Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 19:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور تُم اُن شہروں تک جانے کے لیٔے راستے بنانا اَور اُس پُورے مُلک کو جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں اُسے تین حِصّوں میں تقسیم کرنا تاکہ وہ شخص جِس نے کسی کا خُون کیا ہو وہاں بھاگ کر اَپنی جان بچانے کے واسطے پناہ لے سکے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور تُو ایک راستہ بھی اپنے لِئے تیّار کرنا اور اپنے اُس مُلک کی زمِین کو جِس پر خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو قبضہ دِلاتا ہے تِین حِصّے کرنا تاکہ ہر ایک خُونی وہِیں بھاگ جائے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 19:3
8 حوالہ جات  

اَور یہ کہا جائے گا: ”راستہ بناؤ، بناؤ، راہ تیّار کرو! میرے لوگوں کی راہ میں سے رُکاوٹیں دُور کرو۔“


”اَور اَپنے پاؤں کے لیٔے سیدھے راستہ بناؤ“ تاکہ لنگڑا عُضو ٹوٹ نہ جائے بَلکہ شفایاب رہے۔


گزر جاؤ، پھاٹکوں میں سے گزر جاؤ! لوگوں کے لیٔے راہ تیّار کرو۔ شاہراہ کو ہموار کر دو! پتّھروں کو ہٹا دو۔ اَور قوموں کے لیٔے پرچم اُونچا کرو۔


وہاں ایک شاہراہ ہوگی؛ جو مُقدّس راہ کہلائے گی۔ کویٔی ناپاک اُس سے گزر نہ پایٔےگا؛ وہ صِرف راست رَو لوگوں ہی کے لیٔے ہوگی۔ احمق لوگ بھی اُس سے گزر نہ پائیں گے۔


تَب تُم اُس مُلک کے درمیان سے اَپنے لیٔے تین شہر الگ کر لینا جِس مُلک کو یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے قبضہ میں دے رہے ہیں۔


جو شخص کسی کا خُون کرکے اَپنی جان بچانے کے لیٔے اُن شہروں میں بھاگ جائے تاکہ وہ زندہ رہ سکے، اُس کا یہ قانُون ہے؛ اگر کسی نے شخص اَپنے پڑوسی کو غَیر اِرادتاً اَور بغیر کسی پُرانی عداوت کے خیال سے مار ڈالا ہو۔


یَاہوِہ نے تمہاری وجہ سے مُجھ سے ناراض ہوکر قَسم کھائی کہ میں یردنؔ پار کرکے اُس اَچھّے مُلک میں داخل نہ ہونے پاؤں گا جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں۔


جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ، جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں مِیراث کے طور پر دے رہے ہیں اَور اُس پر قبضہ کرکے اُس میں بس جاؤ،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات