استثنا 18:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ12 جو شخص اَیسے کام کرتا ہے وہ یَاہوِہ کے حُضُور مکرُوہ کام ہیں؛ اِن ہی مکرُوہ کاموں کی وجہ سے یَاہوِہ تمہارے خُدا اُن قوموں کو تمہارے سامنے سے کھدیڑ دیں گے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس12 کیونکہ وہ سب جو اَیسے کام کرتے ہیں خُداوند کے نزدِیک مکرُوہ ہیں اور اِن ہی مکرُوہات کے سبب سے خُداوند تیرا خُدا اُن کو تیرے سامنے سے نِکالنے پر ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस12 जो भी ऐसा करे वह रब की नज़र में क़ाबिले-घिन है। इन्हीं मकरूह दस्तूरों की वजह से रब तेरा ख़ुदा तेरे आगे से उन क़ौमों को निकाल देगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن12 جو بھی ایسا کرے وہ رب کی نظر میں قابلِ گھن ہے۔ اِن ہی مکروہ دستوروں کی وجہ سے رب تیرا خدا تیرے آگے سے اُن قوموں کو نکال دے گا۔ باب دیکھیں |
جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے سامنے سے نکال دیں گے، ”تَب تُم اَپنے دِل میں یُوں نہ کہنا، یہ تو میری ہی راستبازی تھی جِس کے وجہ سے یَاہوِہ نے مُجھے اِس مُلک پر قبضہ کرنے کی قُوّت عطا فرمائی ہے۔“ نہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ اُن قوموں کی بدکاری ہی کی وجہ سے یَاہوِہ نے اُنہیں تمہارے سامنے سے اُن کے مادر وطن سے بے دخل کر رہے ہیں۔
تُم اَپنی راستبازی یا اَپنی دیانتداری کے سبب سے اُن کے مُلک پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے ہو بَلکہ یہ اُن قوموں کی بدکاری کا نتیجہ ہے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے سامنے سے نکال رہے ہیں تاکہ یَاہوِہ اُس قول کو پُورا کریں جِس کی قَسم اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کھائی تھی۔
اِس کے علاوہ یُوشیاہؔ نے جادُوگروں اَور اَرواح پرستوں، خانگی معبُودوں، بُتوں اَور ساری مکرُوہ چیزوں کو جو یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں جہاں کہیں نظر آئیں اُنہیں یُوشیاہؔ نے اِس خیالات سے نِیست و نابود کر دیا کہ وہ آئین کے اُن تقاضوں کو جو اُس کِتاب میں درج تھیں اُن کی تصدیق کر سکے جو خِلقیاہؔ کاہِنؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مِلی تھی۔