استثنا 11:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ12 وہ اَیسا مُلک ہے جِس کی فکر یَاہوِہ تمہارے خُدا کرتے ہیں اَور سال کے آغاز سے اُس کے اِختتام تک یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نگاہیں اُس پر ہمیشہ لگی رہتی ہیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس12 اُس مُلک پر خُداوند تیرے خُدا کی توجُّہ رہتی ہے اور سال کے شرُوع سے سال کے آخِر تک خُداوند تیرے خُدا کی آنکھیں اُس پر لگی رہتی ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस12 रब तेरा ख़ुदा ख़ुद उस मुल्क का ख़याल रखता है। रब तेरे ख़ुदा की आँखें साल के पहले दिन से लेकर आख़िर तक मुतवातिर उस पर लगी रहती हैं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن12 رب تیرا خدا خود اُس ملک کا خیال رکھتا ہے۔ رب تیرے خدا کی آنکھیں سال کے پہلے دن سے لے کر آخر تک متواتر اُس پر لگی رہتی ہیں۔ باب دیکھیں |
جَب تک میں آکر تُمہیں ایک اَیسے مُلک میں نہ لے جاؤں جو تمہارے ہی مُلک کی مانند اناج اَور تازہ مَے کا مُلک، روٹی اَور تاکستانوں کا مُلک، زَیتُون کے درختوں اَور شہد کا مُلک ہے؛ تاکہ تُم زندگی اَور موت دونوں میں سے زندگی کو مُنتخب کر لو! ”حِزقیاہؔ کی بات مت سُنو کیونکہ وہ تُمہیں یہ کہتے ہُوئے گُمراہ کر رہاہے، ’یَاہوِہ ہمیں چھُڑائیں گے۔‘