Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 20:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اگر وہ اَمن کی پیشکش قبُول کرتے ہیں اَور اَپنے پھاٹک کھول دیں، تو وہاں کے سَب باشِندے بیگار میں کام کرنے والے ہوں گے جو تمہارے خدمت گزار ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور اگر وہ تُجھ کو صُلح کا جواب دے اور اپنے پھاٹک تیرے لِئے کھول دے تو وہاں کے سب باشِندے تیرے باج گُذار بن کر تیری خِدمت کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 अगर वह मान जाएँ और अपने दरवाज़े खोल दें तो वह तेरे लिए बेगार में काम करके तेरी ख़िदमत करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اگر وہ مان جائیں اور اپنے دروازے کھول دیں تو وہ تیرے لئے بیگار میں کام کر کے تیری خدمت کریں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 20:11
16 حوالہ جات  

”لیکن اُس کی رعِیّت اُس سے نفرت کرتی تھی لہٰذا اُنہُوں نے اُس کے پیچھے ایک وفد اِس پیغام کے ساتھ روانہ کیا، ’ہم نہیں چاہتے کہ یہ آدمی ہم پر حُکومت کرے۔‘


میں صُلح پسند آدمی ہُوں؛ لیکن جَب بولتا ہُوں تو وہ لڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔


جَب بنی اِسرائیل برسرِاقتدار آئے تو اُنہُوں نے کنعانیوں کو بیگار میں کام کرنے پر مجبُور کیا لیکن اُنہیں پُورے طور پر نہیں نکالا۔


اُنہُوں نے گِزرؔ میں بسے ہُوئے کنعانیوں کو نہیں نکالا اِس لیٔے وہ کنعانی آج کے دِن تک بنی اِفرائیمؔ کے درمیان بسے ہُوئے ہیں لیکن اُنہیں بیگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔


اُس دِن یہوشُعؔ نے گِبعونیوں کو جماعت کے لیٔے اَور یَاہوِہ کے چُنے ہُوئے مقام پر بنائے جانے والے مذبح کے لیٔے لکڑہارے اَور پانی بھرنے والے مُقرّر کیا اَور آج تک وہ یہی کام کرتے چلے آ رہے ہیں۔


جَب تُم کسی شہر پر حملہ کرنے کے لیٔے اُس کے قریب پہُنچو، تو اُس کے باشِندوں کو اَمن کی پیشکش کرو۔


لیکن اگر وہ صُلح کرنے سے اِنکار کریں اَور جنگ پر اُتر آئیں تو تُم اُس شہر کا محاصرہ کرنا۔


اُنہُوں نے یہوشُعؔ سے کہا، ”ہم تمہارے خادِم ہیں۔“ لیکن یہوشُعؔ نے اُن سے پُوچھا، ”تُم کون ہو اَور کہاں سے آئے ہو؟“


الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”نہیں، اُنہیں قتل مت کرو۔ کیا تُم اُن جنگی قَیدیوں کو تلوار یا کمان سے قتل کروگے جنہیں کسی دُوسرے شخص نے قَید کیا ہے۔ اُن کے آگے کھانا اَور پانی رکھو، تاکہ وہ کھایٔیں پیئیں اَور پھر اَپنے آقا کے پاس واپس چلے جایٔیں۔“


اُنہُوں نے جَواب دیا: ”تمہارے خادِم بہت دُور کے ایک مُلک سے یَاہوِہ آپ کے خُدا کی شہرت کے باعث آئے ہیں کیونکہ جو کچھ اُنہُوں نے مِصر میں کیا ہم نے اُن کا ذِکر سُنا ہے۔


جَب شاہِ صُورؔ حِیرامؔ نے سُنا کہ شُلومونؔ اَپنے باپ داویؔد کی جگہ بطور بادشاہ مَسح کیا گیا ہے تو اُس نے شُلومونؔ کے پاس اَپنے ایلچی بھیجے کیونکہ داویؔد کے ساتھ اُس کے تعلّقات ہمیشہ دوستانہ رہے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات