Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 19:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 تَب اُس جھُوٹے گواہ کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کرنا جَیسا وہ اَپنے بھایٔی کے ساتھ کرنا چاہتا تھا۔ تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری کو ضروُر ختم کردینا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 تو جو حال اُس نے اپنے بھائی کا کرنا چاہا تھا وُہی تُم اُس کا کرنا اور یُوں تُو اَیسی بُرائی کو اپنے درمیان سے دفع کر دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 तो उसके साथ वह कुछ किया जाए जो वह अपने भाई के लिए चाह रहा था। यों तू अपने दरमियान से बुराई मिटा देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 تو اُس کے ساتھ وہ کچھ کیا جائے جو وہ اپنے بھائی کے لئے چاہ رہا تھا۔ یوں تُو اپنے درمیان سے بُرائی مٹا دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 19:19
13 حوالہ جات  

جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا، اَور جھُوٹی باتیں کہنے والا رِہائی نہ پایٔےگا۔


جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا، اَورجو جھُوٹ بولتا ہے وہ فنا ہو جائے گا۔


تَب بادشاہ کے حُکم کے مُطابق جِن لوگوں نے دانی ایل کی چُغلی کی تھی اُنہیں لایا گیا اَور اُنہیں اُن کی بیویوں اَور بچّوں سمیت شیروں کی ماند میں پھینک دیا گیا اَور اِس سے قبل کہ وہ ماند کی تہہ کے فرش تک پہُنچتے شیروں نے اُن پر جھپٹّا مارا اَور اُن کی ہڈّیوں تک کو چبا ڈالا۔


تو تُم اُن دونوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر لے آنا اَور اُنہیں سنگسار کرکے مار ڈالنا۔ لڑکی کو اِس لیٔے کہ وہ شہر میں ہوتے ہویٔے بھی مدد کے لیٔے نہیں چِلّائی اَور آدمی کو اِس لیٔے کہ اُس نے دُوسرے شخص کی بیوی کو بےحُرمت کیا۔ اِس طرح سے تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری دُور کردینا۔


اُسے قتل کرتے وقت سَب سے پہلے گواہوں کے ہاتھ اُس پر اُٹھیں اَور اُس کے بعد ہی باقی لوگوں کے ہاتھ اُٹھیں۔ تُمہیں اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری کو ختم کرنا ضروُری ہے۔


اِس لیٔے جو نبی بغیر میرے بھیجے میرا نام لے کر نبُوّت کرتے ہیں، اِس مُلک میں نہ تو تلوار چلے گی اَور نہ قحط پڑےگا، اُن کی بابت یَاہوِہ فرماتے ہیں، وُہی نبی تلوار اَور قحط سے ہی ہلاک ہوں گے۔


اگر کویٔی شخص اَپنے اِسرائیلی بھائیوں میں سے کسی کو اِغوا کرکے غُلام بنا لے یا بیچ ڈالے اَور پکڑا جائے تو وہ اِغوا کرنے والا شخص مار ڈالا جائے۔ تُم اَیسی بدکاری اَپنے درمیان سے ضروُر دُور کردینا۔


تو اُسے اُس کے باپ کے گھر کے دروازہ پر لایا جائے اَور وہاں اُس کے شہر کے لوگ اُسے سنگسار کریں تاکہ وہ مَر جائے۔ کیونکہ وہ ابھی اَپنے باپ کے گھر ہی میں تھی کہ اُس نے فاحِشہ پن کرکے اِسرائیل میں نہایت شرمناک کام کیا۔ اِس طرح سے تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری ضروُر ختم کردینا۔


تَب باقی لوگ یہ سُن کر ڈریں گے اَور پھر کبھی اَیسی بدکاری تمہارے درمیان نہ ہوگی۔


اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کو ضروُر قتل کر دیا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جنہوں نے تُمہیں مِصر سے نکالا اَور تُمہیں غُلامی کے مُلک سے رِہائی بخشی اُن کے خِلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُمہیں اُس راہ سے گُمراہ کرے جِس پر چلنے کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا۔ اِس لیٔے تُم اَپنے بیچ میں سے اَیسی بدکاری کو ختم کردینا۔


اگر تمہارا سگا بھایٔی یا تمہارا بیٹا یا بیٹی یا تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا کویٔی جگری دوست تُمہیں خُفیہ طور پر یہ کہہ کر ورغلائے کہ چلو، ”ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُودوں کی جنہیں نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے،


تَب داریاویشؔ بادشاہ نے مُلک بھر میں تمام لوگوں، قوموں اَور مُختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو خط لِکھّا: ”تمہارا اِقبال بُلند ہو!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات