Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 27:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 جَب تُم دریائے یردنؔ پار کرکے اُس مُلک میں پہُنچو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں، تَب چند بڑے بڑے پتّھر کھڑے کرکے اُن پر چُونا پوت دینا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور جِس دِن تُم یَردن پار ہو کر اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے پُہنچو تو تُو بڑے بڑے پتّھر کھڑے کر کے اُن پر چُونے کی استرکاری کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 जब तुम दरियाए-यरदन को पार करके उस मुल्क में दाख़िल होगे जो रब तेरा ख़ुदा तुझे दे रहा है तो वहाँ बड़े पत्थर खड़े करके उन पर सफेदी कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 جب تم دریائے یردن کو پار کر کے اُس ملک میں داخل ہو گے جو رب تیرا خدا تجھے دے رہا ہے تو وہاں بڑے پتھر کھڑے کر کے اُن پر سفیدی کر۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 27:2
16 حوالہ جات  

میں تُمہیں نیا دِل بخشوں گا اَور تمہارے اَندر نئی رُوح ڈال دُوں گا۔ میں تمہارا سنگین دِل نکال کر تُمہیں گوشینؔ دِل عطا کروں گا۔


میں اُنہیں ایک غَیر منقسم دِل دُوں گا اَور اُن میں نئی رُوح ڈالوں گا۔ مَیں اُن میں سے اُن کا پتّھر کا سا سخت دِل نکال دُوں گا اَور اُنہیں گوشت کا سا نرم دِل دُوں گا۔


یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے جو حُکم اِسرائیلیوں کو دیا تھا اَور جَیسا مَوشہ کی کِتاب تورہ میں لِکھّا ہے اُسی کے مُطابق اُس نے وہ مذبح اَیسے پتّھروں سے بنایا جِن کو کسی آہنی اوزار سے نہیں تراشا گیا تھا۔ اِس مذبح پر اُنہُوں نے یَاہوِہ کے لیٔے سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں پیش کیں۔


جَب ساری قوم یردنؔ کے پار اُتر گئی تو یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا،


”چھاؤنی میں ہر طرف جا کر لوگوں کو یہ حُکم دو، ’اَپنے لیٔے توشہ سفر تیّار کر لو کیونکہ تین دِن کے اَندر تُمہیں اِس جگہ یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک پر قابض ہونے کے لیٔے جاناہے جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِلکیّت کے طور پر دینے والے ہیں۔‘ “


اَور جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہوکر یردنؔ پار پہُنچ جاؤ، تو اُن پتّھروں پر اِس آئین کی سَب باتیں لِکھنا، جِس مَیں یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا کے وعدہ کے مُطابق دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے، جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔


جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ، جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں اَور اُس پر قبضہ کرکے اُس میں بس جاؤ،


کیونکہ تُم اَب یردنؔ کو پار کرکے اُس مُلک میں داخل ہوکر اُس پر قبضہ کرنے جا رہے ہو، جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔ جَب تُم اُس پر قابض ہو جاؤ اَور وہاں رہنے لگو،


اَے اِسرائیل سُن! آج تُم دریائے یردنؔ کو پار کرنے والے ہو کہ تُم وہاں جا کر اَپنے سے بڑی اَور زورآور قوموں کو اُن کے مُلک سے بے دخل کرکے اُن کے مُلک پر اَپنا قبضہ کر لو، جِن کے شہر اِس قدر بڑے ہیں کہ اُن کی فصیلیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔


یہ وہ اَحکام، قوانین اَور آئین ہیں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں سِکھانے کی مُجھے تاکید کی ہے تاکہ تُم اُن پر اُس مُلک میں عَمل کرو جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو،


پھر مَوشہ اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں نے لوگوں کو حُکم دیا: ”یہ سَب اَحکام جو آج کے دِن میں تُمہیں دے رہا ہُوں اُنہیں ماَننا۔


اَور جَب تُم یردنؔ پار کر چُکو تو جَیسا مَیں نے آج تُمہیں حُکم دیا ہے اُسی کے مُطابق اُن پتّھروں کو کوہِ عیبالؔ پر نصب کردینا اَور اُن پر چُونا پوتنا۔


تَب یہوشُعؔ نے کوہِ عیبالؔ پر یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے واسطے ایک مذبح بنایا۔


وہاں یہوشُعؔ نے اِسرائیلیوں کے سامنے اُن پتّھروں پر مَوشہ کے آئین کی ایک نقل کندہ کی جسے مَوشہ نے اَپنے ہاتھوں سے لِکھّا تھا۔


کاش کہ وہ لوہے کے قلم سے سیسے پر نقش کئے جاتے، یا پتّھر پر ہمیشہ کے لیٔے کندہ کر دئیے جاتے!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات