Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 15:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور یاد رکھنا کہ مِصر میں تُم بھی غُلام تھے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اُس سے مخلصی بخشی۔ اِس لیٔے آج مَیں تُمہیں یہ حُکم دیتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور یاد رکھنا کہ مُلکِ مِصرؔ میں تُو بھی غُلام تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو چُھڑایا اِسی لِئے مَیں تُجھ کو اِس بات کا حُکم آج دیتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 याद रख कि तू भी मिसर में ग़ुलाम था और कि रब तेरे ख़ुदा ने फ़िद्या देकर तुझे छुड़ाया। इसी लिए मैं आज तुझे यह हुक्म देता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 یاد رکھ کہ تُو بھی مصر میں غلام تھا اور کہ رب تیرے خدا نے فدیہ دے کر تجھے چھڑایا۔ اِسی لئے مَیں آج تجھے یہ حکم دیتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 15:15
17 حوالہ جات  

یاد رہے کہ تُم مِصر میں غُلام تھے اَور اِن قوانین پر احتیاط کے ساتھ عَمل کرنا۔


ہم نے مَحَبّت کو اِسی سے جاناہے کہ یِسوعؔ نے ہمارے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دی۔ اَور ہم پر بھی یہ فرض ہے کہ ہم اَپنے بھائیوں کے واسطے اَپنی جان قُربان کریں۔


اَور ہر ایک کے ساتھ مہربانی اَور نرم دِلی سے پیش آؤ، جِس طرح خُدا نے المسیح میں تمہارے قُصُور مُعاف کیٔے ہیں، تُم بھی ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کر دیا کرو۔


یاد کرو تُم اُس وقت بغیر المسیح کے، اِسرائیلی قوم کی شہریت سے خارج اَور وعدہ کے عہد سے ناواقِف، اَور نااُمّیدی کی حالت میں دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔


اَے لوگو، تُم جو راستبازی کے پیروی کرتے ہو اَور یَاہوِہ کے طالب ہو، میری سُنو: جِس چٹّان میں سے تُم کاٹے گیٔے اَور جِس کان میں سے تُم کھودے اَور تراشے گیٔے، اُس پر نظر کرو:


”یَاہوِہ تمہارا خُدا، جو تُمہیں مُلک مِصر کی غُلامی سے نکال لایا میں ہُوں۔


جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔


ہمیں اُس فضل کی بدولت، المسیح کے خُون کے وسیلہ سے مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصل ہوتی ہے


بَلکہ اَپنے گلّے، کھلیان اَور مے کے حوض میں سے اُنہیں دِل کھول کر جَیسی برکت تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بخشی ہے اُسی کے مُطابق اُنہیں دینا۔


لیکن اگر تمہارا غُلام تُم سے کہے، ”مَیں تمہارے پاس سے جانا نہیں چاہتا،“ کیونکہ مُجھے تُم سے اَور تمہارے خاندان سے مَحَبّت ہے اَور مَیں تمہارے ساتھ رہ کر خُوشحال ہُوں،


آپ کی قوم اِسرائیل کی مانند کون ہے، یعنی رُوئے زمین پر اَیسی بے نظیر قوم جسے خُدا نے خُود جا کر چھُڑایا تاکہ اُسے اَپنی قوم بنا لے اَور یُوں اَپنے نام کو جلال بخشے اَور اَپنی اُس قوم کے آگے جسے آپ نے مِصر سے نکالا دیگر قوموں اَور اُن کے معبُودوں کو پامال کرکے عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دیئے۔


”اِس لئے دیکھو، وہ دِن آئیں گے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب لوگ یہ نہ کہیں گے، ’زندہ یَاہوِہ کی قَسم جنہوں نے بنی اِسرائیل کو مِصر سے باہر نکال لائے تھے،‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات