Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 11:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 تَب یَاہوِہ کا غضب تُم پر بھڑک اُٹھے گا اَور وہ آسمان کے دروازے بند کر دے، تاکہ مینہ نہ برسے اَور زمین میں کچھ پیداوار نہ ہو، اَور تُم اِس بہترین مُلک سے جسے یَاہوِہ تُمہیں دے رہاہے بہت جلد فنا ہو جاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور خُداوند کا غضب تُم پر بھڑکے اور وہ آسمان کو بند کر دے تاکہ مینہہ نہ برسے اور زمِین میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور تُم اِس اچھّے مُلک سے جو خُداوند تُم کو دیتا ہے جلد فنا ہو جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 वरना रब का ग़ज़ब तुम पर आन पड़ेगा, और वह मुल्क में बारिश होने नहीं देगा। तुम्हारी फ़सलें नहीं पकेंगी, और तुम्हें जल्द ही उस अच्छे मुल्क में से मिटा दिया जाएगा जो रब तुम्हें दे रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ورنہ رب کا غضب تم پر آن پڑے گا، اور وہ ملک میں بارش ہونے نہیں دے گا۔ تمہاری فصلیں نہیں پکیں گی، اور تمہیں جلد ہی اُس اچھے ملک میں سے مٹا دیا جائے گا جو رب تمہیں دے رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 11:17
18 حوالہ جات  

”اَور جَب اِس سبب سے کہ آپ کے لوگوں نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے آسمان بندہو جائے اَور بارش نہ ہو اَور آپ اُنہیں مُصیبت میں ڈال دیں اَور وہ اِس مقام کی طرف رُخ کرکے دعا کریں اَور آپ کے نام کا اقرار کریں اَور اَپنے گُناہ سے تَوبہ کریں،


اگرچہ مَیں نے بارش کو اُس وقت تک روک دیا جَب فصل پکنے میں تین مہینے باقی تھے۔ تَب مَیں نے بارش روکے رکھی، مَیں نے ایک شہر پر بارش کی اَور دُوسرے سے روک رکھی۔ ایک کھیت پر بارش ہوئی؛ اَور دُوسرا کھیت بارش نہ ہونے کے باعث سُوکھ گیا۔


”اَور جَب اِس سبب سے کہ آپ کے لوگوں نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے آسمان بندہو جائے اَور بارش نہ ہو اَور آپ اُنہیں مُصیبت میں ڈال دیں اَور وہ اِس مقام کی طرف رُخ کرکے دعا کریں اَور آپ کے نام کا اقرار کریں اَور اَپنے گُناہ سے تَوبہ کریں،


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے درمیان ہیں غیرت مند خُدا ہیں۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ اُن کا غضب تمہارے خِلاف بھڑک اُٹھے اَور وہ تُمہیں رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالیں۔


تو میں آج کے دِن آسمان اَور زمین کو تمہارے خِلاف گواہ ٹھہرا کر کہتا ہُوں کہ تُم بہت جلد اُس مُلک سے مِٹ جاؤگے جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ تُم وہاں بہت دِن رہنے نہ پاؤگے بَلکہ یقیناً نِیست و نابود کر دئیے جاؤگے۔


”اَور جَب مَیں آسمانوں کو بند کر دُوں تاکہ بارش نہ ہو یا ٹِڈّیوں کو حُکم دُوں کہ مُلک کو اُجاڑ ڈالیں یا اَپنی قوم میں وَبا بھیج دُوں،


گِلعادؔ علاقہ کے تِشبےؔ شہر کے باشِندے ایلیّاہ نے احابؔ سے فرمایا، ”بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی حیات کی قَسم، جِس کی میں خدمت کرتا ہُوں، آنے والے چند برسوں میں بغیر میرے حُکم کے نہ اوس پڑےگی، اَور نہ بارش ہوگی۔“


اَور مَیں یَاہوِہ کے قہر و غضب سے خوفزدہ تھا کیونکہ وہ تُم سے سخت ناراض ہوکر تُمہیں ہلاک کرنے کو تھے۔ لیکن یَاہوِہ نے اِس بار بھی میری سُن لی۔


جَب مَیں اُنہیں اُس مُلک میں پہُنچا دُوں گا جِس میں دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے، جسے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن کے آباؤاَجداد سے کیا تھا اَور جَب وہ پیٹ بھر کھا کر موٹے ہو جایٔیں گے، تَب وہ مُجھے ترک کرکے اَور میرے عہد کو توڑ کر غَیر معبُودوں کی طرف پھر جایٔیں گے اَور اُن کی پرستش کرنے لگیں گے۔


اگر وہ مینہ روک دیں تو سُوکھا پڑ جاتا ہے؛ اَور اگر وہ اُسے برساتے رہیں تو زمین تباہ ہو جاتی ہے۔


اَور مَیں تمہاری شہزوری کے تکبُّر کو توڑ ڈالوں گا اَور تمہارے اُوپر آسمان کو لوہے کی مانند اَور نیچے زمین کو کانسے کی مانند بنا دُوں گا۔


اَور تمہاری تمام محنت بیکار ثابت ہوگی کیونکہ تمہاری زمین اَپنی پیداوار نہ دے گی اَور نہ ہی مُلک کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات