Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 24:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 والدین اَپنے بچّوں کے عِوض میں نہ مارے جایٔیں۔ نہ ہی بچّے اَپنے والدین کی خاطِر مارے جایٔیں۔ ہر ایک اَپنے ہی گُناہ کے سبب سے ماراجائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 بیٹوں کے بدلے باپ مارے نہ جائیں نہ باپ کے بدلے بیٹے مارے جائیں۔ ہر ایک اپنے ہی گُناہ کے سبب سے مارا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 वालिदैन को उनके बच्चों के जरायम के सबब से सज़ाए-मौत न दी जाए, न बच्चों को उनके वालिदैन के जरायम के सबब से। अगर किसी को सज़ाए-मौत देनी हो तो उस गुनाह के सबब से जो उसने ख़ुद किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 والدین کو اُن کے بچوں کے جرائم کے سبب سے سزائے موت نہ دی جائے، نہ بچوں کو اُن کے والدین کے جرائم کے سبب سے۔ اگر کسی کو سزائے موت دینی ہو تو اُس گناہ کے سبب سے جو اُس نے خود کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 24:16
8 حوالہ جات  

جو جان گُناہ کرتی ہے وُہی مرتی ہے۔ بیٹا باپ کے گُناہ کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا نہ باپ بیٹے کے گُناہ کا بوجھ اُٹھائے گا۔ راستباز کی راستبازی اُس کے حق میں محسوب ہوگی اَور بدکار کی شرارت اُس کے خِلاف محسوب ہوگی۔


تاہم اُن کے بیٹوں کو اُس نے قتل نہ کیا بَلکہ مَوشہ کی کِتاب تورہ کے مُطابق عَمل کیا جہاں یَاہوِہ کا حُکم ہے: ”بیٹوں کے بدلے آباؤاَجداد نہ مارے جایٔیں اَور نہ آباؤاَجداد کے بدلے بیٹے مارے جایٔیں بَلکہ ہر ایک اَپنے ہی گُناہ کے سبب سے ماراجائے۔“


البتّہ قورحؔ کے سارے بیٹے نہیں مَرے تھے۔


تَب بادشاہ کے حُکم کے مُطابق جِن لوگوں نے دانی ایل کی چُغلی کی تھی اُنہیں لایا گیا اَور اُنہیں اُن کی بیویوں اَور بچّوں سمیت شیروں کی ماند میں پھینک دیا گیا اَور اِس سے قبل کہ وہ ماند کی تہہ کے فرش تک پہُنچتے شیروں نے اُن پر جھپٹّا مارا اَور اُن کی ہڈّیوں تک کو چبا ڈالا۔


لیکن بادشاہ نے کہا، ”اَے احِیملکؔ، تُو اَور تیرا سارا خاندان یقیناً موت کے گھاٹ اُتار دیا جائے گا۔“


ہر زندہ جان میری ہے۔ باپ بھی اَور بیٹا بھی۔ میرے لیٔے دونوں یکساں ہیں۔ جو جان گُناہ کرےگی وُہی مَرے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات