Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 19:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اُس پر رحم مت کھانا۔ بَلکہ تُم اِسرائیل سے بےگُناہ شخص کا خُون بہانے کے جُرم کو ختم کردینا تاکہ تمہاری خیر ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تُجھ کو اُس پر ذرا ترس نہ آئے بلکہ تُو اِس طرح بے گُناہ کے خُون کو اِسرائیلؔ سے دفع کرنا تاکہ تیرا بھلا ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 उस पर रहम मत करना। लाज़िम है कि तू इसराईल में से बेक़ुसूर की मौत का दाग़ मिटाए ताकि तू ख़ुशहाल रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اُس پر رحم مت کرنا۔ لازم ہے کہ تُو اسرائیل میں سے بےقصور کی موت کا داغ مٹائے تاکہ تُو خوش حال رہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 19:13
17 حوالہ جات  

تَب بادشاہ نے بِنایاہؔ کو حُکم دیا، ”جَیسا اُس نے کہا وَیسا ہی کرو۔ اُسے ہلاک کرکے دفن کر دو اَور اِس طرح مُجھے اَور میرے باپ کے گھرانے کو اُس بےگُناہ کے خُون سے جو یُوآبؔ نے بہایا تھا، بَری کر دو۔


اِس طرح تُم بےگُناہ کے خُون کا اِلزام اَپنے اُوپر سے دُور کر دوگے کیونکہ تُم نے وہ کام کیا ہے جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست ہے۔


تُم اُن سَب قوموں کو نِیست و نابود کرنا جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے حوالہ کریں گے۔ تُم اُن پر رحم نہ کھانا نہ اُن کے معبُودوں کی عبادت کرنا کیونکہ یہ تمہارے لیٔے پھندا ثابت ہوگا۔


اَور جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے حوالہ کر دیں اَور تُم اُنہیں شِکست دو تو اُنہیں بالکُل نابود کردینا۔ اُن کے ساتھ کویٔی عہد نہ باندھنا اَور نہ اُن پر رحم کرنا۔


اَور داویؔد کی حُکمرانی کے دَوران تین سال مسلسل قحط پڑا لہٰذا داویؔد نے یَاہوِہ سے دریافت کیا۔ یَاہوِہ نے فرمایا کہ، ”یہ شاؤل اَور اُس کے خُونریز گھرانے کے سبب سے ہے اَور اِس لیٔے بھی کہ اُس نے گِبعونیوں کو قتل کیا تھا۔“


کسی نے تُجھ پر نظرِکرم نہ کی، نہ اِس قدر رحم ہی کیا کہ تیری خاطِر اِن میں سے کچھ کرتا بَلکہ تُجھے کھُلے میدان میں پھینکا گیا کیونکہ جِس دِن تُو پیدا ہُوئی اِسی روز تُو حقیر ٹھہری۔


اَور اُنہُوں نے شاؤل کی اَور اُس کے بیٹے یُوناتانؔ کی ہڈّیوں کو ضِلعؔ میں جو بِنیامین کی سرزمین میں ہے شاؤل کے باپ قیشؔ کی قبر میں دفن کیا اَور بادشاہ نے جو کچھ کرنے کا حُکم دیا تھا اُنہُوں نے کیا اَور اِس کے بعد خُدا نے اُس دعا کو سُن لیا جو اُس مُلک کے حق میں مانگی گئی تھی۔


تو تُم اُس عورت کا ہاتھ کاٹ ڈالنا اَور اُس پر رحم نہ کھانا۔


تُم اُن کی بات ہرگز نہ ماَننا، نہ اُن کی سُننا۔ تُم اُن پر کویٔی رحم بھی نہ کھانا اَور نہ اُنہیں بچانا اَور نہ ہی اُن کی حِفاظت کرنا۔


اِسی طرح جِس نے کسی جانور کو مار ڈالا ہو، وہ اُس کا مُعاوضہ دے لیکن جو کویٔی کسی شخص کو مار ڈالے وہ ضروُر جان سے مار ڈالا جائے۔


” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی اِنسان کو مار ڈالے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔


”جو کویٔی اِنسان کا خُون کرےگا، اُس کا خُون اِنسان ہی کے ہاتھوں سے ہوگا؛ کیونکہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر بنایا۔


تَب اُس شہر کے بُزرگ اُسے وہاں سے واپس بُلوا لیں اَور اُسے اِنتقام لینے والے کے سُپرد کر دیں تاکہ وہ قتل کیا جائے۔


تُم اَیسے مسئلہ میں مُجرم پر کبھی رحم مت کھانا، جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، دانت کے بدلے دانت، ہاتھ کے بدلے ہاتھ، اَور پاؤں کے بدلے پاؤں ہو۔


اَور اَب برادری کے سارے لوگ آپ کی خادِمہ کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہُوئے ہیں اَور کہتے ہیں کہ جِس نے اَپنے بھایٔی کو مارا ہے اُسے ہمارے حوالہ کرو تاکہ ہم اُسے اَپنے بھایٔی کی جان کے بدلے میں قتل کریں تاکہ کویٔی وارِث ہی نہ رہے۔ وہ اُس ایک اَنگارے کو بھی جو میرے پاس باقی بچ رہاہے، بُجھا دینا چاہتے ہیں تاکہ رُوئے زمین پر میرے خَاوند کا نام و نِشان باقی نہ رہے اَور اُس کی نَسل نابود ہو جائے۔“


” ’سزائے موت کے مُستحق خُونی مُجرم کی جان بحالی کے لیٔے فدیہ قبُول نہ کرنا۔ اُسے لازمی طور پر مار ڈالا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات