Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 10:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 وُہی تمہاری حَمد و ثنا کا سزاوار ہیں اَور وُہی تمہارے خُدا ہیں جنہوں نے تمہاری خاطِر عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دئیے جنہیں تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 وُہی تیری حمد کا سزاوار ہے اور وُہی تیرا خُدا ہے جِس نے تیرے لِئے وہ بڑے اور ہَولناک کام کِئے جِن کو تُو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 वही तेरा फ़ख़र है। वह तेरा ख़ुदा है जिसने वह तमाम अज़ीम और डरावने काम किए जो तूने ख़ुद देखे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 وہی تیرا فخر ہے۔ وہ تیرا خدا ہے جس نے وہ تمام عظیم اور ڈراؤنے کام کئے جو تُو نے خود دیکھے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 10:21
18 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں تو میں شفا پاؤں گا؛ مُجھے بچائیں تو میں بچ جاؤں گا، کیونکہ مَیں آپ کی ہی تمجید کرتا ہُوں۔


وہ شہر، سُورج اَور چاند کی رَوشنی کا مُحتاج نہیں کیونکہ خُداوؔند کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھا ہے اَور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


پھر بھی آپ بحیثیت قُدُّوس تخت نشین ہیں؛ اَور آپ اِسرائیل کا ممدوح ہیں اَور اِسرائیل آپ کی تمجید کرتا ہے۔


آپ کی قوم اِسرائیل کی مانند کون ہے، یعنی رُوئے زمین پر اَیسی بے نظیر قوم جسے خُدا نے خُود جا کر چھُڑایا تاکہ اُسے اَپنی قوم بنا لے اَور یُوں اَپنے نام کو جلال بخشے اَور اَپنی اُس قوم کے آگے جسے آپ نے مِصر سے نکالا دیگر قوموں اَور اُن کے معبُودوں کو پامال کرکے عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دیئے۔


”یَاہوِہ میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہیں؛ وہ ہی میری نَجات ہیں۔ وہ میرے خُدا ہیں اَور مَیں اُن کی حَمد کروں گا، وہ میرے باپ کے خُدا ہیں مَیں اُن کی تمجید کروں گا۔


وہ غَیریہُودیوں کے لیٔے مُکاشفہ کا نُور اَور تمہاری اُمّت اِسرائیلؔ کا جلال ہے۔“


کیونکہ جَب آپ نے اَیسے مُہیب کام کئے جِن کی ہمیں توقع نہ تھی، تَب آپ نیچے اُتر آئے اَور پہاڑ تیرے سامنے تھرتھرا اُٹھے۔


پھر دِن کو سُورج تیری رَوشنی نہ ہوگا، اَور نہ چاند کی چاندنی تُجھ پر چمکے گی، بَلکہ یَاہوِہ تیرا اَبدی نُور ہوگا، اَور تیرا خُدا تیرا جلال ہوگا۔


اَے خُدا، آپ جِس کی میں سِتائش کرتا ہُوں، خاموش نہ رہیں،


اَور چاہتا ہُوں کہ تُم یَاہوِہ سے ڈرو اَور اَپنے سارے دِل سے اَور سچّائی سے اُن کی عبادت کرتے رہو۔ ذرا سوچو کہ اُنہُوں نے تمہارے لیٔے کتنے بڑے کام کئے ہیں۔


وہ آپ کے حیرت اَنگیز کاموں کی قُدرت کا ذِکر کریں گے، اَور مَیں آپ کے عظیم کاموں کا اعلان کروں گا۔


اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے، جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا، اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


تَب یَاہوِہ نے کہا: ”مَیں تمہارے ساتھ ایک عہد باندھ رہا ہُوں اَور تمہارے سَب لوگوں کے سامنے اَیسے عجائب کروں گا جو تمام دُنیا میں پہلے کبھی کسی بھی قوم میں نہیں کئے گیٔے۔ اَور وہ لوگ جِن کے درمیان تُم رہتے ہو دیکھیں گے کہ وہ کام جو مَیں یَاہوِہ تمہارے لیٔے کروں گا کتنا مُہیب ہے۔


اَور یَاہوِہ نے ہمارے سامنے سے امُوریوں کو اَور اُن ساری قوموں کو نکال دیا جو اُس مُلک میں بستی تھیں۔ ہم بھی یَاہوِہ ہی کی عبادت کریں گے کیونکہ وہ ہمارے خُدا ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات