Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 14:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 سُؤر بھی ناپاک ہے اگرچہ اُس کے کھُر چِرے ہویٔے تو ہیں مگر وہ جُگالی نہیں کرتا۔ تُم اُن کا گوشت ہرگز نہ کھانا اَور نہ ہی اُن کی لاش کو چھُونا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور سُؤر تُمہارے لِئے اِس سبب سے ناپاک ہے کہ اُس کے پاؤں تو چِرے ہُوئے ہیں پر وہ جُگالی نہیں کرتا۔ تُم نہ تو اُن کا گوشت کھانا اور نہ اُن کی لاش کو ہاتھ لگانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 सुअर न खाना। वह तुम्हारे लिए नापाक है, क्योंकि उसके खुर तो चिरे हुए हैं लेकिन वह जुगाली नहीं करता। न उनका गोश्त खाना, न उनकी लाशों को छूना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 سؤر نہ کھانا۔ وہ تمہارے لئے ناپاک ہے، کیونکہ اُس کے کُھر تو چِرے ہوئے ہیں لیکن وہ جگالی نہیں کرتا۔ نہ اُن کا گوشت کھانا، نہ اُن کی لاشوں کو چھونا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 14:8
10 حوالہ جات  

اُن پر تو یہ مثال صادق آتی ہے، ”کُتّا اَپنی قَے کو پھر سے چٹ کر جاتا ہے،“‏ اَور ”نہلائی ہُوئی سُؤرنی لَوٹنے کے لیٔے کیچڑ کی طرف۔“


”جو لوگ اَپنے آپ کو اِس لیٔے پاک و صَاف کرتے ہیں کہ باغوں میں جایٔیں اَور اُن لوگوں کی پیروی کرتے ہیں جو سُؤروں اَور چُوہوں کا گوشت اَور مکرُوہات کھاتے ہیں اُن سَب کا خاتِمہ ایک ساتھ ہوگا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


جو بَیل ذبح کرتا ہے وہ آدمی کو مار ڈالنے والے کی مانند ہے، اَورجو برّہ کو قُربان کرتا ہے، وہ گویا کُتّے کی گردن توڑتا ہے؛ اَورجو اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرتا ہے وہ اُس شخص کی مانند ہے جو سُؤر کا لہُو گزرانتا ہے، اَورجو لوبان جَلاتا ہے، وہ بُت پرست کی مانند ہے۔ اُنہُوں نے اَپنی اَپنی راہیں اِختیار کرلی ہیں، اَور اُن کے دِل اُن کی اَپنی مکرُوہات سے خُوش ہوتے ہیں؛


جِس کے لوگ قبروں کے درمیان بیٹھ کر رات کاٹتے ہیں؛ اَور سُؤر کا گوشت کھاتے ہیں، اَور ناپاک گوشت کا سالن اَپنے برتنوں میں رکھتے ہیں؛


” ’یا اگر کویٔی اِنسان کسی اَیسی چیز کو چھُولے جو رسمی طور پر ناپاک سَمجھی جاتی ہو، خواہ وہ ناپاک جنگلی جانور، چَوپائے یا رینگنے والے ناپاک جاندار کی لاش ہو، اَور اگر وہ اُس سے بے خبر ہو کہ وہ ناپاک ہو گیا ہے، لیکن اِس کے بعد اُسے احساس ہو جاتا ہے تو وہ مُجرم ٹھہرے گا۔


جِن چَوپایوں کے کھُر چِرے ہویٔے ہُوں اَورجو جُگالی کرتے ہُوں اُسے تُم کھا سکتے ہو۔


لیکن اِن چَوپایوں میں، جو جُگالی کرتے ہیں یا جِن کے کھُر چِرے ہُوئے ہیں، تُم اِن جانوروں کو نہ کھانا، جَیسے اُونٹ، خرگوش اَور سافان۔ حالانکہ یہ جُگالی کرتے ہیں لیکن اِن کے کھُر چِرے ہویٔے نہیں ہیں؛ یہ تمہارے لیٔے رسمی طور پر ناپاک ہیں۔


آبی جانداروں میں سے تُم اُنہیں کھا سکتے ہو جِن کے پر اَور چھِلکے ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات