Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 2:37 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 لیکن یَاہوِہ خُدا کے حُکم کے مُطابق تُم نے نہ تو بنی عمُّون کے مُلک کے کسی حِصّہ میں نہ دریائے یبّوقؔ کے سیراب کئے ہویٔے علاقہ میں اَور نہ ہی پہاڑوں پر بسے ہویٔے شہروں کے اطراف کے علاقہ میں مداخلت کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 لیکن بنی عَمّون کے مُلک کے نزدِیک اور دریایِ یبوقؔ کی نواحی اور کوہِستان کے شہروں میں اور جہاں جہاں خُداوند ہمارے خُدا نے ہم کو منع کِیا تھا تُو نہیں گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 लेकिन तुमने अम्मोनियों का मुल्क छोड़ दिया और न दरियाए-यब्बोक़ के इर्दगिर्द के इलाक़े, न उसके पहाड़ी इलाक़े के शहरों को छेड़ा, क्योंकि रब हमारे ख़ुदा ने ऐसा करने से तुम्हें मना किया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 لیکن تم نے عمونیوں کا ملک چھوڑ دیا اور نہ دریائے یبوق کے ارد گرد کے علاقے، نہ اُس کے پہاڑی علاقے کے شہروں کو چھیڑا، کیونکہ رب ہمارے خدا نے ایسا کرنے سے تمہیں منع کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 2:37
9 حوالہ جات  

لیکن رُوبِنیوں اَور گادیوں کو مَیں نے گِلعادؔ سے لے کر وادیِ ارنُونؔ تک کا علاقہ دے دیا (جِس کی سرحد وادی کا درمیانی حِصّہ تھا) جو دریائے یبّوقؔ تک جو بنی عمُّون کی سرحد ہے پھیلا ہُوا تھا۔


البتّہ اِسرائیل نے اُسے تلوار سے مار ڈالا اَور اُس کے مُلک پر ارنُونؔ سے لے کر یبّوقؔ تک جہاں بنی عمُّون کی سرحد ہے قبضہ کر لیا کیونکہ اُن کی سرحد مضبُوط تھی۔


اُس رات یعقوب اُٹھے اَور اَپنی دو بیویوں اَپنی دو خادِماؤں اَور اَپنے گیارہ بیٹوں کو لے کر اُنہیں یبّوقؔ کے گھاٹ کے پار اُتارا۔


جَب تُم بنی عمُّون کے قریب پہُنچو تو اُنہیں ستانا مت اَور نہ اُنہیں جنگ کے لیٔے اُکسانا کیونکہ مَیں بنی عمُّون کے مُلک کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں مِیراث کے طور پر نہ دُوں گا۔ مَیں نے اُسے بنی لَوطؔ کو مِیراث میں دے دیا ہے۔“


امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، جو حِشبونؔ میں حُکمران تھا۔ جو ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر یعنی وادی کے بیچ سے یبّوقؔ ندی تک جو عمُّونیوں کی سرحد ہے حُکومت کرتا تھا۔ اُس میں آدھا گِلعادؔ شامل ہے


اَور کہلا بھیجا: ”یِفتاحؔ یُوں کہتاہے کہ بنی اِسرائیل نے نہ تو مُوآب کا مُلک اَور نہ بنی عمُّون کا مُلک چھینا۔


تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا، ”تُم مُوآبیوں کو دِق نہ کرنا اَور نہ ہی اُنہیں جنگ کے لیٔے چھیڑنا۔ مَیں اُن کی سرزمین کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں نہ دُوں گا کیونکہ مَیں نے عاؔر شہر کو لَوطؔ کی نَسل کو مِیراث کے طور پر دے دیا ہے۔“


تُم اُنہیں جنگ کے لیٔے نہ چھیڑنا کیونکہ مَیں تُمہیں اُن کی زمین میں سے کچھ نہیں دوں گا، یہاں تک کہ تمہارے پاؤں رکھنے کے لیٔے بھی نہیں۔ مَیں نے سِعِیؔر کا پہاڑی علاقہ مِیراث کے طور پر عیسَوؔ کے سُپرد کیا ہے۔


جو ارنُونؔ سے یبّوقؔ اَور بیابان سے یردنؔ کی امُوری سرحدوں تک قابض ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات