Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 24:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 بَلکہ آفتاب کے غروب ہونے تک اُس کا باہری لباس اُسے لَوٹا دینا تاکہ وہ اُسے اوڑھ کر سو سکے۔ تَب وہ تمہارا شُکرگزار ہوگا اَور یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں تمہارے حق میں راستبازی کا کام گِنا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 بلکہ جب آفتاب غُروب ہونے لگے تو اُس کی چِیز اُسے پھیر دینا تاکہ وہ اپنا اوڑھنا اوڑھ کر سوئے اور تُجھ کو دُعا دے اور یہ بات تیرے لِئے خُداوند تیرے خُدا کے حضُور راست بازی ٹھہرے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 उसे सूरज डूबने तक वापस करना ताकि क़र्ज़दार उसमें लिपटकर सो सके। फिर वह तुझे बरकत देगा और रब तेरा ख़ुदा तेरा यह क़दम रास्त क़रार देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اُسے سورج ڈوبنے تک واپس کرنا تاکہ قرض دار اُس میں لپٹ کر سو سکے۔ پھر وہ تجھے برکت دے گا اور رب تیرا خدا تیرا یہ قدم راست قرار دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 24:13
24 حوالہ جات  

اِس لیٔے اَے بادشاہ، میری مشورت کو بخُوشی تسلیم کر۔ صداقت کے کام کرکے اَپنے گُناہوں کو ترک کر دے اَور مظلوموں پر رحم کرکے اَپنی بدکاری چھوڑ دے۔ ممکن ہے کہ اِس سے آپ کی اِقبالمندی قائِم رہے۔“


اَور اگر ہم یَاہوِہ ہمارے خُدا کی حُضُوری اُن کے حُکم کے مُطابق اُن سَب اَحکام کو ماننے میں فکر و احتیاط سے کام لیں تو ہم اَپنے خُدا کے حُضُور راستباز ٹھہریں گے۔“


تُم ہر روز آفتاب کے غروب ہونے سے پہلے ہی اُس کی مزدُوری دے دیا کرو کیونکہ وہ غریب ہے اَور اُس پر اُس کی آس لگی ہُوئی ہوتی ہے۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ یَاہوِہ سے تمہارے خِلاف فریاد کرے اَور تُم مُجرم ٹھہرو۔


ہمارے خُدا باپ کی نظر میں حقیقی اَور بے عیب دینداری یہ ہے کہ مُصیبت کے وقت یتیموں اَور بیواؤں کی خبر لیں اَور اَپنے آپ کو دُنیا سے بے داغ رکھیں۔


”غُصّہ تو کرو مگر تُم گُناہ سے باز رہو،“ اَور تمہارا غُصّہ سُورج کے ڈُوبنے تک باقی نہیں رہنا چاہیے،


وہ ہر مذبح کے بازو میں گروی رکھے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں۔ اَور اَپنے معبُودوں کے گھر میں جرمانے کی رقم سے مَے نوشی کرتے ہیں۔


یعنی اگر وہ قرض کے عوض رہن رکھی ہُوئی شَے لَوٹا دیتاہے، چُرائی ہُوئی چیز واپس کر دیتاہے اَور اُن آئین پر عَمل کرتا ہے جو زندگی بخشتے ہیں اَور کویٔی بدی نہیں کرتا تو وہ یقیناً جئے گا۔ وہ نہیں مَرے گا۔


وہ غریب اَور مُحتاج پر ظُلم ڈھاتا ہے، وہ ڈاکا ڈالتا ہے۔ اَور رہن رکھی ہُوئی چیز نہیں لَوٹاتا۔ وہ بُتوں کی طرف نظر اُٹھاتا ہے۔ اَور قابل نفرت کام کرتا ہے۔


وہ کسی پر ظُلم نہیں کرتا، بَلکہ قرض کے بدلے رہن رکھی ہُوئی چیز لَوٹا دیتاہے۔ وہ ڈاکا نہیں ڈالتا۔ بَلکہ اَپنی روٹی بھُوکے کو دے دیتاہے۔ اَور ننگے کو کپڑا پہناتاہے۔


تَب تیری رَوشنی طُلوع صُبح کی طرح پھوٹ نکلے گی، اَور تُو جلد صحتیاب ہوگا؛ تَب تیری راستبازی تیرے آگے آگے چلے گی، اَور یَاہوِہ کا جلال پیچھے سے تیری حِفاظت کرےگا۔


اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے، اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛ اَور اُن کا سینگ باعزّت بُلند کیا جائے گا۔


اَبرامؔ یَاہوِہ پر ایمان لائے اَور یَاہوِہ نے اُن کے ایمان کو اَبرامؔ کے حق میں راستبازی شُمار کیا گیا۔


وہ کسی پر ظُلم نہیں کرتا، نہ قرض دینے کے لیٔے کسی شَے کے گروی رکھنے پر بضِد رہتاہے۔ وہ ڈاکا نہیں ڈالتا، بَلکہ اَپنی روٹی بھُوکے کو دے دیتاہے اَور ننگے کو کپڑے پہناتاہے۔


اگر وہ شخص مسکین ہو تو اُس کی رہن رکھی ہُوئی چادر کو اوڑھ کر نہ سو جانا۔


”اگر تُم میرے لوگوں میں سے کسی مُحتاج کو جو تمہارے پاس رہتاہے کچھ رُوپیہ قرض دو تو اُس سے ساہوکار کی طرح سلُوک نہ کرنا اَور نہ زِیادہ سُود لینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات