Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 17:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے کویٔی اَیسا بَیل یا بھیڑ قُربان نہ کرنا جِس میں کویٔی نُقص یا عیب ہو کیونکہ یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کے حُضُور مکرُوہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے کوئی بَیل یا بھیڑ بکری جِس میں کوئی عَیب یا بُرائی ہو ذبح مت کرنا کیونکہ یہ خُداوند تیرے خُدا کے نزدِیک مکرُوہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब अपने ख़ुदा को नाक़िस गाय-बैल या भेड़-बकरी पेश न करना, क्योंकि वह ऐसी क़ुरबानी से नफ़रत रखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب اپنے خدا کو ناقص گائےبَیل یا بھیڑبکری پیش نہ کرنا، کیونکہ وہ ایسی قربانی سے نفرت رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 17:1
19 حوالہ جات  

اگر کسی جانور میں کویٔی نُقص ہو، مثلاً وہ لنگڑا یا اَندھا ہو یا اُس میں کویٔی اَور بُرا عیب ہو، تو اُسے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے قُربان نہ کرنا۔


جَب تُم قُربانی کے لیٔے اَندھے جانور لاتے ہو تو کیا یہ بُرائی نہیں ہے؟ جَب تُم عیب دار اَور بیمار جانور قُربانی کرتے ہو تو کیا یہ بُرائی نہیں؟“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُن جانوروں کو اَپنے حاکم کے لیٔے نذر کرو! کیا وہ تمہاری اِس بات سے خُوش ہونگے؟ کیا وہ اُسے قبُول کریں گے؟


تُم کسی عورت یا کسی مَرد کی جِسم فروشی کی کمائی کو کسی مَنّت کو پُورا کرنے کے لیٔے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں نہ لانا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کو اُن دونوں سے سخت نفرت ہے۔


تَب اُس عورت کا پہلا خَاوند جِس نے اُسے طلاق دیا تھا اُس عورت کے ناپاک ہو جانے کے بعد اُس سے دوبارہ شادی نہ کرنے پایٔے، کیونکہ اَیسا کام یَاہوِہ کی نظر میں مکرُوہ ہے۔ تُم اُس مُلک پر گُناہ نہ لانا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں۔


بَلکہ ایک بے عیب اَور بے داغ برّے یعنی المسیح کے بیش قیمتی خُون سے۔


تو المسیح کا خُون جِس نے اَپنے آپ کو اَزلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دیا، تو اُس کا خُون ہمارے ضمیر کو اَیسے کاموں سے اَور بھی زِیادہ پاک کرےگا جِن کا اَنجام موت ہے تاکہ ہم زندہ خُدا کی خدمت کریں۔


یَاہوِہ کو بدکاروں کی قُربانی سے نفرت ہے، لیکن راستباز کی دعا اُنہیں پسند آتی ہے۔


دغا کے ترازو سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، لیکن صحیح وزن والے باٹ اُس کی خُوشی کا باعث ہیں۔


چھ باتوں سے یَاہوِہ کو نفرت ہے، بَلکہ سات ہیں جِن سے اُنہیں کراہیّت ہے:


کیونکہ اَیسے لوگ جو فریب سے کام لیتے ہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں مکرُوہ ہیں۔


اَور بھیڑ یا بکری کا جو بچّہ تُم چُنو لازِم ہے کہ وہ نر ہو ایک سال کا ہو اَور بے عیب ہو۔


اُن کے بعد سات اَور گائیں نکل آئیں جو نہایت بدصورت، مریل اَور دبلی پتلی تھیں۔ مَیں نے اَیسی بدشکل گائیں مُلک مِصر میں کبھی نہیں دیکھی تھیں۔


دو طرح کے پیمانے اَور دو طرح کے پیمانے۔ یَاہوِہ کو اُن دونوں سے نفرت ہے۔


” ’اگر وہ نذر گلّہ کا جانور ہو تو وہ بے عیب نر ہو اَور لازِم ہے کہ نذر لانے والا اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر سوختنی نذر کے طور پر نذر کرے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔


اَور یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں سوختنی نذر کے طور پر پیش کرنا۔


اُن کے معبُودوں کی شَبیہ کو تُم آگ میں جَلا دینا اَورجو چاندی اَور سونا اُن کے اُوپر منڈھا ہو، اُس کا لالچ نہ کرنا اَور اُسے اَپنے لیٔے نہ لینا، ورنہ وہ تمہارے لیٔے پھندا بَن جائے گا کیونکہ اَیسی چیزیں یَاہوِہ تمہارے خُدا کے نزدیک سخت مکرُوہ ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات