Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 12:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب تک تُم اُس مُلک میں زندہ رہو جسے یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا نے تمہارے قبضہ میں دے دیا ہے، تَب تک اُس مُلک میں اِن قوانین اَور آئین پر نہایت احتیاط سے عَمل کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 جب تک تُم دُنیا میں زِندہ رہو تُم اِحتیاط کر کے اِن ہی آئِین اور احکام پر اُس مُلک میں عمل کرنا جِسے خُداوند تیرے باپ دادا کے خُدا نے تُجھ کو دِیا ہے تاکہ تُو اُس پر قبضہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ैल में वह अहकाम और क़वानीन हैं जिन पर तुम्हें ध्यान से अमल करना होगा जब तुम उस मुल्क में आबाद होगे जो रब तेरे बापदादा का ख़ुदा तुझे दे रहा है ताकि तू उस पर क़ब्ज़ा करे। मुल्क में रहते हुए उम्र-भर उनके ताबे रहो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ذیل میں وہ احکام اور قوانین ہیں جن پر تمہیں دھیان سے عمل کرنا ہو گا جب تم اُس ملک میں آباد ہو گے جو رب تیرے باپ دادا کا خدا تجھے دے رہا ہے تاکہ تُو اُس پر قبضہ کرے۔ ملک میں رہتے ہوئے عمر بھر اُن کے تابع رہو۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 12:1
16 حوالہ جات  

تاکہ جَب تک وہ اِس مُلک میں جسے آپ نے ہمارے آباؤاَجداد کو دیا تھا، زندہ رہیں، اَور آپ کا خوف مانیں۔


”کیا اِنسان زمین پر محنت و مشقّت نہیں کرتا؟ اَور کیا اُس کے دِن ایک مزدُور کے سے نہیں ہوتے؟


میں عمر بھر یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا؛ جَب تک میں زندہ ہُوں، اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔


میں عمر بھر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاتا رہُوں گا؛ اَور جَب تک جیتا رہُوں گا، میں اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔


اَور خبردار رہنا کہ جَب تک تُم اَپنے مُلک میں زندہ رہو، لیویوں کو بھُلا نہ دینا۔


یہی وہ اِسرائیلی عہد، قوانین اَور آئین ہیں جو مَوشہ نے اُنہیں اُس وقت دیئے جَب وہ مِصر سے نکل آئےتھے۔


اَور جَب تُم آسمان کی طرف نگاہ کرو اَور تمام اجرامِ فلکی یعنی آفتاب چاند اَور تاروں کو دیکھو تو اُنہیں سَجدہ کرنے کے لیٔے مائل نہ ہو جاؤ اَور نہ اُن چیزوں کی عبادت کرو جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے آسمان کے نیچے کی سَب قوموں کے لیٔے رکھ چھوڑا ہے۔


دیکھو مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے مُطابق تُمہیں قوانین اَور آئین سِکھا دئیے ہیں تاکہ تُم اُس مُلک میں اُن پر عَمل کرو جِس پر قبضہ کرنے جا رہے ہو۔


تَب خبردار رہنا تاکہ تُم اُن تمام قوانین اَور آئین پر عَمل کرنا؛ جنہیں آج مَیں تمہارے سامنے پیش کر رہا ہُوں۔


کاش کہ آپ کے قوانین کی اِطاعت کے لیٔے میری روِشیں اُستوار ہو جایٔیں!


مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، میرے آئین پر چلو اَور میرے اَحکام کی پیروی کرو۔


اُس وقت مَیں نے تُمہیں حُکم دیا: ”یَاہوِہ تمہارے خُدا نے یہ مُلک تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم اُس کے مالک ہو جاؤ۔ لیکن تمہارے سَب جنگی مَرد ہتھیار باندھ کر اَپنے اِسرائیلی بھائیوں کے آگے آگے دریائے یردنؔ کے پار جایٔیں۔


مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں کو بُلوا کر اُن سے فرمایا: اَے اِسرائیلیوں! جِن قوانین اَور آئین کو آج مَیں تُمہیں سُناتا ہُوں اُنہیں سُن لو۔ اُنہیں سیکھو اَور اُن پر ضروُر عَمل کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات