Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 24:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اگر کویٔی مَرد کسی عورت سے شادی کر لے لیکن بعد میں اُس میں کویٔی اَیسی شرمناک حرکت کے باعث اُس کے ساتھ رہنے پر راضی نہ ہو، تو وہ طلاق نامہ لِکھ کر اُس کے حوالہ کر دے اَور اُسے اَپنے گھر سے بے دخل کر دے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اگر کوئی مَرد کِسی عَورت سے بیاہ کرے اور پِیچھے اُس میں کوئی اَیسی بیہُودہ بات پائے جِس سے اُس عَورت کی طرف اُس کی اِلتفات نہ رہے تو وہ اُس کا طلاق نامہ لِکھ کر اُس کے حَوالہ کرے اور اُسے اپنے گھر سے نِکال دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 हो सकता है कोई आदमी किसी औरत से शादी करे लेकिन बाद में उसे पसंद न करे, क्योंकि उसे बीवी के बारे में किसी शर्मनाक बात का पता चल गया है। वह तलाक़नामा लिखकर उसे औरत को देता और फिर उसे घर से वापस भेज देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ہو سکتا ہے کوئی آدمی کسی عورت سے شادی کرے لیکن بعد میں اُسے پسند نہ کرے، کیونکہ اُسے بیوی کے بارے میں کسی شرم ناک بات کا پتا چل گیا ہے۔ وہ طلاق نامہ لکھ کر اُسے عورت کو دیتا اور پھر اُسے گھر سے واپس بھیج دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 24:1
19 حوالہ جات  

یہُودیؔہ نے دیکھا کہ مَیں نے نافرمان اِسرائیل کو زناکاری کے سبب سے طلاق نامہ دے کر روانہ کر دیا ہے؛ تَو بھی اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ نہ ڈری، بَلکہ اُس نے بھی جا کر زناکاری کی۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ طلاق نامہ کہاں ہے جسے لِکھ کر مَیں نے تمہاری ماں کو چھوڑ دیا تھا؟ یا اَپنے قرض خواہوں میں سے کس کے ہاتھ مَیں نے تُمہیں بیچا تھا؟ تُم تو اَپنے ہی گُناہوں کے باعث بِک گیٔے؛ اَور تمہاری خطاؤں کی وجہ سے تمہاری ماں کو طلاق دی گئی تھی۔


تو وہ آدمی لڑکی کے باپ کو پچاس ثاقل چاندی اَدا کرے۔ اَور لڑکی سے ضروُر شادی کر لے کیونکہ اُس نے اُس کی بےحُرمتی کی ہے۔ اَور اُس مَرد کو عمر بھر اُسے طلاق دینے کا حق نہ ہوگا۔


اَور اُس سے چاندی کی سَو ثاقل جُرمانہ کے طور پر وصول کرکے لڑکی کے باپ کو دیں کیونکہ اُس آدمی نے ایک اِسرائیلی کنواری کو بدنام کیا تھا۔ وہ لڑکی اُس کی بیوی بنی رہے گی؛ اَور اُس مَرد کو زندگی بھر اُسے طلاق دینے کا حق نہ ہوگا۔


اگر کویٔی شخص کسی عورت سے شادی کرتا ہے اَور اُس سے ہم بِستر ہونے کے بعد اُس سے نفرت کرنے لگتا ہے،


اَور اُس کا دُوسرا خَاوند بھی اُسے نا پسند کرے اَور طلاق نامہ لِکھ کر اُس کے حوالہ کرے اَور اُسے اَپنے گھر سے بے دخل کر دے یا خُود مَر جائے،


اَور اگر وہ کسی دُوسری عورت کو شادی کرکے لایٔے تو لازِم ہے کہ وہ اُس خادِمہ یعنی پہلی عورت کو کھانے کپڑوں اَور اِزدواجی حُقُوق سے محروم نہ کرے۔


”جو کویٔی اَپنی بیوی کو چھوڑکر کسی دُوسری سے شادی کرتا ہے، وہ زنا کرتا ہے اَورجو آدمی چھوڑی ہویٔی عورت سے شادی کرتا ہے وہ بھی زنا کا مُرتکب ہوتاہے۔


اُن کے شوہر حضرت یُوسیفؔ ایک راستباز آدمی تھے، اِس لیٔے اُنہُوں نے چُپکے سے طلاق دینے کا اِرادہ کر لیا تاکہ حضرت مریمؔ کی بدنامی نہ ہو۔


کیونکہ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مُجھے طلاق سے سخت نفرت ہے، جو شخص اَپنی بیوی کو طلاق دیتاہے وہ اَپنی شادی کی توہین کرتا ہے۔“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ پس خبردار رہو اَور اَپنی بیوی سے بےوفائی نہ کرو۔


اگر کسی مَرد کی دو بیویاں ہوں، اَور وہ ایک سے مَحَبّت کرتا ہو اَور دُوسری سے نہیں، اَور دونوں سے اُس کے بیٹے پیدا ہوں، لیکن پہلوٹھا اُس بیوی کا بیٹاہو جِس سے وہ مَحَبّت نہیں کرتا۔


”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہو: ’اگر کسی آدمی کی بیوی گُمراہ ہوکر اُس سے دغا کرے اَور


البتّہ اگر اُس عورت نے اَپنے آپ کو ناپاک نہ کیا ہو بَلکہ پاک رہی ہو تو وہ بےگُناہ ٹھہرے گی اَور اُس سے اَولاد ہو سکے گی۔


اَور اگر اَپنے پہلے شوہر کا گھر چھوڑنے کے بعد وہ کسی دُوسرے آدمی کی بیوی بَن جاتی ہے،


”اگر کویٔی اَپنی بیوی کو طلاق دے اَور وہ بیوی اُسے چھوڑکر کسی اَور سے شادی کرکے رہنے لگے، تو کیا وہ پہلا آدمی پھر سے اُس طلاق شُدہ کے پاس جائے گا؟ کیا وہ مُلک نہایت ناپاک نہ ہو جائے گا؟ لیکن تُو متعدّد عاشقوں کے ساتھ فاحِشہ کی مانند رہ چُکی ہے۔ کیا تُو اَب میرے پاس لَوٹ آئے گی؟“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات