Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 13:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 تَب تُم اُس شہر کے سَب باشِندوں کو تلوار سے مار ڈالنا۔ وہاں کے تمام لوگوں اَور اُن کے سَب مویشیوں کو بالکُل نِیست و نابود کردینا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 تو تُو اُس شہر کے باشِندوں کو تلوار سے ضرُور قتل کر ڈالنا اور وہاں کا سب کُچھ اور چَوپائے وغیرہ تلوار ہی سے نیست و نابُود کر دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 तो फिर लाज़िम है कि तू शहर के तमाम बाशिंदों को हलाक करे। उसे रब के सुपुर्द करके सरासर तबाह करना, न सिर्फ़ उसके लोग बल्कि उसके मवेशी भी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 تو پھر لازم ہے کہ تُو شہر کے تمام باشندوں کو ہلاک کرے۔ اُسے رب کے سپرد کر کے سراسر تباہ کرنا، نہ صرف اُس کے لوگ بلکہ اُس کے مویشی بھی۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 13:15
17 حوالہ جات  

اَور جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اُنہیں تمہارے حوالہ کر دیں اَور تُم اُنہیں شِکست دو تو اُنہیں بالکُل نابود کردینا۔ اُن کے ساتھ کویٔی عہد نہ باندھنا اَور نہ اُن پر رحم کرنا۔


” ’لیکن کویٔی شَے جو کسی کی مِلکیّت ہو اَور اُس نے اُسے یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کر دیا ہو خواہ وہ شخص ہو یا جانور یا موروثی زمین تو اُسے بیچا ہی جا سَکتا ہے نہ چھُڑایا جا سَکتا ہے کیونکہ اِس طرح کی مخصُوص کی ہُوئی ہر چیز یَاہوِہ کے لیٔے نہایت پاک ہے۔


”جو کویٔی واحد یَاہوِہ کے سِوا کسی دُوسرے معبُود کے آگے قُربانی چڑھائے تو وہ بالکُل نابود کر دیا جائے۔


وہ حَیوان اَور دس سینگ جنہیں تُم نے دیکھا اُس کسبی سے نفرت کریں گے۔ اَور اُسے لاچار بنا کر ننگا کر دیں گے؛ اَور اُس کا گوشت کھا جایٔیں گے اَور اُسے آگ میں جَلا ڈالیں گے۔


اِسرائیلی لوگ لَوٹ کر بِنیامین کے علاقہ میں گیٔے اَور اُنہُوں نے ہر شہر کو تہِ تیغ کر ڈالا جِن میں مویشی اَور سَب لوگ جو اُن کے ہاتھ آئے شامل تھے۔ اَور جِس شہر سے بھی اُن کا پالا پڑا اُسے نذرِ آتِش کر دیا۔


پھر اُنہُوں نے سارے شہر کو اَورجو کچھ اُس میں تھا آگ لگا کر پھُونک ڈالا لیکن چاندی اَور سونے کو اَور کانسے اَور لوہے کے ظروف کو یَاہوِہ کے گھر کے خزانہ میں محفوظ کر دیا۔


تُم اُن سَب قوموں کو نِیست و نابود کرنا جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے حوالہ کریں گے۔ تُم اُن پر رحم نہ کھانا نہ اُن کے معبُودوں کی عبادت کرنا کیونکہ یہ تمہارے لیٔے پھندا ثابت ہوگا۔


اُسی وقت ہم نے اُس کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا اَور اُنہیں مَرد عورتوں اَور بچّوں سمیت بالکُل تباہ کر ڈالا اَور کسی کو باقی نہ چھوڑا۔


تُم نہ تو اُن کے معبُودوں کو سَجدہ کرنا نہ اُن کی عبادت کرنا اَور نہ اُن کی پیروی کرنا۔ تُم اُنہیں مِسمار کردینا اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں ٹکڑے ٹکڑے کردینا۔


اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کو ضروُر قتل کر دیا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جنہوں نے تُمہیں مِصر سے نکالا اَور تُمہیں غُلامی کے مُلک سے رِہائی بخشی اُن کے خِلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُمہیں اُس راہ سے گُمراہ کرے جِس پر چلنے کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا۔ اِس لیٔے تُم اَپنے بیچ میں سے اَیسی بدکاری کو ختم کردینا۔


تَب تُم ضروُر دریافت کرنا اَور خُوب تحقیقات کرکے پتا لگانا۔ اَور اگر یہ بات سچ ہو اَور ثابت ہو جائے کہ اَیسا مکرُوہ کام تمہارے درمیان کیا جا چُکاہے،


اَور یہ بات تُمہیں بتایٔی جایٔے اَور تمہارے سُننے میں آئے تو تُم اِس کی پُوری باریکی سے تحقیقات کرنا اَور اگر یہ سچ ثابت ہو جائے کہ اِسرائیل میں اَیسا مکرُوہ فعل سرزد ہُواہے،


(بِنیامین قبیلے کے لوگوں نے سُنا کہ اِسرائیلی مِصفاہؔ کو گیٔے ہیں۔) تَب اِسرائیلیوں نے کہا، ”ہمیں بتاؤ کہ یہ ہولناک واقعہ کیسے ہُوا۔“


لیکن سابقہ اسیروں نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ تجویز کیا گیا تھا۔ عزراؔ کاہِنؔ نے ایک آدمی فی خاندان کے حِساب سے اَیسے آدمیوں کا انِتخاب کیا جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے اَور اُن سَب کا تقرّر نام بنام کیا گیا۔ دسویں مہینے کی پہلی تاریخ کو وہ اِن مُقدّموں کی تفتیش کرنے کے لیٔے بیٹھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات