Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 یَاہوِہ تُمہیں پاگل پن، نابینائی اَور دِل کی گھبراہٹ میں بھی مُبتلا کر دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 خُداوند تُجھ کو جنُون اور نابِینائی اور دِل کی گھبراہٹ میں بھی مُبتلا کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 तू पागलपन का शिकार हो जाएगा, रब तुझे अंधेपन और ज़हनी अबतरी में मुब्तला कर देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 تُو پاگل پن کا شکار ہو جائے گا، رب تجھے اندھے پن اور ذہنی ابتری میں مبتلا کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:28
16 حوالہ جات  

”اُس دِن اَیسا ہوگا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”بادشاہ اَور اعلیٰ افسران بے دِل ہو جائیں گے، کاہِنؔ حیرت زدہ، اَور نبی سراسیمہ ہوں گے۔“


یَاہوِہ کا رُوح شاؤل سے جُدا ہو گیا اَور یَاہوِہ کی طرف سے ایک بُری رُوح اُسے ستانے لگی۔


” ’دیکھو، تُم جو دُوسروں کی تحقِیر کرتے ہو، تعجُّب کرو اَور نِیست ہو جاؤ، کیونکہ مَیں تمہارے دِنوں میں ایک اَیسا کام کرنے پر ہُوں کہ اگر کویٔی اُس کا ذِکر تُم سے کرے بھی، تُو تُم ہرگز یقین نہ کروگے۔‘“


کیونکہ وہاں اناج اَور پانی کی قِلّت ہوگی اَور لوگ ایک دُوسرے کو دیکھ کر گھبرا جایٔیں گے اَور اُن کے گُناہ کے باعث اُن کے جِسموں کا گوشت سُوکھ جائے گا۔


آپ نے اَپنے لوگوں کو مایوس کُن لمحے دِکھائے؛ آپ نے ہمیں لڑکھڑا دینے والا انگوری شِیرہ پِلایا۔


دیکھو، مَیں ایک نیا کام کر رہا ہُوں! وہ اَب ظہُور میں آنے کو ہے، کیا تُم اُسے جانوگے نہیں؟ میں بیابان میں ایک راہ نکال رہا ہُوں اَور بنجر زمین میں ندیاں جاری کر رہا ہُوں۔


تَب اُنہُوں نے سَب مَردوں کو جو گھر کے دروازہ پر کھڑے تھے کیا جَوان اَور کیا ضعیف، اَندھا کر دیا تاکہ وہ دروازہ نہ ڈھونڈ پائیں۔


یَاہوِہ تُمہیں مِصر کے پھوڑوں، گلٹیوں، ناسور اَور خارِش میں اِس طرح مُبتلا کر دیں گے کہ تُم کبھی شفایاب نہ ہو پاؤگے۔


اَور جَیسا نابینا اَندھیرے میں ٹٹولتا ہے وَیسے ہی تُم دوپہر کے وقت ٹٹولتے پھروگے۔ اَور تُم جو کچھ کروگے اُس میں ناکام رہوگے۔ دِن بہ دِن تُم پر ظُلم ڈھائے جایٔیں گے اَور تُم لُٹتے ہی رہوگے اَور تُمہیں بچانے والا کویٔی نہ ہوگا۔


اَب وہ گلیوں میں اَندھوں کی طرح مارے مارے پھرتے ہیں۔ وہ خُون سے اِس قدر آلُودہ ہو چُکے ہیں کہ کویٔی اُن کا لباس بھی چھُو نہیں سَکتا۔


جَب یہ سَب برکتیں اَور لعنتیں جنہیں مَیں نے تمہارے سامنے رکھّی ہیں تُم پر نازل ہو جایٔیں اَور جِن قوموں مَیں یَاہوِہ تُمہیں پراگندہ کریں، اَور اِن سَب باتوں کی اُن مُلکوں میں تُمہیں یاد آئے،


اُس کے بعد یہوشُعؔ نے کِتاب تورہ کا وہ کلام پڑھ کر سُنایا جِس میں برکتیں بھی ہیں اَور لعنتیں بھی ٹھیک اُسی طرح سے جِس طرح کہ وہ آئین کِتاب تورہ میں درج ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات