Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 27:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنے ہمسایہ کو پوشیدگی میں مار ڈالے۔“ تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 لَعنت اُس پر جو اپنے ہمسایہ کو پوشِیدگی میں مارے اور سب لوگ کہیں آمِین۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 ‘उस पर लानत जो चुपके से अपने हमवतन को क़त्ल कर दे।’ सब लोग कहें, ‘आमीन!’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 ’اُس پر لعنت جو چپکے سے اپنے ہم وطن کو قتل کر دے۔‘ سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

باب دیکھیں کاپی




استثنا 27:24
12 حوالہ جات  

” ’سزائے موت کے مُستحق خُونی مُجرم کی جان بحالی کے لیٔے فدیہ قبُول نہ کرنا۔ اُسے لازمی طور پر مار ڈالا جائے۔


” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی اِنسان کو مار ڈالے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔


اَبشالومؔ نے اَپنے آدمیوں کو حُکم دیا کہ، ”سُنو! جَب امنُونؔ مَے پی کر بے خُود ہو جائے اَور مَیں تُمہیں کہُوں کہ امنُونؔ کو مارو تو تُم اُسے مار ڈالنا۔ اَور خوف نہ کرنا۔ کیا مَیں تُمہیں حُکم نہیں دے رہا ہُوں؟ پس ہمّت سے کام لینا اَور بہادر بننا۔“


اَور ابنیرؔ کے حِبرونؔ لَوٹ آنے پر یُوآبؔ اُسے الگ پھاٹک کے اَندر لے گیا گویا اُس سے کویٔی راز کی بات کرنا چاہتاہے اَور وہاں اُس نے اَپنے بھایٔی عساہیلؔ کے خُون کا بدلہ لینے کے لیٔے ابنیرؔ کے پیٹ میں چھُرا گھونپ دیا اَور وہ مَر گیا۔


تُم اِنسان کا خُون نہ کرنا۔


” ’اگر کویٔی شخص کسی اِنسان کو مار ڈالے تو اِس قاتل کو گواہوں کی شہادت پر ہی قتل کیا جائے۔ لیکن کسی ایک ہی گواہ کی شہادت پر کویٔی شخص قتل نہ کیا جائے۔


”اِس کے علاوہ تُمہیں یہ بھی مَعلُوم ہے کہ یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے میرے ساتھ کیا کیا غلط سلُوک کیا تھا، اُس نے اِسرائیلی فَوج کے دو سپہ سالاروں ابنیرؔ بِن نیرؔ اَور یترؔ کے بیٹے عماساؔ کے ساتھ کیا کیا تھا۔ یُوآبؔ نے اُنہیں قتل کیا اَور صُلح کے وقت اَیسے خُون بہایا، گویا جنگ جاری ہے اَور اُس نے خُون سے اَپنے کمربند اَور جُوتوں کو آلُودہ کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات