Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 13:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور اگر وہ نِشان یا معجزہ جِس کا اُس نے ذِکر کیا ہو واقعی میں سچ ثابت ہو، اَور وہ نبی کہے، ”آؤ ہم غَیر معبُودوں کی پیروی کریں اَور اُن کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُود جِن کی تُم نے کبھی پرستش نہیں کی ہے)،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور وہ نِشان یا عجِیب بات جِس کی اُس نے تُجھ کو خبر دی وقُوع میں آئے اور وہ تُجھ سے کہے کہ آ ہم اَور معبُودوں کی جِن سے تُو واقِف نہیں پَیروی کر کے اُن کی پُوجا کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 जो वाक़ई वुजूद में आए। साथ साथ वह कहें, “आ, हम दीगर माबूदों की पूजा करें, हम उनकी ख़िदमत करें जिनसे तू अब तक वाक़िफ़ नहीं है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 جو واقعی وجود میں آئے۔ ساتھ ساتھ وہ کہیں، ”آ، ہم دیگر معبودوں کی پوجا کریں، ہم اُن کی خدمت کریں جن سے تُو اب تک واقف نہیں ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 13:2
16 حوالہ جات  

کیونکہ جھُوٹے المسیح اَور جھُوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اَور بڑے نِشانات اَور عجائبات کر دِکھائیں گے، تاکہ اگر ممکن ہو تو خُدا کے برگُزیدہ لوگوں کو بھی گُمراہ کر دیں۔


لیکن جو نبی سلامتی کی نبُوّت کرتا ہے اَور جَب اُس کی نبُوّتیں پُوری ہو جایٔیں تبھی مَعلُوم ہوگا کہ وہ حقیقت میں یَاہوِہ کا بھیجا ہُوا نبی ہے۔“


جَب کویٔی نبی یَاہوِہ کے نام سے کلام کرے اَور وہ کلام واقعی پُورا نہ ہو یا سچ ثابت نہ ہو، تو جان لینا کہ وہ پیغام یَاہوِہ کی طرف سے نہیں تھا۔ اُس نبی نے وہ کلام گستاخی سے کیا تھا۔ تُم اُس نبی سے بالکُل خوف نہ کھانا۔


اگر تمہارا سگا بھایٔی یا تمہارا بیٹا یا بیٹی یا تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا کویٔی جگری دوست تُمہیں خُفیہ طور پر یہ کہہ کر ورغلائے کہ چلو، ”ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُودوں کی جنہیں نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے،


اَور اُسی دِن اُس مَرد خُدا نے اُنہیں ایک نِشان بھی دیا اَور فرمایا: ”یہ وہ نِشان ہے جو یَاہوِہ نے دیا ہے، دیکھو، مذبح پھٹ جائے گا اَور اِس پر رکھی ہویٔی چربی کی راکھ نیچے گِر جائے گی۔“


تُم میں سے چند فتنہ پرور اُٹھ کھڑے ہویٔے ہیں جنہوں نے اَپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر گُمراہ کر دیا ہے، ”چلو ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (جِن سے تُم واقف نہ تھے)،


لیکن مِصری جادُوگروں نے بھی اَپنے جادُو کے زور سے وَیسا ہی کیا اَور فَرعوہؔ کا دِل سخت ہو گیا اَور جَیسا یَاہوِہ نے فرمایا تھا اُس نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کی بات اَن سُنی کر دی


لیکن اگر کویٔی نبی جھُوٹے دعویٰ کرکے میرے نام سے اَیسا کلام کرتا ہے جِس کا مَیں نے اُسے حُکم نہیں دیا تھا، یا کویٔی نبی غَیر معبُودوں کے نام سے کلام کرے، تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔“


یقیناً میں اُن نبیوں کا بھی مُخالف ہُوں جو جھُوٹے خوابوں کو نبُوّت کہتے ہیں اَور بَیان کرتے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”اَور وہ اَپنی جھُوٹی باتوں سے اَور بکواس سے میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں؛ حالانکہ مَیں نے اُنہیں نہ تو بھیجا نہ اُن کو حُکم دیا؛ لہٰذا اِن لوگوں سے میری قوم کو ذرا بھی فائدہ نہیں ہوگا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”جو کویٔی جانور سے مباشرت کرے وہ قطعی جان سے ماراجائے۔


چنانچہ تُم اَپنے نبی، غیب بینوں، تعبیر خواب گو، حاضراتیوں یا اوجھاؤں کی باتوں میں نہ آؤ، جو تُم سے کہتے ہیں، ’تُم شاہِ بابیل کی خدمت گُزاری نہ کروگے۔‘


کیونکہ خانگی معبُود فریبی مشورہ دیتے ہیں، اَور غیب بین جھُوٹی رُویا دیکھتے ہیں؛ وہ اَیسے خواب بَیان کرتے ہیں جو جھُوٹے ہیں، اَور اُن کی تسلّی بے حقیقت ہے۔ اِس لیٔے لوگ بھیڑوں کی مانند بھٹک جاتے ہیں اَور اُن کا کویٔی چرواہا نہ ہونے کی وجہ سے دُکھ پاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات