Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 2:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں میں برکت دی ہے۔ اُنہُوں نے اُس وسیع بیابان کے سفر میں تُم پر نظر رکھی ہے۔ اُن چالیس سالوں میں یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہے اَور تُمہیں کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیونکہ خُداوند تیرا خُدا تیرے ہاتھ کی کمائی میں برکت دیتا رہا ہے اور اِس بڑے بیابان میں جو تیرا چلنا پِھرنا ہے وہ اُسے جانتا ہے۔ اِن چالِیس برسوں میں خُداوند تیرا خُدا برابر تیرے ساتھ رہا اور تُجھ کو کِسی چِیز کی کمی نہیں ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जो भी काम तूने किया है रब ने उस पर बरकत दी है। इस वसी रेगिस्तान में पूरे सफ़र के दौरान उसने तेरी निगहबानी की। इन 40 सालों के दौरान रब तेरा ख़ुदा तेरे साथ था, और तेरी तमाम ज़रूरियात पूरी होती रहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جو بھی کام تُو نے کیا ہے رب نے اُس پر برکت دی ہے۔ اِس وسیع ریگستان میں پورے سفر کے دوران اُس نے تیری نگہبانی کی۔ اِن 40 سالوں کے دوران رب تیرا خدا تیرے ساتھ تھا، اور تیری تمام ضروریات پوری ہوتی رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 2:7
31 حوالہ جات  

اُس کے بعد یِسوعؔ نے اُن سے پُوچھا، ”جَب مَیں نے تُمہیں بٹوے، تھیلی اَور جُوتوں کے بغیر بھیجا تھا تو کیا تُم کسی چیز کے مُحتاج ہویٔے تھے؟“ اُنہُوں نے کہا، ”کسی چیز کے نہیں۔“


چالیس سال تک بیابان میں آپ نے اُن کی پرورِش کی اَور اُنہیں کسی چیز کا مُحتاج نہ ہونے دیا۔ نہ اُن کے کپڑے پھٹے اَور نہ ہی اُن کے پاؤں سُوجے۔


پھر بھی یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”چالیس سال تک میں بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، اُس دَوران نہ تو تمہارے بَدن کے کپڑے پرانے ہوکر پھٹے اَور نہ تمہارے پاؤں کی جُوتیاں پھٹنے پائیں۔


مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت سے خُوش و خُرّم ہوں گا، کیونکہ آپ نے میری جان کے دُکھ کو دیکھاہے اَور آپ میری جان کی مُصیبت سے واقف ہیں۔


لیکن وہ اُن راہ سے واقف ہیں جِس پر میں چلتا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے پرکھ چُکیں گے تو میں بھٹّی سے کندن بَن کر نکلوں گا۔


ہمارے خُداوؔند خُدا کا لُطف و کرم ہم پر بنا رہے؛ ہمارے ہاتھوں کے کام ہمارے لیٔے کامیابی لائیں۔ آپ ہمارے ہاتھوں کے کام کو ترقّی بخشیں۔


اَور اِصحاقؔ نے اُس سال اُس مُلک میں جِتنی فصل بوئی اُس کا سَو گُنا پھل پایا کیونکہ یَاہوِہ نے اُنہیں برکت دی تھی۔


یَاہوِہ نے میرے آقا کو بڑی برکت دی ہے اَور وہ بڑے دولتمند آدمی ہو گئے ہیں۔ یَاہوِہ نے اُنہیں بھیڑیں اَور مویشی، چاندی اَور سونا خادِم اَور خادِمائیں اَور اُونٹ اَور گدھے دئیے ہیں۔


”مَیں تُمہیں ایک بڑی قوم بناؤں گا، اَور تُمہیں برکت دُوں گا؛ مَیں تمہارے نام کو سرفراز کروں گا، اَور تُم مُبارک ہوگے۔


جَب سے اُس نے یُوسیفؔ کو اَپنے گھر کا مختار اَور اَپنے مال و متاع کا نِگراں مُقرّر کیا، تَب سے یَاہوِہ نے یُوسیفؔ کی وجہ سے اُس مِصری کے گھر کو برکت بخشی۔ پُطیفؔار کی ہر شَے پر خواہ وہ گھر کی تھی یا کھیت کی خُدا کی برکت مِلی۔


میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں۔ میں اُنہیں جانتا ہُوں اَور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔


کیونکہ: یَاہوِہ صادقوں کی راہ پہچانتے ہیں، لیکن بدکار لوگوں کی راہ نِیست و نابود ہو جائے گی۔


لیکن لابنؔ نے یعقوب سے کہا، ”اگر مُجھ پر تمہاری مہربانی ہو تو تُم یہیں رہو کیونکہ مَیں نے غیب سے جاناہے کہ یَاہوِہ نے تمہارے سبب سے مُجھے برکت بخشی ہے۔“


تمہاری اَولاد چالیس سال تک یہاں گلّہ بانی کرتی رہے گی اَور تمہاری بدکاری کا پھل برداشت کرتی رہے گی جَب تک کہ تمہاری آخِری لاش بیابان میں پڑی پڑی گل نہ جائے۔


اِن چالیس دِنوں کے حِساب سے جَب کہ تُم اُس مُلک کا جائزہ لیتے رہے فی دِن ایک سال کے مُطابق چالیس سال تک تُم اَپنے گُناہوں کا پھل پاتے رہوگے اَور تَب تُمہیں مَعلُوم ہوگا کہ میری مُخالفت کرنے کا اَنجام کیا ہوتاہے؟‘


یَاہوِہ کا قہر اِسرائیل کے خِلاف بھڑک اُٹھا اَور اُنہُوں نے اُنہیں چالیس سال تک بیابان میں مارے مارے پھرنے پر مجبُور کیا۔ یہاں تک کہ اُس پُشت کے سَب لوگ جنہوں نے یَاہوِہ کی نظر میں گُناہ کیا تھا نابود ہو گئے۔


تَب جَیسا یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمیں حُکم دیا تھا، ہم نے حورِبؔ سے کوچ کیا اَور اُس تمام وسیع اَور خوفناک بیابان میں سے ہوتے ہویٔے جسے خُود تُم نے امُوریوں کے کوہستانی مُلک کے راستے میں دیکھا تھا؛ پھر ہم وہاں سے ہوتے ہویٔے قادِسؔ برنیع میں پہُنچے۔


اَور اِس طرح تُم کیٔی دِن تک قادِسؔ میں پڑے رہے۔ یہاں تک کہ ایک مُدّت گزر گئی۔


جو غِذا تُم کھاؤ اَورجو پانی تُم پیو اُسے چاندی کے سِکّوں کے عِوض اُن سے خریدو۔‘ “


اَور ہمارے قادِسؔ برنیع سے روانہ ہوکر زیِریؔد دریا کو پار کرنے تک اڑتیس سال کا عرصہ گزرا۔ اِس اَثنا مَیں یَاہوِہ کی اُن سے کھائی ہُوئی قَسم کے مُطابق اُس پُشت کے سبھی جنگی مَرد فنا ہو گیٔے تھے۔


بنی اِسرائیل چالیس بَرس تک بیابان میں پھرتے رہے جَب تک کہ مِصر سے نکلے ہُوئے سَب جنگجو نوجوان فنا نہ ہو گیٔے کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کی نافرمانی کی تھی۔ یَاہوِہ نے اُن ہی سے قَسم کھائی تھی کہ وہ اُس مُلک کو جہاں دُودھ اَور شہد کی نہریں بہتی ہیں دیکھ بھی نہ پائیں گے جسے اُنہُوں نے ہمیں دینے کی اُن کے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی تھی۔


بعض لوگ بیابانوں اَور صحراؤں میں مارے مارے پھرے، لیکن بسنے کے لیٔے کسی شہر کی راہ نہ پائی۔


”جاؤ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی سماعت میں مُنادی کرو: ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تمہاری جَوانی کی پُرجوش عقیدت، اَور دُلہن کے طور پر مُجھ سے تمہاری بے پناہ مَحَبّت مُجھے یاد ہے، کہ تُم کس قدر بیابان میں میرے پیچھے چلے، جہاں پُورا بنجر اَور ویرانہ تھا۔


مَیں نے بیابان میں، یعنی چلچلاتی ہُوئی دھوپ کے مُلک میں تمہاری خبرگیری کی۔


اَور مَیں ہی تُمہیں مِصر سے باہر نکال کر لایا، اَور چالیس بَرس تک بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، تاکہ تُم امُوریوں کے مُلک پر قابض ہو جاؤ۔


جَب یُوسیفؔ کے آقا نے دیکھا کہ یَاہوِہ یُوسیفؔ کے ساتھ ہے اَورجو کچھ وہ کرتے ہیں یَاہوِہ اُس میں اُن کو کامیابی عطا کرتے ہیں،


اَور بنی اِسرائیل چالیس سال تک کسی آباد مُلک میں پہُنچنے تک منّا کھاتے رہے یعنی وہ مُلکِ کنعانؔ کے حُدوُد میں قدم رکھنے تک منّا کھا کر گزارہ کرتے رہے۔


بنی اِسرائیل کے مُلک مِصر سے نکل آنے کے دُوسرے سال کے دُوسرے مہینے کے پہلے دِن سِینؔائی کے بیابان میں یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع میں مَوشہ سے باتیں کیں اَور یہ حُکم دیا:


لیکن خُدا نے بِلعاؔم سے کہا، ”تُو اُن کے ساتھ مت جا اَور نہ ہی اُن لوگوں پر لعنت کر کیونکہ وہ مُبارک ہیں۔“


لیکن یَاہوِہ نے آج کے دِن تک تُمہیں نہ تو اَیسا دماغ عطا کیا جو سمجھ سکے نہ وہ آنکھیں بخشیں جو دیکھ سکیں اَور نہ وہ کان بخشے جو سُن سکیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات