Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تَب دُنیا کی سَب قومیں دیکھیں گی کہ تُم یَاہوِہ کی قوم ہو اَور وہ تُم سے ڈریں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور دُنیا کی سب قَومیں یہ دیکھ کر کہ تُو خُداوند کے نام سے کہلاتا ہے تُجھ سے ڈر جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 फिर दुनिया की तमाम क़ौमें तुझसे ख़ौफ़ खाएँगी, क्योंकि वह देखेंगी कि तू रब की क़ौम है और उसके नाम से कहलाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 پھر دنیا کی تمام قومیں تجھ سے خوف کھائیں گی، کیونکہ وہ دیکھیں گی کہ تُو رب کی قوم ہے اور اُس کے نام سے کہلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:10
18 حوالہ جات  

اگر میری قوم جو میرے نام سے جانی جاتی ہے، فروتن ہوکر دعا کرے اَور میرے دیدار کی طالب ہو اَور اَپنی بُری روِشوں سے تَوبہ کرے، تو میں آسمان پر سے اُن کی سُنوں گا اَور اُن کے گُناہ مُعاف کر دُوں گا اَور اُن کے مُلک کو پھر سے شفا بخشوں گا۔


کویٔی بھی شخص تمہارا مُقابلہ نہ کر سکےگا اَور تُم جہاں کہیں جاؤگے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے کئے ہویٔے وعدے کے مُطابق اُس سارے مُلک پر تمہارا خوف اَور دہشت پیدا کر دیں گے۔


تَب یہ شہر دُنیا کی اُن تمام قوموں کے سامنے خُوشی بخش نام اَور میری سِتائش و جلال کا باعث ہوگا؛ کیونکہ وہ اُن تمام نیکیوں کا بَیان سُنیں گی جو میں اُن کے ساتھ کرنے والا ہوں، وہ اُن تمام نیکیوں اَور سلامتی کا بَیان سُن کر ڈریں گے اَور کانپ اُٹھیں گے؛ وہ زمین کی اُن تمام قوموں کی نظر میں میرے واسطے شادمانی، سِتائش اَور جلال کا باعث ہوں گے۔‘


تَب سَب قومیں تُمہیں مُبارک کہیں گی کیونکہ تمہاری زمین خُوشحال ہوگی، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


داویؔد کی شہرت سَب مُلکوں میں پھیل گئی اَور یَاہوِہ نے سَب قوموں پر اُس کا خوف بِٹھا دیا۔


”اِس طرح وہ میرے نام کو بنی اِسرائیل پر رکھیں اَور مَیں اُنہیں برکت بخشوں گا۔“


جَب یردنؔ کے مغرب میں بسے ہُوئے امُوریوں کے تمام بادشاہوں اَور ساحِل پر رہنے والے سَب کنعانی بادشاہوں نے یہ سُنا کہ کس طرح یَاہوِہ نے ہمارے پار ہونے تک بنی اِسرائیل کے سامنے یردنؔ کے پانی کو ہٹا کر خشک کر دیا تو اُن کے دِل پگھل گیٔے اَور اُن میں بنی اِسرائیل کا مُقابلہ کرنے کی ہمّت نہ رہی۔


اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے پھنسا ڈالے۔ لہٰذا اُن کا چلانا مُشکل ہو گیا۔ اَور مِصری کہنے لگے، ”آؤ ہم اِسرائیلیوں کے مُقابلہ سے ہٹ جایٔیں کیونکہ اُن کی طرف سے یَاہوِہ مِصر سے جنگ لڑ رہے ہیں۔“


اَور مِصریوں نے اُن لوگوں کو جلدی سے اُس مُلک کو چھوڑکر چلے جانے کی ترغِیب دی اَور کہا، ”جلدی کرو ورنہ ہم مارے جایٔیں گے!“


ہم اُن کی مانند ہو گئے؛ جِن پر تُونے کبھی حُکومت نہیں کی، نہ وہ تیرے نام سے کہلاتےہیں۔


دیکھ، میں شیطان کے اُن جماعت والوں کو تیرے قابُو میں کر دُوں گا، جو اَپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں مگر ہیں نہیں بَلکہ جھُوٹے ہیں، دیکھ، میں اَیسا کروں گا کہ وہ آکر تمہارے قدموں میں سَجدہ کریں گے اَور وہ تسلیم کریں گے کہ میں تُم سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔


تاکہ باقی اِنسان خُداوؔند کی تلاش کریں، تاکہ باقی لوگ یعنی سَب غَیریہُودی جو خُداوؔند کے نام کے کَہلاتے ہیں، وُہی خُداوؔند جو یہ کام کرےگا یہ اُسی خُدا کا قول ہے‘


آج ہی کے دِن سے میں تمہارا دہشت اَور خوف آسمان کے نیچے کی سَب قوموں پر ڈالنا شروع کروں گا۔ وہ تمہاری خبر سُن کر تھرتھرائیں گی اَور تمہاری وجہ سے بےچین ہو جایٔیں گی۔“


آپ اُس حیرت زدہ اِنسان کی مانند کیوں ہو گئے، اَور اُس سُورما کی مانند جو رِہائی دِلانے میں ناکام ہو؟ اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے درمیان ہیں، اَور ہم آپ کے نام سے جانے جاتے ہیں؛ اِس لیٔے ہمیں ترک نہ کریں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات