Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 17:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 بادشاہ اَپنے واسطے بہت سِی بیویاں بھی نہ رکھّے ورنہ اُس کا دِل بہک جائے گا۔ وہ زِیادہ مقدار میں چاندی اَور سونا بھی جمع نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور وہ بُہت سی بِیویاں بھی نہ رکھّے تا نہ ہو کہ اُس کا دِل پِھر جائے اور نہ وہ اپنے لِئے سونا چاندی ذخیرہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 तेरा बादशाह ज़्यादा बीवियाँ भी न रखे, वरना उसका दिल रब से दूर हो जाएगा। और वह हद से ज़्यादा सोना-चाँदी जमा न करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 تیرا بادشاہ زیادہ بیویاں بھی نہ رکھے، ورنہ اُس کا دل رب سے دُور ہو جائے گا۔ اور وہ حد سے زیادہ سونا چاندی جمع نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 17:17
22 حوالہ جات  

کیا شُلومونؔ شاہِ اِسرائیل کے گُناہ کرنے کا باعث اَیسی ہی شادیاں نہ تھیں؟ اگرچہ بہت سِی اَقوام میں اُس کی مانند کویٔی بادشاہ نہ تھا، اُس کے خُدا اُس سے مَحَبّت کرتے تھے اَور خُدا نے اُسے تمام اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔ تو بھی غَیریہُودی عورتوں نے اُسے گُناہ میں پھنسایا۔


اِس سبب سے ’مَرد اَپنے باپ اَور ماں سے جُدا ہوکر اَپنی بیوی کے ساتھ مِلا رہے گا، اَور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے؟‘


ظُلم پر توکّل نہ کرو اَور لُوٹے ہُوئے مال پر مت پھُولو؛ خواہ تمہاری دولت بڑھ بھی جائے، اُس پر اَپنا دِل نہ لگاؤ۔


اِس لیٔے مَرد اَپنے باپ اَور ماں سے جُدا ہوکر اَپنی بیوی کے ساتھ مِلا رہے گا اَور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے۔


کیا خُدا نے تُمہیں تمہاری بیوی کے ساتھ ایک ہی جِسم نہیں کیا تھا؟ جِسم اَور رُوح میں تُم اُس کے ہو۔ اَور خُدا کیا چاہتاہے؟ یَاہوِہ تُم دونوں کے مِلنے سے ایک خُدا ترس نَسل چاہتاہے۔ پس تُم اَپنے دِل کی رکھوالی کرو اَور اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ بےوفائی نہ کرو۔


اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔


جو لوگ دولتمند ہونا چاہتے ہیں وہ کیٔی طرح کی آزمائشوں پھندوں اَور بےہوُدہ اَور مُضِر خواہشوں میں پھنس جاتے ہیں جو لوگوں کو تباہی اَور ہلاکت میں غرق کردیتی ہیں۔


اَور حُضُور نے اُن سے کہا، ”خبردار! ہر طرح کے لالچ سے دُور رہو؛ کسی کی زندگی کا اِنحصار اُس کے مال و دولت کی کثرت پر نہیں ہے۔“


اَور جھاڑیوں میں گِرنے والے بیج سے مُراد وہ ہیں جو کلام کو سُنتے تو ہیں لیکن دُنیا کی فکر اَور دولت کا فریب اُسے دبا دیتے ہیں اَور وہ پھل نہیں لا پاتاہے۔


اَور شُلومونؔ بادشاہ کے پینے کے سَب برتن سونے کے تھے اَور لبانونؔ کے جنگل کے محل میں اِستعمال کیٔے جانے والے تمام برتن بھی خالص سونے کے تھے۔ چاندی کا بنا ہُوا کچھ بھی نہ تھا کیونکہ شُلومونؔ کے دَورِ حُکومت میں چاندی کی کویٔی قدر نہ تھی۔


حِبرونؔ سے چلے آنے کے بعد داویؔد نے یروشلیمؔ میں اَپنے حرم میں کیٔی داشتائیں اَور بیویاں داخل کرلی اُن کے یہاں کیٔی بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔


”اِس لئے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’مَیں تیرے اَپنے ہی گھر سے تُجھ پر مُصیبت لانے والا ہُوں اَور تیری بیویوں کو لے کر تیری آنکھوں کے بالکُل سامنے تیرے ہمسایہ کو دوں گا جو دِن دہاڑے اُن سے ہمبستر ہوگا۔


اَور بادشاہ نے یروشلیمؔ میں چاندی کو پتّھروں کی مانند عام کر دیا، اَور دیودار کو دامن کوہِ کے گُولر کے درختوں کو اَنجیر کے درختوں کی طرح فراواں کر دیا۔


اَور بادشاہ نے یروشلیمؔ میں چاندی اَور سونے کو پتّھروں کی مانند عام کر دیا اَور دیودار کو دامن کوہِ کے گُولر کے درختوں کو اَنجیر کے درختوں کی طرح فراواں کر دیا۔


اَور اِس کے بعد رحُبعامؔ اَبشالومؔ کی بیٹی معکہؔ کو اَپنی سَب بیویوں اَور داشتاؤں سے زِیادہ مَحَبّت کرتا تھا۔ کُل مِلا کر اُس کی اٹھّارہ بیویاں اَور ساٹھ داشتاؤں سے اٹّھائیس بیٹے اَور ساٹھ بیٹیاں پیدا ہُوئی تھیں۔


اَپنی قُوّت عورتوں پر ضائع نہ کرنا، نہ اَپنی زبردستی اُن پرجو بادشاہوں کو برباد کرتی ہیں۔


یروشلیمؔ میں داویؔد نے اَور بیویاں بیاہ لیں اَور اِس طرح وہ کیٔی بیٹوں اَور بیٹیوں کا باپ بَن گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات