Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 16:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 تُم اِنصاف کا خُون نہ کرنا اَور نہ طرفداری کرنا۔ تُم رشوت نہ لینا کیونکہ رشوت دانشمند کی آنکھوں کو اَندھا کردیتی ہے اَور صادقوں کی باتوں کو بدل ڈالتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 تُو اِنصاف کا خُون نہ کرنا۔ تُو نہ تو کِسی کی رُو رِعایت کرنا اور نہ رِشوت لینا کیونکہ رِشوت دانِش مند کی آنکھوں کو اندھا کر دیتی ہے اور صادِق کی باتوں کو پلٹ دیتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 न किसी के हुक़ूक़ मारना, न जानिबदारी दिखाना। रिश्वत क़बूल न करना, क्योंकि रिश्वत दानिशमंदों को अंधा कर देती और रास्तबाज़ की बातें पलट देती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 نہ کسی کے حقوق مارنا، نہ جانب داری دکھانا۔ رشوت قبول نہ کرنا، کیونکہ رشوت دانش مندوں کو اندھا کر دیتی اور راست باز کی باتیں پلٹ دیتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 16:19
35 حوالہ جات  

” ’تُم فیصلہ کرتے وقت نااِنصافی مت کرنا؛ اَور نہ تو غریب کی طرفداری کرنا اَور نہ ہی بڑے شخص کی طرفداری، لہٰذا راستی سے اَپنے ہمسایہ کا اِنصاف کرنا۔


”بُرائی کرنے کے لیٔے ہُجوم کی پیروی نہ کرنا اَور جَب تُم کسی مُقدّمہ میں گواہی دو تو محض ہُجوم کا ساتھ دینے کی خاطِر اِنصاف کا خُون نہ کردینا۔


بدکار خُفیہ طور پر رشوت لیتا ہے تاکہ وہ عدالتی کارروائی سے بچا رہے۔


اِس لیٔے آئین بےبس ہو گیا، اِنصاف بالکُل قائِم نہیں رہا۔ بدکار راستبازوں کو گھیر لیتے ہیں، اِس لیٔے اِنصاف باقی نہیں رہا۔


کویٔی پردیسی یا یتیم اِنصاف سے محروم نہ رہے اَور نہ کسی بِیوہ کے کپڑے رہن رکھّے جایٔیں۔


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا خداؤں کا خُدا ہیں، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند ہیں۔ وہ خُدائے عظیم، قادر اَور مُہیب خُدا ہیں جو کسی کی طرفداری نہیں کرتے اَور نہ ہی رشوت لیتے ہیں۔


بھلائی کرنا سیکھو؛ اِنصاف طلب بنو، مظلوموں کی حوصلہ اَفزائی کرو۔ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرو؛ اَور بیواؤں کے حامی ہو۔


زبردستی رقم ہتھیا لینا، ایک دانِشور کو احمق بنا دیتاہے، اَور رشوت دِل کو بِگاڑ دیتی ہے۔


یہ بھی دانشمندوں کے اقوال ہیں: اِنصاف کرتے وقت جانِبداری سے کام لینا اَچھّا نہیں:


”لعنت ہے اُس آدمی پرجو کسی پردیسی، یتیم یا بِیوہ کو اِنصاف سے محروم رکھّے۔“ تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“


پَولُسؔ نے اعلیٰ کاہِن سے کہا، ”اَے سفیدی پھری ہویٔی دیوار! تُم پر خُدا کی مار، حننیاہؔ یہاں بیٹھے ہو کہ شَریعت کے مُطابق میرا اِنصاف کرو، پھر بھی تُم خُود شَریعت کے خِلاف مُجھے مارنے کا حُکم دیتے ہو!“


لیکن پَولُسؔ نے سپاہیوں سے کہا: ”اُنہُوں نے ہمارا قُصُور ثابت کیٔے بغیر ہمیں سَب کے سامنے مارا پِیٹا اَور قَیدخانہ میں ڈال دیا حالانکہ ہم رُومی شَہری ہیں، کیا اَب وہ ہمیں چُپکے سے چھوڑ دینا چاہتے ہیں؟ نہیں! اَیسا نہیں ہو سَکتا۔ بَلکہ وہ خُود یہاں آئیں اَور ہمیں قَیدخانہ سے باہر لے آئیں۔“


تَب پطرس نے بولنا شروع کیا: ”مُجھے اَب اِس سچّائی کا احساس ہو گیا کہ خُدا کسی کا طرف دار نہیں


اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ حاکم تحفے طلب کرتے ہیں، مُنصِف رشوت لیتا ہے، زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔ وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔


تُجھ میں لوگ خُون بہانے کے لیٔے رشوت لیتے ہیں۔ تُو سُود لیتا ہے اَور حَد سے زِیادہ سُود وصول کرتا ہے اَور اَپنے پڑوسیوں سے زیادتی کرکے ناجائز منافع کماتا ہے اَور تُونے مُجھے بھلا دیا ہے۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔


اَور موٹے اَور چِکنے ہو گئے ہیں۔ اُن کے بُرے کاموں کی کویٔی حَد نہیں ہوتی؛ وہ راستی سے یتیموں کا اِنصاف نہیں کرتے، نہ ہی مسکینوں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرتے ہیں۔


وہ جو راست رَو اَور راست گو ہے، جو جبراً حاصل کئے ہُوئے نفع کو ٹھکراتا ہے اَور اَپنے ہاتھوں کو رشوت سے دُور رکھتا ہے، جو قتل کی خبریں سُننے سے اَپنے کان بند کر لیتا ہے اَور اَپنی آنکھیں موند لیتا ہے تاکہ بُرائی نہ دیکھے


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


اَپنے ہمسایہ کے خِلاف بلاوجہ گواہی نہ دینا، اَور نہ اَپنے ہونٹ دغابازی کے لیٔے اِستعمال کرنا۔


میں یہاں تمہارے سامنے کھڑا ہُوں۔ اِس لئے تُم یَاہوِہ اَور اُس کے ممسوح کے آگے میرے مُنہ پر بتاؤ کہ مَیں نے کسی کا بَیل یا کسی کا گدھا لیا ہے؟ مَیں نے کِس کو رشوت لے کر دھوکا دیا؟ کِس پر ظُلم کیا؟ اَپنی آنکھیں بند کرنے کے لیٔے کِس کے ہاتھ سے مَیں نے رشوت لی؟ اگر مَیں نے کویٔی اَیسی بات کی ہے تو بتاؤ میں اُس کی تلافی کروں گا۔“


لیکن شموایلؔ کے بیٹے اُس کے نقش قدم پر نہ چلے۔ وہ ناجائز نفع کمانے پرتُلے ہُوئے تھے رشوت لیتے اَور اِنصاف کا خُون کرتے تھے۔


تُم اُن لوگوں میں سے حق پرست اِنسان چُن لو اَیسا اِنسان جو خُدا سے ڈرنے والا اَور مُعتبر ہُوں اَور رشوت کے دُشمن ہُوں اَور اُنہیں ہزار ہزار سَو سَو پچاس پچاس اَور دس دس افراد پر بطور حاکم مُقرّر کر دو


اَور کسی غریب اِنسان کے مُقدّمہ میں بھی طرفداری سے کام نہ لینا۔


تُم اَپنے قبیلوں کے ہر شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا دے رہے ہیں، قاضی اَور منصبدار مُقرّر کرنا جو سچّائی سے لوگوں کا اِنصاف کیا کریں۔


جَب شموایلؔ ضعیف ہو گئے تو اُنہُوں نے اَپنے بیٹوں کو بنی اِسرائیل کے لیٔے قاضی مُقرّر کیا۔


جو اَپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا؛ اَور بے قُصُور کے خِلاف رشوت نہیں لیتا۔ اَیسے کام کرنے والا کبھی جنبش نہ کھائے گا۔


لالچی اِنسان اَپنے خاندان کے لیٔے مُشکل کھڑی کرتا ہے، لیکن جسے رشوت سے نفرت ہے وہ زندہ رہتاہے۔


بدکار کی جانِبداری کرنا یا بے قُصُور کو اِنصاف سے محروم رکھنا، اَچھّا نہیں۔


اَیسا نہ ہو کہ وہ پی کر شَریعت کے اَحکام کو بھُول جایٔیں، اَور سارے مظلوموں کو اُن کے حُقُوق سے محروم کر دیں۔


”لعنت ہے اُس آدمی پرجو کسی بےگُناہ کو قتل کرنے کے لیٔے رشوت لے۔“ تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“


وہ رہن رکھ کر لین دین نہیں کرتا، نہ زِیادہ سُود وصول کرتا ہے۔ وہ بدکاری سے دُور رہتاہے۔ اَور لوگوں کے درمیان سچّائی کے ساتھ اِنصاف کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات