4 تَب اُس عورت کا پہلا خَاوند جِس نے اُسے طلاق دیا تھا اُس عورت کے ناپاک ہو جانے کے بعد اُس سے دوبارہ شادی نہ کرنے پایٔے، کیونکہ اَیسا کام یَاہوِہ کی نظر میں مکرُوہ ہے۔ تُم اُس مُلک پر گُناہ نہ لانا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں۔
4 تو اُس کا پہلا شَوہر جِس نے اُسے نِکال دِیا تھا اُس عَورت کے ناپاک ہو جانے کے بعد پِھر اُس سے بیاہ نہ کرنے پائے کیونکہ اَیسا کام خُداوند کے نزدِیک مکرُوہ ہے۔ سو تو اُس مُلک کو جِسے خُداوند تیرا خُدا مِیراث کے طَور پر تُجھ کو دیتا ہے گُنہگار نہ بنانا۔
4 औरत के पहले शौहर को उससे दुबारा शादी करने की इजाज़त नहीं है, क्योंकि वह औरत उसके लिए नापाक है। ऐसी हरकत रब की नज़र में क़ाबिले-घिन है। उस मुल्क को यों गुनाहआलूदा न करना जो रब तेरा ख़ुदा तुझे मीरास में दे रहा है।
4 عورت کے پہلے شوہر کو اُس سے دوبارہ شادی کرنے کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ وہ عورت اُس کے لئے ناپاک ہے۔ ایسی حرکت رب کی نظر میں قابلِ گھن ہے۔ اُس ملک کو یوں گناہ آلودہ نہ کرنا جو رب تیرا خدا تجھے میراث میں دے رہا ہے۔
”اگر کویٔی اَپنی بیوی کو طلاق دے اَور وہ بیوی اُسے چھوڑکر کسی اَور سے شادی کرکے رہنے لگے، تو کیا وہ پہلا آدمی پھر سے اُس طلاق شُدہ کے پاس جائے گا؟ کیا وہ مُلک نہایت ناپاک نہ ہو جائے گا؟ لیکن تُو متعدّد عاشقوں کے ساتھ فاحِشہ کی مانند رہ چُکی ہے۔ کیا تُو اَب میرے پاس لَوٹ آئے گی؟“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
یَاہوِہ نے تمہاری وجہ سے مُجھ سے ناراض ہوکر قَسم کھائی کہ میں یردنؔ پار کرکے اُس اَچھّے مُلک میں داخل نہ ہونے پاؤں گا جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں۔