استثنا 26:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ14 مَیں نے اَپنے ماتم کے دِنوں میں بھی مُقدّس حِصّہ میں سے کچھ نہ کھایا اَور نہ ہی مَیں نے اُنہیں ناپاکی کی حالت میں الگ کیا اَور نہ مَیں نے اُس میں سے کچھ مُردوں کو نذر کی۔ مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی اِطاعت کی ہے اَور آپ کے ہر حُکم کے مُطابق عَمل کیا ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس14 اور مَیں نے اپنے ماتم کے وقت اُن چِیزوں میں سے کُچھ نہیں کھایا اور ناپاک حالت میں اُن کو الگ نہیں کِیا اور نہ اُن میں سے کُچھ مُردوں کے لِئے دِیا۔ مَیں نے خُداوند اپنے خُدا کی بات مانی ہے اور جو کُچھ تُو نے حُکم دِیا اُسی کے مُطابِق عمل کِیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस14 मातम करते वक़्त मैंने इस मख़सूसो-मुक़द्दस हिस्से से कुछ नहीं खाया। मैं इसे उठाकर घर से बाहर लाते वक़्त नापाक नहीं था। मैंने इसमें से मुरदों को भी कुछ पेश नहीं किया। मैंने रब अपने ख़ुदा की इताअत करके वह सब कुछ किया है जो तूने मुझे करने को फ़रमाया था। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن14 ماتم کرتے وقت مَیں نے اِس مخصوص و مُقدّس حصے سے کچھ نہیں کھایا۔ مَیں اِسے اُٹھا کر گھر سے باہر لاتے وقت ناپاک نہیں تھا۔ مَیں نے اِس میں سے مُردوں کو بھی کچھ پیش نہیں کیا۔ مَیں نے رب اپنے خدا کی اطاعت کر کے وہ سب کچھ کیا ہے جو تُو نے مجھے کرنے کو فرمایا تھا۔ باب دیکھیں |
اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کو ضروُر قتل کر دیا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جنہوں نے تُمہیں مِصر سے نکالا اَور تُمہیں غُلامی کے مُلک سے رِہائی بخشی اُن کے خِلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُمہیں اُس راہ سے گُمراہ کرے جِس پر چلنے کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا۔ اِس لیٔے تُم اَپنے بیچ میں سے اَیسی بدکاری کو ختم کردینا۔