Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 10:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 چنانچہ اَپنے دِلوں کا ختنہ کرو اَور اَب تو ضِد کرنا چھوڑ دو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اِس لِئے اپنے دِلوں کا خَتنہ کرو اور آگے کو گردن کش نہ رہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 ख़तना उस की क़ौम का निशान है, लेकिन ध्यान रखो कि वह न सिर्फ़ ज़ाहिरी बल्कि बातिनी भी हो। आइंदा अड़ न जाओ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ختنہ اُس کی قوم کا نشان ہے، لیکن دھیان رکھو کہ وہ نہ صرف ظاہری بلکہ باطنی بھی ہو۔ آئندہ اَڑ نہ جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 10:16
13 حوالہ جات  

اَے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں، یَاہوِہ کے لیٔے اَپنا ختنہ کرو، ہاں اَپنے دِل کا ختنہ کرو، ورنہ تمہاری بداعمالی کے باعث، میرا قہر آگ کی مانند نازل ہوگا، اَور اَیسا بھڑکے گا کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے اَور تمہاری اَولاد کے دِلوں کا ختنہ کریں گے تاکہ تُم اُن سے اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے مَحَبّت رکھّو اَور زندہ رہو۔


جِس کے باعث میں بھی اُن کا اَیسا مُخالف ہُوا کہ مَیں نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے مُلک میں بھیج دیا؛ اَور جَب اُن کے نامختون دِل حلیم ہو جایٔیں اَور وہ اَپنے گُناہوں کا کفّارہ کر لیں،


المسیح میں تمہارا اَیسا ختنہ ہُواہے جو اِنسانی ہاتھ کا نہیں۔ بَلکہ المسیح کے وسیلہ سے تمہاری پُرانی گُناہ آلُودہ اِنسانیّت کو تُم سے جُدا کر دیا گیا،


لہٰذا یہ اَچھّی طرح سے سمجھ لو کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری راستبازی کے سبب سے یہ اَچھّا مُلک تمہارے قبضہ میں نہیں دے رہے ہیں، حقیقت میں تو تُم ایک ضِدّی قوم ہو۔


اَے یروشلیمؔ، اَپنے دِل کی بدی کو دھو ڈال تاکہ تُم نَجات پاؤ۔ تُم کب تک اَپنے دِل میں بُرے خیالات کو جگہ دوگے؟


کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم لوگ کس قدر باغی اَور ضِدّی ہو۔ ابھی جَب مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور میرے زندہ رہتے ہویٔے بھی تُم یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت کرتے آئے ہو، تو میری وفات کے بعد تو تُم لوگ اَور بھی زِیادہ باغی ہو جاؤگے۔


اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”مَیں نے اِن لوگوں کو دیکھ لیا، یہ واقعی ضِدّی لوگ ہیں۔


تُم اَپنا اَپنا ختنہ کرا لو اَور یہ اُس عہد کا نِشان ہوگا جو میرے اَور تمہارے درمیان ہے۔


اَپنی دُوسری تمام نفرت اَنگیز حرکتوں کے علاوہ تُم پردیسیوں کو جو دِل اَور جِسم کے نامختون تھے میرے مُقدّس میں لایٔے اَور جَب تُم نے مُجھ پر روٹی، چربی اَور لہُو چڑھایا تَب میری بیت المُقدّس کو ناپاک کیا اَور تُم نے میرا عہد توڑا۔


اِس لئے اَب اَپنے آباؤاَجداد کی مانند ضِدّی نہ بنو، بَلکہ یَاہوِہ کی اِطاعت اِختیار کرو۔ اُن کے پاک مَقدِس میں آؤ جِس کی اُنہُوں نے ہمیشہ کے لیٔے تقدیس کر دی ہے۔ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کرو تاکہ اُن کا قہر شدید تُم پر سے ٹل جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات