Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 11:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 جہاں جہاں تمہارے قدم پڑیں گے وہ زمین تمہاری ہو جائے گی؛ اَور تمہاری سرحد بیابان سے لے کر مُلک لبانونؔ تک اَور دریائے فراتؔ سے لے کر مغربی سمُندر تک پھیلی ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 جہاں جہاں تُمہارے پاؤں کا تلوا ٹِکے وہ جگہ تُمہاری ہو جائے گی یعنی بیابان اور لُبنان سے اور دریایِ فرات سے مغرِب کے سمُندر تک تُمہاری سرحد ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 तुम जहाँ भी क़दम रखोगे वह तुम्हारा ही होगा, जुनूबी रेगिस्तान से लेकर लुबनान तक, दरियाए-फ़ुरात से बहीराए-रूम तक।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 تم جہاں بھی قدم رکھو گے وہ تمہارا ہی ہو گا، جنوبی ریگستان سے لے کر لبنان تک، دریائے فرات سے بحیرۂ روم تک۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 11:24
13 حوالہ جات  

چنانچہ اُس روز مَوشہ نے قَسم کھا کر مُجھ سے کہا، ’جِس زمین پر تمہارے قدم پڑے ہیں وہ ہمیشہ کے لیٔے تُم اَور تمہاری اَولاد کی مِیراث ہوگی کیونکہ تُم نے یَاہوِہ میرے خُدا کی پُوری طرح پیروی کی ہے۔‘


”اَور مَیں تمہاری سرحدیں بحرِقُلزمؔ سے لے کر فلسطینیوں کے بہر تک اَور بیابان سے لے کر دریائے فراتؔ تک مُقرّر کروں گا اَور اُس مُلک میں رہنے والوں کو تمہارے قبضہ میں دے دُوں گا اَور تُم اُنہیں اَپنے سامنے سے نکال دوگے۔


اَور شُلومونؔ دریائے فراتؔ سے لے کر فلسطینیوں کی سرزمین تک اَور مِصر کی سرحد تک تمام مملکتوں پر حُکمران تھے۔ یہ تمام مُلک خراج تحسین اَدا کرتے تھے اَور شُلومونؔ کے زندہ رہنے تک اُن کے مطیع رہے۔


اَور وہ دریائے فراتؔ سے لے کر فلسطینیوں کے مُلک تک جہاں کہ مِصر کی سرحد شروع ہوتی ہے تمام بادشاہوں پر حُکمران تھے۔


کیونکہ وہ تِفساحؔ سے لے کر غزّہؔ تک، دریائے فراتؔ کے تمام مغربی بادشاہوں پر حُکمران تھے اَور تمام اطراف میں صُلح کا دَور تھا۔


لہٰذا اَب اَپنی چھاؤنی اُٹھالو اَور امُوریوں کے کوہستانی مُلک میں آگے بڑھو اَور عراباہؔ کے گِردونواح کی سَب قوموں میں پہاڑی علاقوں میں، مغربی پہاڑوں کے دامن میں، نِیگیوؔ کے علاقہ میں اَور سمُندر کے ساحِل سے ہوتے ہویٔے کنعانیوں کے مُلک میں اَور لبانونؔ میں یہاں تک کہ بڑے دریائے فراتؔ تک چلے جاؤ۔


دیکھو مَیں نے یہ مُلک تُمہیں دے دیا ہے لہٰذا اُس میں داخل ہو جاؤ اَور اُس مُلک پر اَپنا قبضہ جما لو جسے تمہارے آباؤاَجداد، اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کو اَور اُن کے بعد اُن کی نَسل کو دینے کی یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے۔“


جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے وعدے کے مُطابق جو اُنہُوں نے تُم سے کیا ہے، تمہاری سرحد کو بڑھائیں، اَور تمہارا دِل گوشت کھانے کو کرے اَور تُم کہو، ”میں گوشت کھانا چاہتا ہُوں،“ تو تُم جِتنا دِل چاہے اُتنا کھا سکتے ہو۔


نفتالی کا سارا مُلک، اِفرائیمؔ اَور منشّہ کا علاقہ اَور مغربی سمُندر تک کا یہُودیؔہ کا مُلک،


”مَیں شمالی فَوج کو تُم سے بہت دُور کر دُوں گا، اَور اُسے خشک اَور بنجر مُلک میں دھکیل دُوں گا، اُس کی صفیں مشرقی بحرمُردار میں اَور صفیں مغربی بحرِ رُوم میں ڈُوب جایٔیں گی۔ اَور اُس سے بدبُو اُٹھے گی؛ جِس سے بُو پھیلے گی۔“ یقیناً اُنہُوں نے نہایت بُرے کام کئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات