Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 20:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 بہرحال جِن درختوں کو تُم جانتے ہو کہ وہ پھل نہیں لاتے ہیں، اُنہیں کاٹ ڈالنا اَور اُن کی لکڑی محاصرہ کے بُرج بنانے کے لیٔے اِستعمال کرنا جَب تک کہ وہ شہر جو تمہارے خِلاف جنگ کر رہاہے اَپنی شِکست قبُول نہ کر لے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 سو فقط اُن ہی درختوں کو کاٹ کر اُڑا دینا جو تیری دانِست میں کھانے کے مطلَب کے نہ ہوں اور تُو اُس شہر کے مُقابِل جو تُجھ سے جنگ کرتا ہو بُرجوں کو بنا لینا جب تک وہ سر نہ ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 उन दरख़्तों की और बात है जो फल नहीं लाते। उन्हें तू काटकर मुहासरे के लिए इस्तेमाल कर सकता है जब तक शहर शिकस्त न खाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اُن درختوں کی اَور بات ہے جو پھل نہیں لاتے۔ اُنہیں تُو کاٹ کر محاصرے کے لئے استعمال کر سکتا ہے جب تک شہر شکست نہ کھائے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 20:20
10 حوالہ جات  

جَب بہت سے لوگوں کو قتل کرنے کے لیٔے دمدمے باندھے جایٔیں گے اَور بُرج بنائے جایٔیں گے تَب فَرعوہؔ اَپنی زبردست فَوج اَور عظیم لشکر کے ہوتے ہُوئے بھی لڑائی میں اُس کی مدد نہ کر سکےگا۔


کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے، تُم نے اِس شہر کے گھروں اَور یہُودیؔہ کے شاہی محلوں کو بھی توڑ دیا ہے تاکہ تُمہیں تمہارے دُشمن کَسدیوں کے دمدموں اَور تلوار کا مُقابلہ کرنے میں مدد مِل سکے


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”درخت کاٹ ڈالو، اَور یروشلیمؔ کے اطراف محاصرہ کرنے والے دمدمہ باندھو۔ یہ شہر سزا کا مُستحق ہے؛ کیونکہ اِس میں ظُلم ہی ظُلم بھرا ہُواہے۔


”چنانچہ شاہِ اشُور کی بابت یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ نہ تو اِس شہر میں داخل ہوگا اَور نہ ہی وہ یہاں کویٔی تیر چلانے پایٔےگا۔ وہ ڈھال لے کر اِس کے سامنے نہیں آئے گا اَور نہ ہی اِس کے خِلاف گھیرا باندھے کے لیٔے کوئی دمدمہ بنا سکےگا۔


کسی زمانہ میں ایک چھوٹا سا شہر تھا جِس میں تھوڑے سے لوگ تھے جِس پر ایک طاقتور بادشاہ نے چڑھائی کرکے اُسے گھیرے میں لے لیا اَور اُس کے مقابل بڑے بڑے دمدمے باندھے۔


اَور اُس نے یروشلیمؔ میں ہُنرمند آدمیوں کے تیّار کئے ہُوئے نقشوں کے مُطابق اَیسے آلات بنائے جنہیں بُرجوں اَور فصیلوں پر سے فَوجی تیر چلانے اَور بڑے بڑے پتّھر پھینکنے کے لیٔے اِستعمال کیا جا سَکتا تھا۔ اُس کی شہرت دُور دُور تک پھیل گئی کیونکہ اُسے بڑے عجِیب طریقہ سے مدد مِلی اَور وہ بڑا طاقتور اَور مضبُوط ہو گیا۔


ہم کہاں جایٔیں؟ ہمارے بھائیوں نے تو ہمارے حوصلے پست کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’وہ لوگ ہم سے زِیادہ طاقتور اَور قدآور ہیں اَور کافی لمبے ہیں، اُن کے شہر بھی بڑے ہیں جِن کی فصیلیں آسمان کو چھُوتی ہیں، اِس کے علاوہ ہم نے وہاں عناقیوں کی نَسل کو بھی دیکھاہے۔‘ “


جَب تُم کسی شہر کو فتح کرنے کے لیٔے اُس سے جنگ کرو اَور کافی عرصہ تک اُس کا محاصرہ کئے رہو، تو اُن کے درختوں کو کُلہاڑی سے نہ کاٹنا کیونکہ اُن کا پھل تمہارے کھانے کے کام آسکتا ہے۔ تُم اُنہیں ہرگز نہ کاٹنا۔ کیونکہ میدان کے درخت اِنسان نہیں ہیں کہ تُم اُنہیں کاٹ ڈالو؟


اگر اُس مُلک میں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں، کسی مقتول کی لاش میدان میں پڑی ہُوئی ملے اَور یہ مَعلُوم نہ ہو کہ اُس کا قاتل کون ہے،


اِس کے علاوہ تُم ہر فصیلدار شہر اَور ہر بڑے قصبے کو شِکست دوگے اَور اُن کے ہر اَچھّے درخت کو کاٹ ڈالوگے اَور تمام پانی کے چشموں کو بند کر دوگے اَور ہر اَچھّے کھیت کو پتّھروں سے برباد کر دوگے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات