Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 15:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور جَب تُم اُسے آزاد کرو تو اُسے خالی ہاتھ رخصت نہ کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور جب تُو اُسے آزاد کر کے اپنے پاس سے رُخصت کرے تو اُسے خالی ہاتھ نہ جانے دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 आज़ाद करते वक़्त उसे ख़ाली हाथ फ़ारिग़ न करना

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 آزاد کرتے وقت اُسے خالی ہاتھ فارغ نہ کرنا

باب دیکھیں کاپی




استثنا 15:13
9 حوالہ جات  

تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”افسوس اُس پرجو اَپنا محل ناجائز طریقوں سے، اَور اَپنے بالاخانہ کو بےاِنصافی سے تعمیر کرتا ہے، جو اَپنے ہم وطنوں سے بِنا اُجرت کام کرواتا ہے، اَور اُنہیں مزدُوری نہیں دیتا۔


اَے مالِکو! اَپنے غُلاموں کے ساتھ جائز اَور منصفانہ سلُوک کریں، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ آسمان پر تمہارا بھی ایک مالک ہے۔


”اَور مَیں مِصریوں کو اِن لوگوں پر مہربان کر دُوں گا تاکہ جَب تُم مِصر سے جاؤ تو تُم خالی ہاتھ نہ جاؤ۔


اگر میرے باپ اَبراہامؔ کے خُدا اَور میرے باپ اِصحاقؔ کا خوف میرے ساتھ نہ ہوتا تو آپ یقیناً مُجھے خالی ہاتھ روانہ کرتے۔ لیکن خُدا نے میری مُصیبت اَور میرے ہاتھوں کی محنت کو دیکھاہے اَور کل رات آپ پر ظاہر ہوکر آپ کو تنبیہ بھی کی۔“


اگر کویٔی تمہارا عِبرانی بھایٔی خواہ مَرد ہو یا عورت تُمہیں بیچی گئی ہے، اَور وہ چھ سال تک تمہاری خدمت کر چُکے ہُوں، تو تُم ساتویں سال میں اُنہیں آزاد کردینا۔


بَلکہ اَپنے گلّے، کھلیان اَور مے کے حوض میں سے اُنہیں دِل کھول کر جَیسی برکت تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بخشی ہے اُسی کے مُطابق اُنہیں دینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات