وہ گھر کی تھی یا کھیت کی خُدا کی برکت مِلی۔


کیا ابھی تک کوئی بیج کھتّے میں بچا ہے؟ ابھی تک انگور، اَنجیر، انار اَور زَیتُون کے درختوں میں کوئی پھل نہیں لگا ہے۔ لیکن آج ہی کے دِن سے میں تُمہیں برکت دیتا رہُوں گا۔


اَور اِصحاقؔ نے اُس سال اُس مُلک میں جِتنی فصل بوئی اُس کا سَو گُنا پھل پایا کیونکہ یَاہوِہ نے اُنہیں برکت دی تھی۔


” ’یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں اَور تُمہیں محفوظ رکھے؛


تمہاری اَولاد مُبارک ہوگی، تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہارے چَوپایوں کے بچّے یعنی گائے بَیل کے بچھڑے اَور بھیڑ بکریوں کے برّے مُبارک ہوں گے۔


تُم شہر میں اَور کھیت میں کام کرتے وقت بھی لعنتی ہوگے۔


جَب بادشاہ نے تورہ کی آئین کی باتیں سُنیں تو اُس نے اَپنے کپڑے پھاڑے۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ کا خوف مانتا ہے، اَور جسے اُن کے اَحکام بہت عزیز ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات