Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 18:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اُن کی اَپنے اِسرائیلی بھائیوں کے درمیان کویٔی مِیراث نہ ہوگی؛ یَاہوِہ ہی اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُن سے وعدہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اِس لِئے اُن کے بھائِیوں کے ساتھ اُن کو مِیراث نہ مِلے۔ خُداوند اُن کی مِیراث ہے جَیسا اُس نے خُود اُن سے کہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उनके पास दूसरों की तरह मौरूसी ज़मीन नहीं होगी बल्कि रब ख़ुद उनका मौरूसी हिस्सा होगा। यह उसने वादा करके कहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُن کے پاس دوسروں کی طرح موروثی زمین نہیں ہو گی بلکہ رب خود اُن کا موروثی حصہ ہو گا۔ یہ اُس نے وعدہ کر کے کہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 18:2
15 حوالہ جات  

لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


میری جان کہتی ہے، ”یَاہوِہ ہی میرا حِصّہ ہیں؛ اِس لیٔے میں اُن کا منتظر رہُوں گا۔“


اَور تُم یَاہوِہ کے کاہِنؔ کہلاؤگے، اَور تُم ہمارے خُدا کی خدمت میں خدمت گزار کہلاؤگے۔ تُم مُختلف قوموں کی دولت کے مزے لوگے، اَور اُن کے مال و متاع پر فخر کروگے۔


اَے یَاہوِہ، آپ میرا حِصّہ ہیں؛ مَیں نے آپ کے کلام کو ماننے کا وعدہ کیا ہے۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


اَے یَاہوِہ، آپ ہی میرا حِصّہ ہیں، اَور آپ ہی میرا پیالہ ہیں؛ آپ نے میری مِیراث محفوظ رکھی ہے۔


اُس کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام رُویا میں اَبرامؔ پر نازل ہُوا: ”اَے اَبرامؔ! خوف نہ کر، مَیں تمہاری سِپر ہُوں اَور تمہارا اجر بہت بڑا ہوگا۔“


لیکن مذبح سے تعلّق رکھنے والی ہر چیز کی اَور پردہ کے اَندر کی کہانت کی خدمات صِرف تُم اَور تمہارے بیٹے ہی اَنجام دیں۔ کہانت کی خدمت کا شرف میں تُمہیں بخشتا ہُوں۔ اگر کویٔی اَور پاک مَقدِس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے مار ڈالا جائے۔“


یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”اُن کے مُلک میں تمہاری کویٔی مِیراث نہ ہوگی اَور نہ اُن کے درمیان تمہارا کویٔی حِصّہ ہوگا۔ میں ہی بنی اِسرائیل میں تمہارا حِصّہ اَور تمہاری مِیراث ہُوں۔


اِس لیٔے لیویوں کا اُن کے بھائیوں کے درمیان کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے۔ یَاہوِہ ہی اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے اُن سے فرمایا تھا۔)


لیکن لیوی کے قبیلہ کو مَوشہ نے کویٔی مِیراث نہیں دی، یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے وعدہ کے مُطابق آتِشی قُربانیاں ہی اُن کی مِیراث ہیں۔


” ’کاہِنوں کے لیٔے صِرف میں ہی مِیراث ٹھہروں گا۔ تُم اُنہیں اِسرائیل میں کویٔی مِلکیّت نہ دینا؛ میں ہی اُن کی مِلکیّت ہُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات