Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 2:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 چنانچہ ہم اَپنے بھائیوں بنی عیسَوؔ کے پاس سے جو سِعِیؔر میں رہتے ہیں گزرے۔ ہم نے عراباہؔ کے راستہ سے مُڑ کرجو ایلاتؔ اَور عضیُون گیبر سے اُوپر آتا ہے مُوآب کے بیابان کا راستہ اِختیار کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 سو ہم اپنے بھائِیوں بنی عیسَو کے پاس سے جو شعِیرؔ میں رہتے ہیں کترا کر مَیدان کی راہ سے ایلاتؔ اور عصیونؔ جابر ہوتے ہُوئے گُذرے۔ پِھر ہم مُڑے اور موآبؔ کے بیابان کے راستہ سے چلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 चुनाँचे हम सईर को छोड़कर जहाँ हमारे भाई एसौ की औलाद आबाद थी दूसरे रास्ते से आगे निकले। हमने वह रास्ता छोड़ दिया जो ऐलात और अस्यून-जाबर के शहरों से बहीराए-मुरदार तक पहुँचाता है और मोआब के बयाबान की तरफ़ बढ़ने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 چنانچہ ہم سعیر کو چھوڑ کر جہاں ہمارے بھائی عیسَو کی اولاد آباد تھی دوسرے راستے سے آگے نکلے۔ ہم نے وہ راستہ چھوڑ دیا جو ایلات اور عصیون جابر کے شہروں سے بحیرۂ مُردار تک پہنچاتا ہے اور موآب کے بیابان کی طرف بڑھنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 2:8
9 حوالہ جات  

اَور شاہِ شُلومونؔ نے عضیُون گیبر میں جہازوں کا ایک بیڑا تیّار کروایا تھا جو مُلکِ اِدُوم میں بحرِقُلزمؔ کے کنارے ایلاتؔ کے قریب ہے۔


اُسی دَوران شاہِ ارام رِضینؔ نے یہُودیؔہ کے یہُودیوں کو نکال کر ایلاتؔ کو دوبارہ ارام میں شامل کر لیا اَور پھر اِدُومی وہاں آکر رہنے لگے اَور وہ آج بھی وہیں بسے ہُوئے ہیں۔


”اُس کے بعد وہ بیابان میں سے ہوتے ہُوئے اِدُوم اَور مُوآب کے مُلکوں کے باہر ہی سے چکّر کاٹ کر مُوآب کے مُلک کے مشرق کی طرف سے گزرتے ہُوئے ارنُونؔ کے اُس پار چھاؤنی میں رہے۔ وہ مُوآب کی سرزمین میں داخل نہ ہُوئے کیونکہ ارنُونؔ اُس کی سرحد ہے۔


اَور اماضیاہؔ بادشاہ کی وفات کے بعد، عزریاہؔ نے ایلاتؔ شہر کو دوبارہ تعمیر کیا اَور اُسے پھر سے یہُوداہؔ کی مملکت میں شامل کر لیا۔


یہ وُہی باتیں ہیں جو مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں سے یردنؔ کے مشرق میں عراباہؔ کے بیابان میں کیں جو سُوفؔ کے مقابل کے میدان میں پارانؔ اَور طوفلؔ، لابنؔ، حَضِیروتؔ اَور دِیذہبؔ کے درمیان ہے۔


عبرونہؔ سے کُوچ کرکے وہ عضیُون گیبر میں خیمہ زن ہویٔے۔


یَاہوِہ نے رِبقہؔ سے فرمایا، ”تمہارے رِحم میں دو بیٹے گویا دو قومیں ہیں، اَور یہ قوموں کے لوگ جو تمہارے بطن سے ہُوں گی ایک دُوسری سے جُدا کر دی جایٔیں گی؛ ایک بیٹا دُوسرے بیٹے سے زورآور ہوگا، اَور بڑا چُھوٹے کی خدمت کرےگا۔“


پھر اُنہُوں نے کوہِ ہُورؔ سے کُوچ کرکے بحرِقُلزمؔ کی راہ لی تاکہ مُلک اِدُوم کے باہر گھُوم کر جایٔیں لیکن وہ لوگ راستہ میں عاجز آ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات