Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 11:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 مَیں تمہارے مویشیوں کے لیٔے کھیتوں میں گھاس اُگاؤں گا اَور تُم کھاؤگے اَور مطمئن ہو جاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور مَیں تیرے چَوپایوں کے لِئے مَیدان میں گھاس پَیدا کرُوں گا اور تُو کھائے گا اور سیر ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 नीज़, अल्लाह तेरी चरागाहों में तेरे रेवड़ों के लिए घास मुहैया करेगा, और तू खाकर सेर हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 نیز، اللہ تیری چراگاہوں میں تیرے ریوڑوں کے لئے گھاس مہیا کرے گا، اور تُو کھا کر سیر ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 11:15
12 حوالہ جات  

اَور ہر قِسم کی اَچھّی اَچھّی اَشیا سے بھرے ہویٔے مکانات جنہیں تُم نے مُہیّا نہیں کیا، کنوئیں جنہیں تُم نے نہیں کھودا اَور انگوری باغ اَور زَیتُون کے باغات جنہیں تُم نے نہیں لگایا، اَور تُم اُن کا پھل کھا کر سَیر ہو جاؤگے۔


وہ مویشیوں کے لیٔے گھاس اُگاتے ہیں، اَور اِنسان خُوراک کے لیٔے کاشتکاری کی غرض سے پَودے۔ تاکہ زمین میں سے اشیائے خوردنی پیدا ہو:


تَب یَاہوِہ نے اَپنی قوم سے مُخاطِب ہُوا: ”مَیں تمہارے لیٔے اناج، نئی مَے اَور زَیتُون کے تیل بھیج رہا ہُوں، جِن سے تُم سیر ہوگے؛ اَور مَیں پھر کبھی قوموں کے درمیان تمہاری رُسوائی نہ ہونے دُوں گا۔


اَے جنگلی جانوروں، تُم مت ڈرو، کیونکہ بیابان کی چراگاہیں ہری بھری ہو رہی ہیں۔ درختوں پر پھل لگ رہے ہیں؛ اَنجیر کے درخت اَور انگور کی بیلیں اَپنی پیداوار دے رہے ہیں۔


جَب تُم کھا کر سَیر ہو جاؤ تو یَاہوِہ اَپنے خُدا کی تمجید کرنا کہ اُنہُوں نے تُمہیں بہترین مُلک عنایت کیا ہے۔


تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے۔ تُم اَپنی کمائی ہُوئی مزدُوری سوراخ دار تھیلی میں رکھتے ہو۔“


مویشی کیسے کراہ رہے ہیں! ریوڑ چکّر کاٹ رہے ہیں کیونکہ اُن کے لیٔے چراگاہ نہیں ہے؛ یہاں تک کہ بھیڑوں کے گلّے بھی بدحال ہیں۔


یہاں تک کہ ہِرنی اَپنے نَوزائیدہ بچّے کو پیدا ہوتے ہی اُسے کھیت میں چھوڑ دیتی ہے، کیونکہ میدان میں گھاس نہیں ہے۔


اَور احابؔ نے عبدیاہؔ سے فرمایا، ”مُلک کے طُول و عرض میں گشت کرتے ہویٔے پانی کے تمام چشموں اَور وادیوں میں جاؤ، شاید ہمیں گھوڑوں اَور خچّروں کو زندہ رکھنے کے لیٔے گھاس مِل جائے، اَور ہمارے جانوروں میں سے کسی کے مرنے کی نَوبَت نہ آئے۔“


تمہاری کٹائی انگور کی فصل تک جاری رہے گی، اَور تمہاری انگور کی فصل، بیج کی بُوائی تک جاری رہے گی، چنانچہ تُم بھرپیٹ کھانا کھاؤگے اَور اَپنے مُلک میں سلامتی سے بسے رہوگے۔


تُم پیٹ بھرکے کھاؤگے اَور سیر ہوگے، اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کی تمجید کروگے، جنہوں نے تمہارے لیٔے عجِیب و غریب کام کئے ہیں؛ میرے لوگ پھر کبھی شرمندہ نہ ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات